اب سر ڈیوڈ ایٹنبرا آپ کو پڑھائیں گے۔۔۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
عام حالات ہوتے تو بچے برطانیہ میں ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد واپس سکول جا رہے ہوتے، لیکن سکول بند ہیں اور زیادہ تر بچے گھروں پر ہیں۔
لاک ڈاؤن میں بچوں کی تعلیم کے لیے بی بی سی نے بھی 14 ہفتوں کا نصاب ترتیب دیا ہے۔
سر ڈیوڈ ایٹنبرا کے علاوہ جوڈی وِٹیکر اور پروفیسر برائن کوکس بھی ان افراد میں شامل ہیں جو یہ نصاب پڑھائیں گے۔
معروف شخصیات کیا پڑھائیں گی:
سر ڈیوڈ ایٹنبرا جغرافی میں سمندروں اور دنیا پر غور کریں گے۔
سابق شیڈو وزیر خزانہ ایڈ بالز 11 سے 14 برس کے بچوں کو حساب پڑھائیں گے۔
پروفیسر برائن کوکس سائنسن کے موضوعات جیسے فورس، نظام شمسی اور کشش ثقل پڑھائیں گے۔
ماچیسٹر سٹی کے فٹبالر سرجیو ایگویرو بچوں کو ہسپانوی زبان میں گنتی سکھائیں گے۔















