آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

،تصویر کا ذریعہISPR
بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔
پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آی) کے مطابق دورہِ چین کے پہلے دن جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انھیں پیپلز لیبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنرل عاصم منیر نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا جس کے بعد ان کی پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کا عزم دہرایا۔
پاکستان کے آرمی چیف نے پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا اور انھوں نے تربیت کے اعلیٰ معیار اور فوجیوں کی طرف سے دکھائی گئی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جنرل عاصم منیر چین میں فوجی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہISPR

،تصویر کا ذریعہISPR

،تصویر کا ذریعہISPR











