پچ سپن بولرز کے لیے سازگار
انڈین کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ اس پچ پر اس سے پہلے کھیلے گئے میچوں پہلی اننگز میں 212 اور 227 کے ٹوٹل بنے ہیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ انڈیا نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات محمد شامی کی آخری اوور میں ہیٹرک تھی۔
شجاع ملک، محمد صہیب
انڈین کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ اس پچ پر اس سے پہلے کھیلے گئے میچوں پہلی اننگز میں 212 اور 227 کے ٹوٹل بنے ہیں۔
لوکیش راہل محمد بنی کی گیند پر حضرت اللہ زازائی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔ لوکیش راہل نے 53 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
صحافی ایلزبتھ ایمن کا کہنا ہے کہ ہیمپشائر باؤل گراؤنڈ میں اس وقت اتنے انڈین تماشائی موجود ہیں کہ ایسے لگ رہا ہے کہ نیلا سمندر ہو۔
یاد رہے کہ مجیب الرحمان اور لوکیش راہل دونوں ائی پی ایل میں پنجاب کنگ کی جانب سے کھیلتے ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر ایلیکس سٹوئرٹ کا کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر سپنر مجیب الرحمٰن کی بولنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔