آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان پر 11 رنز سے فتح
کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ انڈیا نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات محمد شامی کی آخری اوور میں ہیٹرک تھی۔
لائیو کوریج
شجاع ملک، محمد صہیب
بریکنگ, انڈیا کا سکور:سات اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 20 رنز, لوکیش راہل 17، وراٹ کوہلی 2
فینز بھی مذاق اڑانے میں دیر نہیں کرتے
بریکنگ, انڈیا کا سکور: چھ اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 18 رنز, لوکیش راہل 16، وراٹ کوہلی 1
راہل آؤٹ ہوتے ہوتے بچ گئے
لوکیش راہل کا آتاب عالم کی گیند پر ایج پہلی سلپ اور وکٹ کیپر کے درمیان سے ہوتا ہوا باؤنڈری پار کر گیا۔
بریکنگ, اننگز کا پہلا چوکا
لوکیش نے انڈیا کی جانب سے اننگز کا پہلا چوکا مارا ہے۔ انھوں نے آفتاب عالم کی گیند پر کور اور پوائنٹ کے بیچ میں سے بیک فٹ ڈرائیو ماری جو باؤنڈری پار کر گئی۔
انڈیا کا سکور: پانچ اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر نو رنز, لوکیش راہل 7، وراٹ کوہلی 1
وراٹ کوہلی کریز پر
آئی سی سی درجہ بندی کے لحاظ سے دنیا کے بہترین بلے باز اس وقت کریز پر آئے ہیں۔
انڈیا کا محتاط آغاز
انڈیا نے ایک بار پھر اپنی اننگز کا محتاظ آغاز کیا ہے اور کرکٹ پر تجزیے اور تبصرے کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق انڈیا ٹورنامنٹ میں سب سے سست آغاز کرنے والی ٹیموں میں سے ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں پہلے دس اوورز میں انڈیا کی جانب سے صرف 23.6 فیصد جارحانہ سٹروکس کھیلے گئِے ہیں۔
بریکنگ, افغانستان کی پہلی کامیابی!
مجیب الرحمان نے روہت شرما کو ایک رن پر بولڈ کر دیا ہے۔
بریکنگ, انڈیا کا سکور: 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 7 رنز, لوکیش راہل 6،روہت شرما 1
انڈیا کا سکور: تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے سات, لوکیش راہل 6،روہت شرما 1
انڈین شائقین میچ کے لیے پر جوش
مداحوں کی رائے
بریکنگ, انڈیا کا سکور: دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے چھ سکور, لوکیش راہل 5، روہت شرما 1
پہلے اوور کا اختتام، انڈیا کا سکور 3/0
بریکنگ, دوسرے اینڈ سے آفتاب عالم کو گیند دی گئی ہے
انڈیا کی طرف سے راہل اور روہت نے اننگز کا آغاز کیا ہے
یہ دوسری مرتبہ ہے کہ لوکیش راہل اور روہت شرما انڈیا کی طرف سے اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔ روہت شرما نے اب تک ٹورنامنٹ میں 319 رنز بنائے ہیں۔
بریکنگ, افغانستان کا دلچسپ تجربہ!
افغانستان نے اپنی بولنگ کا آغاز مجیب الرحمان سے کروایا ہے جو کہ ایک 18 سالہ آف بریک بولر ہیں۔
افغانستان کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں
افغانستان کی ٹیم میں نور علی زدران اور دولت زدران کی جگہ حضرت اللہ زازئی اور آفتاب عالم کو شامل کیا گیا ہے۔