حکومت اگر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دے تو ہم ایک ساتھ انتخابات کے لیے تیار ہیں: عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں ایک ریلی سے خطاب ہوئے کہا ہے کہ ’کل مذاکرات میں ہمیں صرف ایک بات کہنی ہے کہ حکومت اگر 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دے تو ہم ایک ساتھ انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

لائیو کوریج

  1. کبل دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی میتیوں کی آبائی علاقوں میں منتقلی کا عمل جاری گاؤں منتقل

    swat

    ،تصویر کا ذریعہrescue1122

    سی ٹی ڈی تھانہ کبل دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کو ان کے علاقوں تک منتقلی کا عمل جاری ہے۔

    ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی میتیں ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، چترال، مردان اور ضلع سوات منتقل کی جا رہی ہیں جہاں ان کے آبائی گھر واقع ہیں۔

    ترجمان کے مطابق میتوں کو ریسکیو 1122کی ایمبولنسیز میں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

  2. کبل دھماکہ: سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ورکرز کا ’آخری سرچ آپریشن‘ جاری

    کبل

    ،تصویر کا ذریعہRescue 1122

    ریسکیو 1122 کے مطابق کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں اس وقت جائے وقوعہ پر آخری سرچ آپریشن جاری ہے۔ جس میں ریسیکو، پولیس اور فوج کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موجود ہے۔

    امدادای کاروائیوں میں ریسکیوکے 100 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہیوی مشینری سے مدد لی جا رہی ہے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو شانگلہ اور سوات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    ترجمان ریسکیو 1122 نے بیان میں کہا ہے کہ ملبہ مکمل کلیئر ہونے تک اپریشن جاری رہیے گا۔

  3. دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں: وزیرِ اعظم کی وضاحت

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جیسے ہی سکیورٹی ادارے کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں، اس بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

    شہباز شریف کی جانب سے یہ وضاحت ان کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے اس دھماکے کو ’خودکش حملہ‘ قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ تاحال کسی بھی کالعدم شدت پسند گروہ کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی اور گذشتہ سوات پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ دہشت گردی نہیں بلکہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر اسلحہ ڈیپو میں بلاسٹنگ کے باعث پیش آیا ہے۔

  4. سوات: کبل دھماکے کے حوالے سے اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟

    swat

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سوات کے علاقے کبل میں انسدادِ دہشتگردی کے ادارے کی عمارت میں گذشتہ رات ہونے والے دھماکے کے بعد اب تک کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے:

    • امدادی کارکنوں نے ملبے سے 15 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ہے۔
    • سوات پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کی وجہ سے نہیں ہوا۔
    • سوات میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
  5. کبل دھماکہ: ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہو گئی، 50 سے زیادہ زخمی

    سوات کے علاقے کبل میں انسدادِ دہشتگردی کے ادارے کی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے بعد جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ منہدم شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں سو کے قریب اہلکار شریک ہیں اور اب تک امدادی کارکنوں نے ملبے سے 15 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ہے۔

    صوبائی سیکرٹری صحت محمود اسلم کے مطابق اب تک دھماکے کے بعد 53 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

  6. کبل سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ دہشت گردی نہیں، پولیس

    سوات پولیس کا کہنا ہے کہ کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردی کی وجہ سے نہیں ہوا۔

    ڈی آئی جی مالا کنڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں دھماکہ ہوا لیکن ہمیں فی الحال دہشت گردی کا عنصر نہیں ملا۔ ‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’ایک پرانی کوت میں اسلحہ پڑا ہوا تھا، وہاں شاید بلاسٹنگ ہوئی۔‘ انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں چار سویلین بھی ہلاک ہوئے۔

    اس سے قبل ڈی پی او سوات کا کہنا تھا کہ کبل میں دھماکہ دہشت گردی نہیں بلکہ سی ٹی ڈی تھانہ میں موجود دھماکہ خیز مواد بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پھٹا۔

    انھوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق باہر سے کسی قسم کی دہشت گردی یا حملہ کے شواہد نہیں ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی تھانہ کے تین منزلہ عمارت میں تقریباً پچاس اہلکار موجود تھے۔

  7. سوات میں طبی ایمرجنسی نافذ

    govt

    ،تصویر کا ذریعہKP govt

    خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت محمود اسلم کا کہنا ہے کہ کبل میں تھانے میں دھماکے کے تناظر میں سوات کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    محمود اسلم کے مطابق اب تک دھماکے کے بعد 53 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق سوات دھماکے کے بعد ضلعے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور تمام ڈاکٹروں و طبی عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  8. بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید

    پاکستان کے حالاتِ حاضرہ اور سیاسی منظر نامے پر بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید۔