’عمران خان نے سکیورٹی کے لیے تعاون نہیں کیا، اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے اور کسی دوسرے شخص یا ادارے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکیں گے‘ اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ’تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سکیورٹی کے لیے تعاون نہیں کیا اور اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے اور کسی دوسرے شخص یا ادارے کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکیں گے۔‘
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ کے حکم پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عمران خان کو مکمل سکیورٹی فراہم کی۔ تمام انتظامات فول پروف سکیورٹی کے لیے کئے گئے تھے۔
’تاہم سکیورٹی دوطرفہ معاملہ ہے جسے سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے اس کا تعاون ناگزیر ہوتا ہے اور عمران خان نے سکیورٹی کے لیے تعاون نہیں کیا لہذا اپنے عمل کے خود ذمہ دار ہوں گے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام


