سپریم کورٹ کا نیب ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم، الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائر

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ تمام نیب ریفرنسز جو واپس کر دیے گئے ہیں، ان کا ریکارڈ محفوظ بنایا جائے۔ پی ٹی آئی کے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مبینہ طور پر جانب دار ہیں چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے اُنھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

لائیو کوریج

  1. عمران خان آج شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے: سینیٹر فیصل جاوید

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. پاکستان کی سویلین حکومت جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی، یہی ہمارا بنیادی فریق ہے: امریکہ

    نیڈ پرائس

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک سویلین حکومت ہے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی ہے اور بات چیت کے لیے یہی امریکہ کا بنیادی فریق ہے۔

    ان سے سوال کیا گیا کہ گذشتہ ہفتے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کا دورۂ کیا، انھوں نے امریکی حکام سے افغانستان سے متعلق کیا بات چیت کی؟

    اس کے جواب میں مسٹر پرائس نے کہا کہ ’ڈپٹی سکریٹری وینڈی شرمین کو آرمی چیف مسٹر باجوہ سے ملاقات کا موقع ملا۔ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کئی ایسے شعبے ہیں جہاں ہمارے مفادات منسلک ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا مستقبل، افغان عوام، سلامتی کے علاقائی چیلنجز ہمیشہ ایجنڈے پر ہوتے ہیں جب کسی پاکستانی ہم منصب سے رابطہ ہوتا ہے۔

    ’کئی مسائل کے حوالے سے ہم ان سے ملاقات اور بات چیت کرتے ہیں۔۔۔ مگر ہمیشہ ان رابطوں کی تفصیلات نہیں دیتے۔‘

    ایک سوال میں پوچھا گیا کہ جنرل باجوہ نے اس وقت امریکہ کا دورہ کیوں کیا ہے جب ان کی دوسری تین سال کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے۔ اس سوال میں کہا گیا کہ پاکستان میں کئی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے امریکی انتظامیہ سے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ آرمی چیف کی تعیناتی جیسے امور پر بات چیت کی۔

    اس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ ’میں اس ملاقات کے بارے میں مزید نہیں بتا سکتا۔ پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ہمارے بہت سے مشترکہ مفادات ہیں۔ سکیورٹی کے مفادات ہیں، اقتصادی مفادات ہیں، لوگوں کے درمیان تعلقات اور رابطے بھی ہیں۔۔۔ پاکستان میں ایک سویلین حکومت ہے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی اور یہی ہمارا بنیادی فریق ہے۔‘

  3. اب تک کی بڑی خبریں۔۔۔

    لائیو پیج
    • سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ لانگ مارچ کی کال سے قبل صوبہ پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر ’ذاتی وجوہات کی بنا پہ‘ مستعفی ہو گئے ہیں۔
    • الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ کی ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہوں گے۔
    • چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا الزام ہے کہ ان کے مخالفین ’ڈیک فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی گندی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔‘
    • پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروایا گیا ہے جس میں سابق صدر کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
  4. بی بی سی کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    آپ یہاں ملک بھر میں سیاسی سرگرمیوں کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

    12 اکتوبر سے قبل کی سیاسی خبروں کو جاننے کے لیےیہاں کلک کریں۔