کورونا وائرس: برطانیہ میں جمعرات سے انسانوں پر ویکسین کے ٹرائل کا آغاز ہوگا
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ جمعرات سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم انسانوں پر کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل کرے گی۔
لائیو کوریج
گوہاٹی: کہیں سزائیں اور کہیں انتظار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شہر گوہاٹی میں ایک شخص کو سڑک پر تھوکنے پر سزا دی ا رہی ہے۔ 
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنلاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر ایک شخص کا سکوٹر ضبط کیا جا رہا ہے۔ 
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشندو افراد گیس سیلینڈر بھروانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس: ماریشیس میں وزیرِ اعظم کا مذاق اڑانے والی پوسٹ شئیر کرنے پر خاتون گرفتار, یاسین محبوت، پورٹ لوئس- ماریشیس

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ماریشیس میں پولیس نے ایک نوجوان خاتون کو وزیر اعظم پرویند جگناؤت کا مذاق اڑانے والی تصویر شئیر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس تصویر کو ’جعلی خبر‘ قرار دیا ہے۔
رچنا سیناؤتھ نے پوسٹ کو اس متن کے ساتھ شیئر کیا کہ وزیر اعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے رہنما ژی جن پنگ سمیت عالمی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کریں گے تاکہ انھیں مشورہ دے سکیں کہ موریشیس کس طرح کامیابی کے ساتھ کووڈ-19 کی وبا کا مقابلہ کر رہا ہے۔
تصویر پر یہ بھی لکھا تھا ’عالمی رہنما موریشین کے وزیر اعظم سے ان کے ملک میں استعمال ہونے والے معجزاتی سلوک اور طریقوں کے بارے میں پوچھیں گے جہاں کووڈ-19 کا ہر ٹیسٹ منفی آتا ہے۔‘
سینٹر برائے لا اینڈ ڈیموکریسی کے ڈائریکٹر ٹوبی مینڈل نے سیناؤت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوسٹ محض ایک ’مزاق‘ تھی۔
ماریشیس میں اب تک کووڈ-19 کے 328 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں لیکن گذشتہ ہفتے کے مسلسل پانچ دنوں تک اس مشہور سیاحتی مقام والے جزیرے سے کسی نئے کیس کی اطلاع نہیں ملی۔
کیا چیمپیئنز لیگ کا میچ ہونا چاہیے تھا؟

،تصویر کا ذریعہPA Media
وزیر خارجہ رشی سونک نے ان دعووں کو رد کیا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کے بڑے مقابلوں کو منسوخ کرنے میں سستی سے کام لیا۔ ان میں خاص کر مارچ کے دوسرے ہفتے میں لیورپول ور اٹلیٹیکو میڈرڈ کا چیمپیئنز لیگ کا میچ بھی شامل ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزرا سائنسی مشوروں پر عمل کر رہے تھے اور انھوں نے ’صحیح وقت پر صحیح اقدامات کیے‘ ہیں۔
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈوئل کا کہنا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ لیورپول میں وبا کے پھیلنے اور اموات کا الزام اس میچ پر لگایا جا رہا ہے جس میں 40 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیق کی ضرورت ہے کہ میچ کے انعقاد سے کتنا فرق پڑا اور سپین سے آنے والوں مداحوں سے کتنا وائرس پھیلا۔
رشی سونک: کورونا وائرس ٹیسٹس کی صلاحیت میں ایک لاکھ ٹیسٹ فی دن تک اضافے کی توقع

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانیہ کے وزیرِ خزانہ رشی سونک کے مطابق برطانیہ نے اب تک کورونا وائرس کے 501379 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 19316 ٹیسٹ گذشتہ روز کیے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 124743 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رشی سونک کے مطابق برطانیہ کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 17971 مریض زیرِ علاج ہیں اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 16509 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر تک کورونا وائرس ٹیسٹس کی صلاحیت میں ایک لاکھ ٹیسٹ فی دن تک اضافہ کرے گا۔
رشی سونک: طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان حاصل کرنا ’انٹرنیشنل چیلنج‘

،تصویر کا ذریعہPA Media
برطانیہ کے وزیر خزانہ رشی سونک کا کہنا ہے کہ پی پی ای یا طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان حاصل کرنا پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے حفاظتی سامان حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں اور پی پی ای کی کھیپ روزانہ پہنچ رہی ہے۔
برطانوی حکومت نے آج ’میانمار سے آنے والے ایک لاکھ 40 ہزار گاؤن‘ موصول کیے ہیں۔
ترکی کی جانب سے برطانیہ بھجوائے جانے والے حفاظتی سامان کو ’کلیئر‘ کر دیا گیا, اورلا گورین ، بی بی سی نیوز، قاہرہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ترک ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ترکی کی وزارت صحت کے ذریعے برطانیہ بھجوائی جانے والی ذاتی حفاظتی سازوسامان کی کھیپ کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے سامان کی یہ کھیپ کئی روز سے تاخیر کا شکار ہے۔
ایک ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ترکی اس سامان کو جلد از جلد بھیجنے کا خواہاں ہے اور پوری کوشش کر رہا ہے کہ آج یا کل اسے بھجوا دیا جائے۔‘
ذرائع کے مطابق اس سامان کو برطانیہ بھجوانے والی کمپنی نے آج صبح ہی اپنی درخواست کو حتمی شکل دی تھی۔
وائرس پھیلنے کے بعد سے ترکی سے طبی سامان برآمد ہونے والے ممالک کو اس کی اجازت کی ضرورت ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کھیپ کب روانہ ہو گی اور کیا کوئی اضافی کاغذی کام ابھی باقی ہے یا نہیں۔
ترکی میں ایف سی او کے ترجمان اس بارے میں کسی پیشرفت کی تصدیق نہیں کرسکے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ’اس سامان کو بھجوانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
بریکنگ, برطانیہ: اموات میں 449 کا اضافہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
گذشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں ہسپتالوں میں مزید 449 اموات ہوئی ہیں۔
برطانیہ میں اموات کی کل تعداد 16 ہزار 509 ہوگئی ہے۔
اس میں کیئر ہومز میں ہونے والی اموات شامل نہیں ہیں۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
نارتھ کیرولائنا: لاک ڈاؤن میں زندگی
کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی لاک ڈاؤن ہے۔ اِس دوران وہاں معمولاتِ زندگی کتنے متاثر ہوئے ہیں، جانتے ہیں ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں مقیم پاکستانی طالبِ علم موسیٰ خان سے، کریم الاسلام کی اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔
YouTube پوسٹ نظرانداز کریںGoogle YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
پرتگال: لزبن میں پناہ گزینوں کے ہاسٹل میں وبا پھیل گئی

،تصویر کا ذریعہReuters
پرتگال کے شہر لزبن میں پناہ گزینوں کے ہاسٹل میں وبا کے پھیلنے سے 130 سے زیادہ پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں۔
میئر کے آفس کے مطابق اس ہاسٹل کے تقریباً 180 رہائشیوں میں سے 138 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ہاسٹل سے اتوار کو ایک مریض کو ہسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد ہاسٹل کو خالی کرا کر اسے انفیکشن سے پاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
پرتگال میں 735 اموات ہو چکی ہیں اور 20 ہزار 863 مصدقہ مریض ہیں۔
امریکہ، کینیڈا، میکسیکو کی سرحدیں مزید 30 دن تک بند رہیں گی
قائم مقام امریکی وزیر خارجہ چاڈ وولف نے کہا ہے کہ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان سرحدیں تمام ضروری مسافروں کے لیے مزید 30 دن تک بند رہیں گی۔
یہ سرحدیں پہلی بار 21 مارچ کو بند ہوئی تھیں۔
امریکہ نے کوورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میکسیکو سے ملحقہ اپنی سرحد سے کم سے کم 6300 تارکینِ وطن (جن کے پاس دستاویزات نہیں تھیں) کو ملک بدر کردیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اختیارات صحت عامہ کے اقدامات کی بجائے امیگریشن پر قابو پانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
’دنیا کے پاس استعمال سے کہیں زیادہ خام تیل موجود ہے‘, اینڈریو واکر، ورلڈ سروس نمائندہ برائے معاشیات

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کورونا وائرس کے دوران طلب میں زبردست کمی کے باعث دنیا بھر میں تیل کی صنعت شدید دباؤ کا شکار ہے۔
تیل کی صنعت کے بڑے نام اور معروف برآمد کنندگان جیسے کہ اوپیک اور روس جیسے اتحادی، پہلے ہی پیداوار کم کرنے پر اتفاق کر چکے ہیں۔
امریکہ اور دوسرے ممالک میں تیل کی صنعت سے وابستہ کاروباروں نے پیداوار میں کمی کے فیصلے کیے ہیں۔ لیکن پھر بھی دنیا کے پاس اس کے استعمال سے کہیں زیادہ خام تیل موجود ہے۔
اورپریشانی صرف اس بات کی نہیں کہ ہم اسے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں۔ بلکہ بڑی پریشانی شاید یہ ہے کہ آیا ہم لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے تک اسے ذخیرہ بھی کر سکتے ہیں یا نہیں تاکہ ایک دم صنعتیں کھلنے سے پیدا ہونے والی اضافی طلب کو پورا کیا جاسکے۔
زمین اور سمندر میں تیل ذخیرہ کرنے والے مقامات کی گنجائش تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ اور اس عمل کے دوران تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
تیل کی مارکیٹ کو واپس بحالی پر لانے کے لیے تیل کی طلب کو پورا کرنا ہو گا اور اس کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ آنے والے دنوں میں صحت کے بحران کی کیا صورتحال سامنے آتی ہے۔
سپلائی میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے کیونکہ نجی شعبے کے تیار کنندگان کم قیمتیں چاہتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھنا مشکل ہے کہ خام تیل کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے مارکیٹ پرکیا اثر پڑ سکتا ہے۔
’کورونا آئی لینڈ‘ کے میئر کا استعفیٰ, گیون لی، بی بی سی کے یورپ کے نامہ نگار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مارچ کے اوائل میں میلان سے ایک والی بال ٹیم ایستونیا کے ایک جزیرہ ساریما کی مقامی ٹیم کے ساتھ کھیلنے گئی تھی۔
دو ہفتوں کے اندر ساریما ایستونیا میں وبا کا مرکز بن گیا اور مقامی افراد نے اسے ’کورونا آئی لینڈ‘ کا نام دے دیا۔
اب میئر میڈس کالاس نے اس وبا کے پھیلنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ والی بال کے میچوں کی اجازت دینا ’غلط فیصلہ‘ تھا۔
ان کا استعفیٰ بی بی سی کی اس رپورٹ کے چند دن بعد سامنے آیا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا تھا کہ آخر ساریما وبا کا مرکز کیسے بنا۔
اب اس جزیرے پر نہ کوئی جا سکتا ہے نہ وہاں سے نکل سکتا ہے اور ہسپتال کے عملے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ تقریباً آدھی آبادی متاثر ہو چکی ہے۔
اسرائیل: کٹر آرتھوڈوکس علاقوں پر سے ’خصوصی پابندیاں‘ ہٹا دی گئیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اسرائیل نے یروشلم اور تل ابیب کے بعد انتہائی قدامت پسند یہودی علاقوں پر سے خصوصی پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ ان علاقوں میں کورونا وائرس کی شرح سب سے زیادہ تھی۔
بنی بریک اور یروشلم کے متعدد اضلاع کو اس مہینے کے شروع میں مؤثر طریقے سے سیل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ان جگہوں پر وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔
کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے کچھ کٹر آرتھوڈوکس علاقوں نے سرکاری اقدامات کو جس سست روی کے ساتھ قبول کیا، معاشرے کے دوسرے طبقوں کی طرف سے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
اسرائیل کے باقی علاقوں میں ابھی بھی پابندیاں عائد ہیں، جہاں کورونا وائرس سے 172 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 13500 سے زیادہ تصدیق شدہ متاثرین موجود ہیں۔
بریکنگ, انگلینڈ کے ہسپتالوں میں مزید 429 اموات
انگلینڈ میں تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہسپتالوں میں مزید 429 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نینشل ہیلتھ انگلینڈ کا کہنا ہے کہ ان میں سے 348 اموات سنیچر اور اتوار کو رپورٹ کی گئی تھیں اور باقی اس سے بھی پہلے ہوئی تھیں۔
اب انگلینڈ میں ہسپتالوں میں ہونے والی اموات کی کل تعداد 14 ہزار 829 ہوگئی ہے۔
ویلز میں مزید 9 اموات ہوئی ہیں اور وہاں ہسپتالوں میں ہونے والی کل اموات 584 ہوگئی ہیں۔
تازہ اعداد و شمار میں کئیر ہومز میں ہونے والی اموات شامل نہیں ہیں۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل
نوواک جوکووچ: کھلاڑیوں کے لیے ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے خلاف

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مردوں کے عالمی نمبر ایک ٹیسن کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کووڈ 19 کی ویکسین کو کھلاڑیوں کے لیے لازمی قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ٹینس دوبارہ شروع ہوگا اور کھلاڑیوں کو ویکسین لینے کا کہا گیا تو پھر انھیں ’فیصلہ‘ کرنا ہوگا۔
17 مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن نے اتوار کو سربیئن کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں نہیں چاہوں گا کہ سفر کرنے کی غرض سے پہلے مجھے ویکسین لینے پر مجبور کیا جائے۔
’اگر اسے لازمی قرار دیا گیا تو کیا ہوگا ؟ مجھے فیصلہ کرنا ہوگا۔ میری اس معاملے میں اپنی سوچ ہے اور کیا وہ کسی موقع پر بدلے گی یہ میں نہیں کہہ سکتا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا ’اگر سیزن جولائی، اگست یا ستمبر میں شروع ہوتا ہے جس کی امید بہت کم ہے ، تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سخت قرنطینہ سے نکلنے کے بعد ویکسین لینا شرط ہوگا‘۔
ٹینس کے تمام ٹورنامنٹ 13 جولائی تک معطل ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ ومبلڈن کو منسوخ کیا گیا ہے اور فرینچ اوپن کو ستمبر تک موخر کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس: چین نے آسٹریلیا کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
چین نے آسٹریلیا کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔
واشنگٹن اور متعدد اتحادیوں نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ سال کے آخر میں ووہان میں پہلا مریض سامنے آنے کے ہفتوں بعد تک، چین اس بیماری کے خطرے کا مناسب جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے لیے امریکی فنڈنگ روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے ابتدائی طور پر وبا کی سنگینی کو چھپایا اس لیے یہ ادارہ اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ان الزامات سے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے ’چینی عوام کی زبردست کاوشوں اور قربانیوں‘ کی توہین ہوئی ہے۔
پریس بریفنگ میں ینگ کا کہنا تھا ’اس وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے سلسلے میں چین کی شفافیت کے بارے میں کیے جانے والوں سوالوں کا تعلق حقائق کے بالکل برخلاف ہے۔‘
وہ آسٹریلیائی وزیر خارجہ ماریس پاین کے اس سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں ایک روز قبل ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بیجنگ اور ڈبلیو ایچ او کے ردِعمل کی تحقیقات پر اصرار کرے گا۔
چین نے وبا کے عروج کے دنوں میں کئی بار متاثرین کی مختلف تعداد بتائی جس کے بعد سے چین کی جانب سے کووڈ 19 کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سے متعلق کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔
ووہان کے حکام نے ابتدا میں اس وبا کو چھپانے کی کوشش کی اور دسمبر میں آن لائن اس کا ذکر کرنے والے ڈاکٹروں کو سزا بھی دی۔
چینی سائنسدانوں نے امریکی حکومت کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے یہ وائرس ووہان کی وائرولوجی لیببارٹری سے لیک ہوا ہو۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید چین نے جان بوجھ کر اس وائرس کے پھیلاؤ میں کردار ادا کیا ہو اور اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔۔۔, اہم اپ ڈیٹس
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا میں 24 لاکھ سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں اور ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
امریکہ میں سب سے زیادہ تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار متاثرین ہیں۔
یورپ کے بعض ممالک میں پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ ڈینمارک، جرمنی، چیک ریپبلک میں بعض کاروبار کھولے جا رہے ہیں، پولینڈ میں لوگوں کو پارکوں اور جنگلات میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
انڈیا میں بھی کم متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے اور ذراعت کے کاروبار، عوامی پروگرام، بینک، کارگو کی ترسیل کی اجازت دی جا رہی ہے۔
فرانس اور سپین نے فی الحال لک ڈاؤن میں نرمی کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی حکومت نے ایمرجسنی مالی سکیم کا آج سے آغاز کر دیا ہے تاکہ اس وبا کے دوران لاکھوں افراد کی مدد اور نوکریاں بچائی جا سکیں۔
چین میں 73 سیاحتی مقامات کو کھول دیا گیا ہے جس میں دیوار چین کے آس پاس کے سیاحتی مقامات بھی شامل ہیں۔
امریکہ میں تیل کی قیمتیں 21 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔
بنگلہ دیش: ہزاروں افراد نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کیسے کی، تفتیش کا آغاز

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش میں ایک تین رکنی کمیٹی نے ہفتے کے آخر میں ہونے والے اس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جس میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے لاک ڈاؤن کے احکامات کی خلاف ورزی کی تھی۔
انھوں نے اسلام پسند جماعت کے ایک سینئر رہنما، مولانا جبیر احمد انصاری کے جنازے میں شرکت کے لیے قوانین کو توڑا۔
اس واقعے کے بعد ملک میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیش میں اب تک کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2400 سے زیادہ ہے جبکہ اموات کی تعداد 91 بتائی جاتی ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں جنوبی ایشیا کے باقی ممالک میں کیا ہو رہا ہے:
- پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھر میں ہی رہیں اور معاشرتی دوری کے احکامات پر عمل کریں کیونکہ خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8400 سے زیادہ ہے۔
- نیپال کے مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کے اختتام پر نیپالی حکام نے 14 مساجد کو سیل کیا اور ان مساجد میں پناہ لینے والے 33 انڈین اور سات پاکستانیوں کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے۔
- سری لنکن حکام کے مطابق سری لنکا اگلے ہفتے سے لاک ڈاؤن کے سلسلے میں لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کرنے کا ارداہ رکھتا ہے۔ سری لنکا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 250 جبکہ سات اموات کی اطلاع ہے۔
