کور کمانڈرز کانفرنس: عسکری تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا عزم

آئی ایس پی آر کے مطابق ناقابل تردید شواہد کی بدولت افواج پاکستان عسکری تنصیبات پر حملوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے واقف ہے جن کے خلاف کور کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس میں پاکستان کے قوانین بشمول پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی عزم کا اظہار کیا گیا۔

لائیو کوریج

  1. اسلام آباد میں کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہو گی: اسلام آباد پولیس

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اسلام آباد میں کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہو گی۔

    ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد کی طرف احتجاج کی کال دینے والوں سے گذارش ہے کہ نقص امن کا باعث نہ بنیں، اسلام آباد پولیس قیام امن عامہ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق احتجاج کےلیے اکسانے والے افراد کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے اب سے کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف نے کہا گیا ہے کہ ’عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے ہزاروں پرامن پاکستانی کل صبح دس بجے سری نگر ہائی وے G-13 اسلام آباد پر جمع ہوں۔‘

    ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ’اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد چیئرمین عمران خان کل اس مقام پر خطاب کریں گے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  2. بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید!

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    اس سے قبل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں گذشتہ لائیو پیج پر کلک کریں۔