پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے نئے انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کے اعلان کا مطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات آئین کے اندر دی گئی مدت کے اندر ہونا چاہیئں دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی سزا معطل کر دی ہے۔
لائیو کوریج
بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کا آج آخری روز، اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا, محمد کاظم، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
،تصویر کا ذریعہGOB
بلوچستان میں نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کا آج آخری روز ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اورقائد حزب اختلاف ملک اسکندر کاکڑ کے درمیان آج اسلام آباد میں دوسری ملاقات طے ہے۔
وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اس سلسلے میں پہلی بالمشافہ ملاقات گزشتہ شب ہوئی تھی۔
حزب اختلاف کے ایک رکن نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلی بالمشافہ ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پرپیش رفت نہیں ہوئی تاہم آج رات ان دونوں کے درمیان دوبارہ ملاقات ہوگی۔
آئین کے مطابق وزیراعلیٰ اورقائد حزب اختلاف کے پاس نگراں وزیراعلی کی تقرری کا معاملہ طے کرنے کے لیے آج آخری دن ہے اگر وہ آج نگراں وزیر اعلی پر متفق نہیں ہوسکے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ایک ہفتے سے زائد عرصے سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔
وہ بلوچستان اسمبلی اور کابینہ کے الوداعی اجلاسوں میں بھی شرکت کے لیے نہیں آئے۔
حزب اختلاف کے ایک رکن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ طبیعت کی خرابی کے باعث کوئٹہ نہیں آسکے۔
حزب اختلاف کے رکن نے یہ بھی و بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پروزیراعلیٰ نے پہلے قائد حزب اختلاف کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی تھی لیکن قاَئد حزب اختلاف نے یہ کہا تھا کہ بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پراصولاًبلوچستان میں بات ہونی چاہیے ۔
لیکن وہ دو روز قبل جمیعت العلماء اسلام کی تنظیمی معاملات کے سلسلے میں قائد حزب اختلاف ملک اسکندر کاکڑاسلام آباد گئے جہاں وزیر اعلیٰ کی درخواست پروہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے گئے۔
عاصمہ شیرازی کا کالم: نگران، مہربان، قدردان
بریکنگ, ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت 291.75 روپے ہو گئی, تنویر ملک - صحافی
،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قیمت میں اب تک 3.26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 291.75 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی دو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ڈالر کی قیمت 298 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
کرنسی ڈیلروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ درآمدات کے لیے ادائیگیاں ہیں تو دوسری جانب آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت ڈالر کی آزادانہ تجارت بھی ہے۔
شہریار آفریدی کی گرفتاری کا معاملہ: عدالت نے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو طلب کرلیا
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اسلام آباد
ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر منگل
کو سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو کل عدالت کے سامنے پیش ہونے کا
حکم بھی دیا۔
سماعت کے آغاز پر شہریار آفریدی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ ساتواں
ایم پی او آرڈر پاس ہوا ملزم 90 روز سے جیل میں ہے۔ اُن کی سات مقدمات میں گرفتاری
ہوئی پھر وہ ضمانت پر رہا ہو گئے۔ اُنھوں نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان اور سندھ
دو جگہیں ایسی رہ گئیں جہاں سے ابھی تک اُن کے موئکل کے خلاف ایم پی او جاری نہیں
ہوئے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سات ایم پی اوز کے آرڈر شہریار آفریدی کے خلاف اب
تک غیر قانونی قرار دیے جا چکے ہیں۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کسی شہری کو حراست میں رکھنا ہے تو اس کی وجوہات دینا ہوں گی۔ عدالت نے چیف کمشنر کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے آپ کے خلاف کیوں نا توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اسلام
آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان
کی تین مقدمات میں ضمانتیں قبل از گرفتاری خارج کر دیں ہیں۔
منگل
کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین
پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ان کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج
کیں۔
عدالت
نے اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات اور تھانہ بارہ کہو میں درج ایک
مقدمے میں ضمانیں خارج کرنے کا حکم سنایا۔
واضح
رہے کہ عمران خان اسلام آباد کی مقامی عدالت سے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا پانے کے
بعد اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔
نو مئی واقعات: عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، بشریٰ بی بی کی سات ستمبر تک ضمانت منظور
،تصویر کا ذریعہpti
اسلام
آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف چھ مقدمات
میں ضمانت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
منگل
کو اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج محمد سہیل نے عمران خان کی جانب سے دائر چھ
مقدمات میں ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی۔
پی
ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے
تو تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان چند مقدمات میں شامل تفتیش نہیں
ہوئے۔
اس
پر عمران خان کے وکیل نے پراسیکیورٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کافی جلدی
ہے بات کرنے کی۔ اس
موقع پر مقامی عدالت کے جج محمد سہیل نے تفتیشی افسران سے استفسار کیا کہ کیا ملزم
عمران خان شامل تفتیش ہوئے ہیں؟
جس
پر پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان مجرم ہیں، جیل میں قید ہیں۔اس پر
سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں کوئی جان بوجھ کر نہیں غیر حاضر، وہ
اٹک جیل میں موجود قید ہے۔
جج
محمد سہیل نے ریمارکس دیے کہ عمران خان صرف ایک مقدمے میں شامل تفتیش ہوئے دیگر پانچ
میں نہیں ہوئے۔
عمران
خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل پر تمام چھ مقدمات میں ایک
ہی نوعیت کا الزام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پراسیکیوشن کی گذشتہ سماعت پر شکایت
لگائی تھی۔
انھوں
نے کہا کہ پراسیکیوشن سے شامل تفتیش ہونے کے لیے رابطہ کیا، لیکن کوئی جواب نہیں دیا
گیا۔
انھوں
نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 71 سال تک کوئی کریمینل
ریکارڈ نہیں،ان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا۔ سلمان
صفدر کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیئرمین تحریک انصاف ضمانتوں کے لیے
عدالتوں کے چکر لگاتے تھے۔
انھوں
نے کہا کہ پولیس جان بوجھ کر عمران خان کو شامل تفتیش نہیں کر رہی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد پندرہ منٹ میں عمران خان کو گرفتار
کر لیا گیا۔
جج
نے استفسار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف شامل تفتیش نہیں ہوئے، کیا جواب دیں گے؟ اس
پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف جان بوجھ پر آج عدالت سے غیر
حاضر نہیں ہیں۔ انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کر دی۔
جس
پر جج محمد سہیل نے ریمارکس دیے بس ٹھیک ہے، یعنی چیرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’وکیل صفائی کے مطابق غیر معمولی حالات کے باعث چیرمین تحریک
انصاف آج پیش نہیں ہو سکتے۔‘
سماعت
کے دوران جج محمد سہیل نے استفسار کیا کہ اس مقدمے کی شریک ملزم بشریٰ بی بی شاملِ
تفتیش ہو چکی ہیں؟
انھوں
نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش ہونے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ جس
پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں ہی شاملِ تفتیش ہونے کو
تیار ہیں۔
اس
پر جج نے تفتیشی افسران کو بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا
کہ تفتیشی افسر کدھر ہیں؟ آئی جی اسلام آباد کے نوٹس میں لائیں تفتیشی افسر عدالت
میں نہیں ہیں۔
عدالت
نے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا سے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش
ہونے کا نوٹس بھیجا؟ جس پر وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ انھیں واٹس ایپ پر دو
ہفتے قبل نوٹس بھیجا تھا۔
جج
نے ریمارکس دیے کہ ’دو ہفتے قبل بھیجا، دو ہفتے تو کافی وقت ہوتا ہے، بشریٰ بی بی
شاملِ تفتیش ہو جائیں، اچھا نہیں لگتا ضمانتین خارج کردی جائیں۔
اس
پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشریٰ بی بی پردہ نشیں خاتون ہیں، تفتیشی افسر ابھی
شاملِ تفتیش کر لیں۔ عدالت
نے کہا کہ تفتیشی افسر کے ساتھ رابطہ کر لیں، شاملِ تفتیش ہو جائیں۔
اس
کے بعد بشری بی بی کی جانب سے شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے
تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں سات ستمبر تک توسیع کر دی۔
کرکٹ کی تاریخ پر پی سی بی کی ویڈیو سے عمران خان غائب: ’کیا آپ کھیل کو بھی منقسم کرنا چاہتے ہیں؟‘
عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی خدشات: کیا پاکستان میں پُرامن الیکشن کا انعقاد یقینی ہو پائے گا؟
صمصام بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
،تصویر کا ذریعہIstekham-e-Pakisan Party
پاکستان
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی پی ٹی آئی
چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انھوں
نے پی ٹی آئی چھوڑ پر جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں وہ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس کا
باقاعدہ اعلان کریں گے۔
صمصام بخاری کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں انھوں نے پی ٹی آئی کی رکنیت چھوڑتے
ہوئے نو مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی ہے۔
انھوں
نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات کی
پرزور مزمت کرتا ہوں۔ نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا ہے نا ہی رکھوں گا۔‘
آج
کے دن کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان
کرتا ہوں۔
ان
کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ یہ ادارے ہمارے ہیں ،ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔
دوسری
جانب سید صمصام بخاری کی استحکام پاکستان پارٹی کے چئرمین جہانگیر ترین سے ملاقات
بھی ہوئی ہے جس میں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال بھی شریک تھے۔
بریکنگ, جب تک قانونی و آئینی رسک زیرو نہیں ہو جاتا نواز شریف وطن واپسی کا نہیں سوچیں گے: خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رکن اور سابق وزیر دفاع خواجہ
آصف کا کہنا ہے کہ جب تک میاں نواز شریف کے لیے قانونی و آئینی اعتبار سے رسک زیرو
نہیں ہو جاتا ان کی وطن واپسی کا نہیں سوچیں گے۔
پاکستان کے مقامی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب
خانزادہ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ
عمران خان جیل میں ہیں اور اگر نواز شریف وطن واپس آتے ہیں اور انھیں ضمانت نہیں
ملتی تو شاید انھیں بھی کچھ وقت کے لیے جیل جانا ہو کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا
تھا کہ ’جب تک قانونی و آئینی اعتبار سے نواز شریف کے لیے رسک زیرو نہیں ہو جاتا
تب تک ان کی وطن واپسی کا نہیں سوچیں گے۔‘
انھوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کے فیصلے
پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا
گیا لیکن میرا خیال ہے کہ اس فیصلے کا نواز شریف کی نااہلی پر کوئی منفی اثر نہیں
پڑتا۔ ان کی نا اہلی پانچ سال گزرنے کے بعد ختم ہو چکی ہے۔‘
انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’نواز شریف وطن واپس
ضرور آئیں گے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ان کے خلاف سکور سیٹل کر رہا ہو یا عدلیہ
ان کے متعلق کوئی ایسا فیصلہ دے اس لیے ان کے خلاف تمام رسک زیرو کر کے انھیں وطن
واپس لایا جائے گا۔‘
بانیِ بنگلہ دیش جن کی میت کو غسل دینے کے لیے صابن تک دستیاب نہ ہوا
بریکنگ, انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیر اعظم تعیناتی سے الیکشن کے التوا کی کوشش نہیں ہو رہی: خواجہ آصف
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رکن اور سابق وزیر دفاع خواجہ
آصف کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیر اعظم تعیناتی سے الیکشن کے
انعقاد میں التوا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
پاکستان کے مقامی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب
خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’انوار الحق کاکڑ
کے نگراں وزیر اعظم بننے پر جو الیکشن میں تاخیر کی باتیں کی جا رہی ہیں یہ درست
نہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ جو کہا جا رہا ہے کہ ان کی تعیناتی
سے نگراں سیٹ اپ کو دوام بخشا جائے گا یا الیکشن میں تاخیر کی جا سکتی ہے ایسا کچھ
نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سے الیکشن کے انعقاد کی تاریخ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا
اور الیکشن اگلے برس جنوری فروری میں ہی ہوں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایک
دو ماہ آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، اس کی آئین بھی اجازت دیتا ہے لیکن میرے خیال میں
یہ اگلے برس کے آغاز پر ہو جائیں گے۔‘
بریکنگ, ’الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمارا کام ان کی معاونت ہوگا‘: نامزد وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر
،تصویر کا ذریعہTwitter
سندھ کے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ’الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ ہمارا کام ان کی معاونت ہوگا۔۔۔ الیکشن کے حوالے سے ہمارا یہی کردار ہوگا۔ کوشش یہ ہوگی کہ آئین و قانون کے مطابق انتخابات ہو سکیں۔‘
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر انھوں نے کہا کہ ’یہ اہم ذمہ داری ہے، خاص کر جن مشکلات کا لوگوں کو سامنا ہے۔ کوشش رہے گی کہ لوگوں کی مشکلات کم کر سکیں اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھ سکیں۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کرنے پر ’اتفاق‘
،تصویر کا ذریعہSHC
صوبہ سندھ کی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ مشاورت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
انھوں نے پیر کی شب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ نام دونوں کی طرف سے تھا۔ باہمی مشاورت سے اس نام پر اتفاق ہوا۔‘
’امید ہے یہ ایسا نام ہے جو سندھ کی حکومت اور عوام کے لیے بہتر ثابت ہوگا اور الیکشن شفاف ہوں گے۔‘
پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
مقبول باقر 2002 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج جبکہ 2015 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ وہ گذشتہ سال بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے۔
پرویز الٰہی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظوری کے بعد آج لاہور کی متعلقہ عدالت پیش کیا جائے گا, شہزاد ملک بی بی سی اردو
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو نیب لاہور کی ٹیم اڈیالہ جیل سے سکیورٹی کے سخت حصار میں راولپنڈی کچہری لے کر پہنچی۔
پرویز الٰہی کو ڈیوٹی جج خالد حیات کے سامنے پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی جج نے پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا اور انھیں آج لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
پہلی بین الاقوامی پرواز لینڈ کرنے کے بعد سکردو کو بین الاقوامی ائیر پورٹ کا درجہ حاصل, سحر بلوچ، بی بی سی اردوڈاٹ کام، اسلام آباد
،تصویر کا ذریعہPIA
پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے سکردو لینڈ کرنے کے بعد سکردو کو ایک بین الاقوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا ہے۔
پی آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ’ان پروازوں کے آغاز سے قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا اور سکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروایا ہے۔
بیان کے مطابق ’بین الاقوامی پرواز پر سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور دوران پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگا پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
پی آئی اے ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ ’سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے۔
دبئی سے سکردو پہلی بین الاقوامی پرواز: کیا سکردو غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے لیے تیار ہے؟
بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!
،تصویر کا ذریعہGetty Images/BBC
بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!
پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، نگراں حکومتوں کے سیٹ اپ، اہم عدالتی مقدمات اور عام انتخابات سے متعلق تازہ ترین خبروں کے حوالے سے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔