سابق صدر آصف زرداری کے خلاف الزامات عائد کرنے کے مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات گرفتار ہونے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آج جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی غرض سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد اُن کے وکیل نے اسلام آباد پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لائیو کوریج
بریکنگ, ’پشاور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر87 ہو گئی‘
پولیس لائن پشاور میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 87 ہو گئی ہے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابقاس وقت ہسپتال میں 65 کے قریب زخمی داخل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہRescue1122
دوسری جانب ریسکیو 1122پشاور کے حکام کے مطابق ریسکیو اپریشن اس وقت بھی جاری ہے۔
ترجمان 1122 پشاور کے ترجمان کے مطابق ’رات 12 بجے سے اب تک 21 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔‘
توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کا عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
،تصویر کا ذریعہIMRAN KHAN/FACEBOOK
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کی درخواست پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔
سماعت شروع ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر
اقبال نے پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا کہ عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ کدھر ہے ؟
الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل نے کہا کہ ’وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نہ آئیں۔‘
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جس پرعدالت نے کہا کہ آج وکالت نامہ بھی جمع کرادیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ جب تک ضمانتی مچلکے نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے عدالت سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے اس مقدمے میں آج عمران خان کو طلب کر رکھا تھا۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنانے کے بعد کے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں آج ایک روزہ سوگ، قومی پرچم سرنگوں
پولیس لائنز دھماکے کے واقعہ پر صوبہ خیبرپختونخوا میں آج ایک روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
سوگ کے تحت آج پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں ہے۔
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اس واقعے پر پورے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔
اپنے بیان میں نگران وزیر اعلی کہا تھا کہ ’حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ‘
فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پراسیکیوٹر 12 بجے ریکارڈ سمیت طلب
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری درخواست کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جاری ہے۔
ایڈشنل سیشن جج فیضان بخاری کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکلاء نے جمعرات تک کا وقت مانگا جس پر عدالت نے جمعرات تک کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے 12 بجے پراسیکیوٹر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
’پشاور دھماکے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں مزید 2،3 گھنٹے لگ سکتے ہیں‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کے روز ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد بلال فیضی نے بی بی کو بتایا ہے کہ ’ ریسکیو آپریشن کو 18 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے۔ رات سے اب تک مزید 20 افراد کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں اور خدشہ ہے کہ ابھی بھی کچھ لاشیں ملبے تلے موجودہو سکتی ہیں۔ ‘
ترجمان 1122 پشاور کے مطابق ’اس وقت مسجد کا ایک آخری پلررہتا ہے جس کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ امکان ہے کہ ریسکیو آپریشن مزید دو سے تین گھنٹے جاری رہے گا۔`
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’مسجد کی عمارت کا ملبہ نمازیوں پر گرنے کے باعث پہلی ترجیح یہ تھی کہ جتنے بھی زخمی افراد ملبے تلے موجود ہیں ان کی زندگی بچائی جا سکے۔ ‘
ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ ’ ہمارے پاس ہیوی مشینری موجود تھی تاہم ابتدا میں ہیوی مشینری کے بجائے چھوٹے ٹولز استعمال کر کے ملبے کی کٹنگ کی اور نیچے دبے لوگوں تک امداد پہنچائی۔‘
بریکنگ, پشاور پولیس لائنز دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو گئی: ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال
،تصویر کا ذریعہGetty Images
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان محمد عاصم نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہو گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ روز سے اب تک 83 لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ گذشتہ رات کے دوران مزید 7 لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی تھیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس وقت تقریبا 57 زخمی زیر علاج ہیں جن میں کم از کم تین کی حالت ابھی تشویشناک ہے۔‘
تحریکِ طالبان پاکستان کا پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا دعویٰ
تحریکِ طالبان پاکستان نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا دعویٰ کیا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’اس واقعہ سے تحریک طالبان پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمارے لوائح اور عمومی دستور کے مطابق مساجد، مدارس، جنازہ گاہ اور دیگر مقدسات میں کسی قسم کی کاروائی قابل مواخذہ جرم ہے۔‘
،تصویر کا ذریعہumarmedia
دہشتگرد پولیس لائن میں کیسے داخل ہوا؟ وزیراعظم کا آئی جی خیبر پختونخوا سے سوال
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ خان نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دورہ پشاور کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آئی جی خیبرپختونخوا سے پوچھا کہ دہشتگرد اتنے محفوظ علاقے میں کیسے داخل ہوا؟
ان کے مطابق آئی جی نے جواب دیا کہ یہاں دو ہزار خاندان بھی رہ رہے ہیں۔
پشاور: پولیس لائن مسجد حملے میں کم از کم 59 ہلاک، 157 افراد زخمی ہوئے
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق کل 157 زخمیوں میں سے اس وقت ہسپتال میں 65 زخمی داخل ہیں جبکہ باقی افراد کو ابتدائی طبی علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق ہسپتال میں 59 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر پولیس اہلکار ہیں۔
پشاور: ابتدائی طور پر پولیس لائن مسجد دھماکے میں ہلاک ہونے والے 27 پولیس افسروں اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
،تصویر کا ذریعہScreengrab
پشاور پولیس لائن کی مسجد دھماکہ میں ہلاک ہونے والے پولیس افسروں اور جوانوں میں سے ابتدائی طورپر 27 کی اجتماعی نماز جنازہ تھوڑی دیر قبل پیر کی رات کو پولیس لائن کے گراونڈ میں ادا کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ’پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم میں لپٹے پولیس شہدا کی تابوتوں کو سلامی پیش کی گئی۔‘
نگران وزرا، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، کمانڈنٹ فرنٹیئر کا نسٹبیلری، آئی جی فرنٹیئر کور، آئی جی پی خیبرپختونخوا، اعلیٰ فوجی وسول حکام، شہدا کے لواحقین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں جنازہ میں شرکت کی۔
’اس موقع پر شہدا کی روح کے ایصال ثواب اور ملک کی قومی یکجہتی اور امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعابھی کی گئی۔‘
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے سے دو زندہ افراد نکال لیے، چار لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں
،تصویر کا ذریعہScreengrab
پشاور میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے سے چھ افراد کو نکالا جا چکا ہے، جن میں سے صرف دو زخمی افراد ہی زندہ ہیں۔
اس وقت مسجد کے منہدم ہونے والے حصے میں ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن ہیوی مشینری کے ساتھ جاری یے۔
یہ پاکستان پر حملے سے کم نہیں ہے، قوم گہرے صدمے میں ہے: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور کے بعد بیان
وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور واپسی پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پشاور میں جو انسانی المیہ ہوا وہ ناقابل تصور ہے۔ انھوں نے کہا یہ پاکستان پر حملے سے کم نہیں ہے۔
ان کے مطابق قوم گہرے صدمے میں ہے۔ وزیراعظم کے مطابق انھیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دہشتگردی ہمارے لیے بہت بڑا قومی سلامتی کا چیلنج ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا آج کے واقعے میں ملوث منصوبہ سازوں کے نام یہ پیغام ہے کہ آپ ہمارے لوگوں کے عزم کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔‘
خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وزرا کے ہمراہ پشاور کا دورہ کیا۔ پشاور میں ان کا استقبال آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیا۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ، وزیردفاع، گورنر خیبرپختونخوا اور آرمی چیف کے ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال جا کر اس پولیس لائن دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، پولیس لائن مسجد دھماکے زخمیوں کی عیادت کی
،تصویر کا ذریعہPM Office
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور آرمی چیف چیف کے ہمراہ پشاور کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پولیس لائن مسجد دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
،تصویر کا ذریعہPM OFFICE
پشاور: پولیس لائن مسجد میں ’خودکش‘ دھماکے سے 44 افراد ہلاک، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل جاری
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق پیر کو پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ 157 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر پولیس اہلکار ہیں۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق دھماکے کے وقت تین سے چار سو پولیس اہلکار نماز ادا کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ سے بارود کی بو آ رہی ہے تاہم حتمی بات تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
دوسری جانب پشاور کے ریسکیو حکام کے مطابق مسجد کے منہدم شدہ حصے میں دبے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
پشاور دھماکہ: سندھ پولیس کے سربراہ نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے
پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکہ
آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے۔
مساجد،امام بارگاہوں سمیت دیگر تمام مذہبی مقامات پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
پشاور دھماکہ: مسجد کے منہدم شدہ حصے تلے پانچ سے چھ افراد موجود، نکالنے کے لیے آپریشن جاری
پشاور میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائن میں دھماکے کے نتیجے میں مسجد کے منہدم ہونے والے حصے کی چھت میں پانچ سے چھ سوراخ کر دیے گئے ہیں تاکہ ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کو قدرتی آکسیجن کی فراہمی بھی مل سکے۔
حکام کے مطابق ان افراد کو زندہ رکھنے کے لیے آکسیجن ماسک سمیت ڈرپس لگا دی گئی ہیں جبکہ چھت کو حتیاط کے ساتھ کاٹا جا رہا ہے تا کہ انھیں نکالا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر ہنگامی دورے پر پشاور پہنچ گئے
،تصویر کا ذریعہEPA
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر پشاور میں پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کے بعد ہنگامی دورے پر پشاور پہنچے ہیں۔
وزیراعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم کو پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تمام تر پہلؤوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ہیں۔
پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ’خودکش‘ دھماکے کے بعد کے مناظر
پشاور مسجد حملے میں کم از کم 32 ہلاک، 150 کے قریب زخمی
،تصویر کا ذریعہMAAZ TARIQ
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 147 بنتی ہے۔
کارکنان کو ہدایت کرتا ہوں کہ پشاور حملے میں زخمیوں کی جان بچان کے لیے خون کے عطیات دیں: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ خودکش حملے میں زخمیوں کی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات دیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔