سپریم کورٹ کا نیب ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم، الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائر
سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ تمام نیب ریفرنسز جو واپس کر دیے گئے ہیں، ان کا ریکارڈ محفوظ بنایا جائے۔ پی ٹی آئی کے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مبینہ طور پر جانب دار ہیں چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے اُنھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔
لائیو کوریج
شیخ رشید احمد نے لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس چیلنج کر دیا
،تصویر کا ذریعہAFP
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سات روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی نے اُنھیں لال حویلی خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ بصورتِ دیگر ان سے یہ جگہ زبردستی خالی کروا لی جائے گی۔
شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق آج ان کی جانب سے عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور عدالت سے اس حکم کو معطل کرنے کی استدعا کی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کو منگل کو عدالت میں طلب کر لیا۔
اے این پی کی ثمر ہارون بلور کی پی ٹی آئی کو کامیابی پر مبارکباد
پاکستان میں حکومت اور حزب اختلاف میں جہاں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے وہاں حالیہ انتخابات میں ایک ایسی خاتون سیاستدان بھی سامنے آئی ہیں جنھوں نے پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اپنی جماعت کی ٹیم ورک کو سراہا ہے۔
یہ خاتون پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر ہارون بلور ہیں جنھوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پر حاجی غلام احمد بلور کی انتحابی مہم چلائی تھی۔
ثمر ہارون بلور نے گھر گھر جا کر اپنی جماعت کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگے تھے اور بازاروں میں تاجروں کے پاس بھی ٹیم کے ہمراہ گئی تھیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
اس حلقے کے غیر حتمی غیر سرکاری نتجے کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کامیاب ہوئے ہیں جبکہ حاجی غلام احمد بلور دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
گذشتہ روز ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے اسے ’دھاندلی اور وسائل کے ناجائز استعمال‘ کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
غلام احمد بلور سے منسوب ایک بیان شروع میں آیا تھا جس میں انھوں نے شکست تسلیم کی تھی لیکن بعد میں انھوں نے ایک چینل کو بیان میں کہا تھا کہ وہ یہ نتیجہ تسلیم نہیں کرتے اور یہ کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی نتائج تسلیم نہیں کیے اور اسے ’دھاندلی‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ عدالت میں جائیں گے۔
ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر ثمر ہارون بلور کے اس بیان کو سراہا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ صحبت پور اور خضدار جائیں گے۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ایک اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سیلاب متاثرین کے ریلیف اور بحالی کے لیے جاری کاوشوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع صحبت پور کا دورہ کریں گے جہاں اُنھیں امداد اور بحالی کے لیے جاری مختلف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم وڈھ، ضلع خصدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ نواب اختر جان مینگل کی رہائش گاہ جائیں گے اور ان کے چچا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
بریکنگ, پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں میں سے دو پر پی ٹی آئی کامیاب
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پنجاب
اسمبلی کی تین کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئے جن میں پی پی 139 شیخوپورہ، پی
پی 209 خانیوال اور پی پی 241 بہاولنگر شامل ہیں۔
پی
ٹی آئی نے تین میں سے دو صوبائی نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے
پنجاب اسمبلی کی ایک نشست جیتی۔
پی
پی 209 خانیوال کی نشست پی ٹی آئی نے جیت لی اور تمام 176 پولنگ سٹیشنز کے غیر
سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد فیصل خان نیازی 71156 ووٹ لے
کر کامیاب ہوئے۔ جبکہ ان کے مخالف امیدوار چوہدری ضیا الرحمان 57603 ووٹ حاصل کر سکے۔
بہاولنگر
کی نشست بھی تحریک انصاف نے حاصل کی اور پی پی 241 بہاولنگر 5 کے تمام 168 پولنگ سٹیشنز
کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ملک محمد مظفر خان
59957 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پاکستان
مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 48147 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
شیخورپورہ
کی نشست ن لیگ کے حصے میں آئی اور ن لیگ کے چوہدری افتخار احمد بھنگو جیت گئے۔
پی
پی 139 شیخوپورہ 5 کے تمام 153 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے
مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر پہلے نمبر
رہے۔
ان
کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 37712 ووٹ لے سکے۔
بریکنگ, ضمنی انتخابات: عمران خان کا نیا ریکارڈ، قومی اسمبلی کی چھ نشستوں پر کامیاب، دو پیپلز پارٹی کے نام
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں قومی
اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں جیت کرنیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
قومی
اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا
ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی آٹھ میں سے چھ نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی ملی ہے جبکہ ملیر اور ملتان کی دو نشستیں
پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں۔
قومی
اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے
کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔
پی
ٹی آئی چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے سات حلقوں سے انتخاب لڑ رہے تھے اور انھیں
اب تک صرف ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی
کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔
اب
تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک
انصاف قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں میں سے چھ جیت لی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی
ملتان اور ملیر سے کامیاب ہو گئی ہے۔
عمران
خان نے پشاور کی نشست جیت لی اور اے این پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔ اس
حلقے سے غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار
پائے۔
اے این پی کے غلام
احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کرسکے اور یوں غلام بلور کو 25 ہزار 571 ووٹوں سے
شکست ہوئی۔
سابق
وزیراعظم عمران خان نے پشاور کے بعد مردان کا میدان بھی مار لیا جہاں این اے 22
مردان تین کے تمام 330 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران
خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جبکہ
جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم 68181 ووٹ حاصل کرسکے اور انھیں 8500 ووٹوں سے
شکست ہوئی۔
پی
ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے این اے 24 چارسدہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل
ولی خان کو بھی شکست دی۔ این اے 24 چارسدہ کے تمام 384 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری
اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور عوامی نیشنل
پارٹی کے ایمل ولی خان 68356 ووٹحاصل
کرسکے۔
فیصل
آباد میں عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی کو ہرایا اور 24471
ووٹوں کے مارجن سے شکست دی۔ این اے 108 فیصل آباد کےتمام 354 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی
نتیجے کے مطابق عمران خان 99602 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے
عابد شیر علی 75131 ووٹ لے سکے۔
عمران
خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 ننکانہ صاحب میں بھی بڑے مارجن سے کامیابی
حاصل کی۔ این اے 118 ننکانہ صاحب 2کے تمام319 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے
کے تحت عمران خان 90180 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
جبکہ
ان کی مخالف امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 78024 ووٹ حاصل کیے
اور انھیں 12156 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
این
اے 239 کراچی کورنگی 1 کے 330 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف
کے عمران خان نے وہاں سے کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے سید
نیئر رضا دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
جبکہ
ملتان میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی خالی کردہ نشست این
اے 157 پر بھی ضمنی انتخاب ہوا جس پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ
گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کو شکست دے دی۔
این
اے 157 ملتان فور کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق
پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
ان
کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82141 ووٹ حاصل کیے۔
مردان کے حلقہ این اے 22 میں عمران خان جیت گئے!
،تصویر کا ذریعہECP
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 76 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے مردان کے حلقہ این اے 22 کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔
دوسرے نمبر پر جے یو آئی کے امیدوار محمد قاسم کو 68181 ووٹ ملے۔
ووٹنگ کی شرح فیصد 30 ریکارڈ کی گئی۔
این اے 237 ملیر میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری, غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
،تصویر کا ذریعہECP
پشاور کے حلقہ این اے 31 میں عمران خان کی فتح, غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
،تصویر کا ذریعہECP
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قریب 25 ہزار ووٹوں کی برتری سے پشاور کے حلقہ این اے 31 کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔
این اے 239 کورنگی، کراچی: عمران خان کی برتری, غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
پشاور کا حلقہ جیتنے پر اے این پی کی تحریک انصاف کو مبارکباد
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
چارسدہ اور مردان میں بھی عمران خان کی برتری, غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

X پوسٹ کا اختتام, 2
این اے 237 ملیر: 131 پولنگ سٹیشنز میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی برتری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
این اے 157 ملتان میں علی موسیٰ گیلانی کی برتری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
این اے 157 ملتان کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کو 44310 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔
جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار مہربانو قریشی 33725 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
عمران خان کی پشاور اور فیصل آباد میں واضح برتری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
سربراہ تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم قومی اسمبلی کے آٹھ میں سے سات حلقوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق انھیں پشاور اور فیصل آباد میں واضح برتری حاصل ہوچکی ہے۔
،تصویر کا ذریعہECP
،تصویر کا کیپشنعمران خان کو این اے 31 پشاور میں 51 ہزار سے زیادہ ووٹ ملے ہیں
،تصویر کا ذریعہECP
،تصویر کا کیپشناین اے 108 فیصل آباد کے 193 پولنگ سٹیشنز میں عمران خان نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 50185 ووٹ حاصل کیے ہیں
این اے 22 مردان: عمران خان کی 134 پولنگ سٹیشنز میں برتری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
این اے 24 چارسدہ: 174 پولنگ سٹیشنز میں عمران خان آگے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
این اے 237 ملیر: پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ آگے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
این اے 31 پشاور: عمران خان کی واضح برتری، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
آٹھ قومی حلقوں کے 776 پولنگ سٹیشنز میں پی ٹی آئی کے 51.2 فیصد ووٹ، غیر حتمی نتائج
،تصویر کا ذریعہECP
قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں پر ضمنی انتخابات میں اب تک 2440 پولنگ سٹیشنز میں سے 776 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں۔
اس کے مطابق پی ٹی آئی کو 51.2 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ اے این پی کو 13.5، مسلم لیگ ن کو 12.2، پیپلز پارٹی کو 10.6، جے یو آئی کو 5.6 فیصد اور ٹی ایل پی کو 2.8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری: فواد چوہدری
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کیا۔ تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے۔‘
’حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں۔ حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کے لیے تیار ہیں۔‘