سپریم کورٹ کا نیب ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم، الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائر

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ تمام نیب ریفرنسز جو واپس کر دیے گئے ہیں، ان کا ریکارڈ محفوظ بنایا جائے۔ پی ٹی آئی کے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مبینہ طور پر جانب دار ہیں چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے اُنھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

لائیو کوریج

  1. ننکانہ صاحب میں پولنگ کے دوران دو گروہوں کا ٹکراؤ، پولنگ بدستور جاری

    این اے 118 ننکانہ صاحب میں دو پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تصادم کے حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ واقعہ پولنگ سٹیشن کے باہر پیش آیا ہے اور اس دوران پولنگ کا عمل بلاتعطل جاری رہا۔

  2. کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں پولنگ کی کیا صورتحال ہے؟, ریاض سہیل، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

    کراچی

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے لیکن صبح سے ووٹروں کی تعداد کم دیکھی جا رہی ہے۔ یہ حلقے کورنگی اور ملیر اضلاع پر مشتمل ہیں جہاں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان امیدوار ہیں۔ این اے 237 ملیر کے لیے 194 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 112 انتہائی حساس اور 82 حساس پولنگ سٹیشن ہیں۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 699 ہے۔

    اس حلقے کی آبادی شہری اور دیہی ووٹروں پر مشتمل ہے جس میں قائد آباد، شرافی گوٹھ، ملیر، آنسو گوٹھ، جعفر طیار سوسائٹی ملیر کینٹ، بھٹائی آباد کے علاقے شامل ہے۔ یہاں تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کر رہے ہیں۔

    یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن جمیل احمد خان کے مسعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    ملیر کے اس حلقے کے ساتھ واقع این اے 239 کورنگی میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔ یہاں 330 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 257 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس اور 73 حساس ہیں۔

    شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ، کالا بورڈ، سعود آباد اور دیگر علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 888 ہے۔ یہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کا مقابلہ ایم کیو ایم کے امیدوار نیر رضا سے ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن محمد اکرم چیمہ کے استعفے کے بعد خالی قرار دی گئی ہے۔

    الیکشن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشن(فائل فوٹو)

    مرکز میں اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں غیر اعلانیہ طور پر ان انتخابات میں ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہیں اور ایک دوسرے کے سامنے کوئی مضبوط امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف نے بھی بڑے پیمانے پر مہم نہیں چلائی، بس انتخابات سے دو روز قبل عمران خان نے کراچی میں ایک جلسہ کیا تھا۔

    سندھ حکومت انتخابات ملتوی کروانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ اس کی ایک وجہ شدید بارشیں اور اس کے بعد متاثرین کی ان سکولوں میں موجودگی ہے جہاں پولنگ سٹیشن قائم ہونے تھے۔ اس غیر یقینی کی صورتحال میں سیاسی جماعتیں بھی بھرپور مہم چلانے سے قاصر رہی ہیں۔

    ان دونوں حلقوں کے قریبی حلقے این اے 240 میں جولائی میں ضمنی انتخابات میں بھی ووٹروں کا ٹرن آؤٹ کم رہا تھا۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں یہاں ٹرن آؤٹ 37 فیصد سے زائد تھا جبکہ ضمنی انتخابات میں یہ 8 فیصد سے تھوڑا زائد تھا۔

    یہاں سے ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر 10683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ لانڈھی میں ضمنی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی پرتشدد وقعات پیش آئے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

    اس صورتحال کے پیش نظر آج ہونے والے انتخابات میں حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جبکہ رینجرز بھی موجود ہیں۔

  3. عوام ضمنی انتخابات میں پولنگ کے ’آئینی و قانونی عمل‘ میں بھرپور حصہ لیں: شہباز شریف

    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ’آئینی اور قانونی عمل‘ میں حصہ لیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے 8300 سروس پر ووٹ اور پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حاملہ خواتین، خواجہ سراء، معذور افراد اور بزرگ ووٹر ز کا ووٹ ترجیحی بنیادوں پر کاسٹ کروایا جائے گا۔

    آٹھ قومی اور تین صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے جاری ہے اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. ضمنی انتخابات: پولنگ شروع ہو گئی، شام پانچ بجے تک جاری رہے گی

    قومی اسمبلی کی آٹھ اور تین صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  5. قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں

    elections

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد آج ہونے جا رہا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کی سات نشستوں پر امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہیں جبکہ ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

    قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں وہ ذیل میں ہیں:

    این اے 22 مردان

    این اے 24 چارسدہ

    این اے 31 پشاور

    این اے 108 فیصل آباد

    این اے 118 ننکانہ صاحب

    حلقہ این اے 157 ملتان

    این اے 237 ملیر، کراچی

    این اے 239 کورنگی، کراچی

    پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں انتخاب ہو رہا ہے وہ یہ ہیں:

    پی پی 139 شیخوپورہ

    پی پی 209 خانیوال

    پی پی 241 بہاولنگر

  6. ’ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے بلوچستان کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا گیا‘

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے ذخائر سے متعلق بیرک گولڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے متعلق پہلے ارکان بلوچستان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کے لیے خصوصی ان کیمرہ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ آج بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک بریسٹو سے ارکان اسمبلی کی بالمشافہ ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بیرک گولڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک بریسٹو کے اعزاز میں کوئٹہ میں دیے جانے والے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈوکیٹ، قائم قام سپیکر، صوبائی وزرا، حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے ایک کروڑ 20 لاکھ عوام کے منتخب نمائندوں کو ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے براہ راست اعتماد میں لیا گیا ہے تاکہ ان کے ذہنوں میں کوئی ابہام نہ رہے۔

    اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مارک بریسٹو نے کہا کہ بلوچستان کے منتخب نمائندوں سے براہ راست ملاقات پر خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے حوالے سے عوامی نمائندوں کو معلومات فراہم کرنے کا موقع دینے پر وزیراعلیٰ کے شکرگزار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان اوربلوچستان کا قومی اورقیمتی اثاثہ ہے۔ ’ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کا فائدہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام تک پہچایا جائے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم چاغی اور ریکوڈک میں تعلیم، پینے کے پانی، صحت، ووکیشنل ٹریننگ اور انسانی وسائل کی ترقی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔‘

    ’بلوچستان کے نوجوانوں کو کان کنی کے شعبے میں تکنیکی ٹریننگ کے ذریعے ہنر مند بنا کر روزگار فراہم کیا جائے گا۔‘

  7. عمران خان اپنے ہی ملک پر حملے کر رہے ہیں: مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک پاکستانی کی طرح جواب دینے کے بجائے آپ اپنے ہی ملک پر حملے کر رہے ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس اور فوج کی خدمات حاصل: الیکشن کمیشن

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہ قومی اسمبلی کے آٹھ اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان حلقوں میں 24 لاکھ 60 ہزار مرد اور 20 لاکھ 28 ہزار کے قریب خواتین رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں۔

    ’747 انتہائی حساس جبکہ 694 حساس پولنگ سٹیشن قرار دیے گئے ہیں۔ حاملہ خواتین، خواجہ سرا، معذور افراد اور بزرگ ووٹر ز کا ووٹ ترجیحی بنیادوں پر کاسٹ کروایا جائے گا۔۔۔ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولنگ میں ہنگامہ آرائی اور مداخلت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔‘

  9. امریکہ کے ساتھ تعاون کی پُرخلوص خواہش رکھتے ہیں: شہباز شریف

    شہباز شریف

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان کو ’حقائق کے برعکس اور گمراہ کن‘ قرار دیا مگر امریکہ سے تعاون کی ’پُرخلوص خواہش‘ کا اظہار کیا ہے۔

    سرکاری چینل پی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’دنیا جب بڑے بڑے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی حقیقی صلاحیت کو پہچاننے کے لیے خالص اور پائیدار کوششیں نہایت ناگزیر ہیں۔

    ’اس مقصد کے لیے غیرضروری بیانات سے پرہیز کیا جائے۔ علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کی پرخلوص خواہش رکھتے ہیں۔‘

  10. خودمختار پاکستان کے لیے یہ جہاد ہے، الیکشن نہیں: عمران خان

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات ’ملکی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن ہیں۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’خودمختار پاکستان کے لیے یہ جہاد ہے، الیکشن نہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. ’ہم نے ان مسلح افواج کی فوجی مدد کی جن کے کمانڈر اِن چیف ہمارے نظم و ضبط پر سوال اٹھا رہے ہیں‘

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیا ہے کہ ’ہم نے ان مسلح افواج کی فوجی مدد کی جن کے کمانڈر اِن چیف ہمارے نظم و ضبط پر سوال اٹھا رہے ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

    شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’میں واضح طور پر دہراتا ہوں: پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے جوہری اثاثے آئی اے ای اے کی ضروریات کے مطابق محفوظ ہیں۔ ہم ان حفاظتی اقدامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اس پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. پاکستان کا جوہری پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے: نواز شریف

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

    انھوں نے صدر جو بائیڈن کے اس بیان کا ردِ عمل دیتے ہوئے یہ بات کہی جس میں بائیڈن نے پاکستان کو ’خطرناک ترین ممالک میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے جوہری ہتھیار غیر منظم ہیں۔

    ایک ٹویٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ایک ذمہ جوہری طاقت ہے جو بین الاقوامی قوانین کا پاس رکھتے ہوئے قومی مفادات کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

  14. بائیڈن کا بیان امریکہ کے ساتھ تعلقات ازسرِ نو استوار کرنے کے حکومتی دعوے کی ناکامی کا اظہار ہے: عمران خان

    imran

    ،تصویر کا ذریعہcourtesy PTI

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ بائیڈن کا یہ بیان ’امپورٹڈ حکومت‘ کی خارجہ پالیسی اور ان دعوؤں کی مکمل ناکامی کا اظہار ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ’تعلقات کو از سر نو استوار‘ کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستان شاید ’دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے‘ جس کے پاس موجود ’جوہری ہتھیار غیر منظم‘ ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ اس پر ان کے دو سوالات ہیں۔ ’پہلا یہ کہ وہ کیا معلومات ہیں جن کی بنیاد پر صدر بائیڈن نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کے حوالے سے یہ غیرضروری نتیجہ اخذ کیا، بطور سابق وزیراعظم میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس دنیا کا سب سے محفوظ نیوکلیئر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم ہے؟

    ’دوسرا سوال یہ ہے کہ امریکہ کے برعکس، جو دنیا بھر میں جنگوں میں ملوث ہے، پاکستان نے پوسٹ نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟‘

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’موجودہ حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔‘

    سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ موجودہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور این آر او ٹو کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی سلامتی پر بھی سمجھوتہ کر لے گی۔‘

  15. الیکشن کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنایا جائے: چیف الیکشن کمشنر کا مراسلہ

    election

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب، سندھ اور خیبروپختونخوا کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پولرائزیشن اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو مزید چوکس و خبردار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ الیکشن کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

    کل بروز 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے جن کے نتائج کو ملکی سیاسی منظرنامے میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    ان انتخابات میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان آٹھ میں سے سات نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ان ضمنی انتخبات میں صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی تین جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی تین نشستوں، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں اور سندھ میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر الیکشنز کا انعقاد ہو گا۔

    جن حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 139 شیخوپورہ شامل ہیں۔

    پنجاب میں این اے 157 ملتان سے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ہیں۔ فیصل آباد میں این اے 108 میں عابد شیر علی اور این اے 118 میں مسلم لیگ (ن) کی شزرا منصب علی عمران خان کے مدِمقابل ہیں۔

    یاد رہے کہ جولائی میں پنجاب میں ہونے والے گذشتہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں میں سے 15 پر کامیابی حاصل کی تھی۔

    election

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک طرف عمران خان اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں تو دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملنے لندن میں موجود ہیں۔

    کراچی کے این اے 239 کے لیے 22 امیدوار مقابلہ کریں گے جن میں عمران خان، ایم کیو ایم (پاکستان) کے نئیر رضا اور ٹی ایل پی کے محمد یاسین کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

    دوسرے حلقے میں بھی سربراہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کے درمیان بھرپور مقابلے کا امکان ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں این اے 22 کے امیدوار عمران خان، جے یو آئی (ف) کے محمد قاسم، جماعت اسلامی کے عبدالواسع اور آزاد امیدوار محمد سرور ہیں۔ این اے 24 سے انتخاب لڑنے والوں میں عمران خان، اے این پی کے صوبائی سربراہ ایمل ولی خان، جماعت اسلامی کے مجیب الرحمٰن اور آزاد امیدوار سپارلے مہمند شامل ہیں۔

    جبکہ این اے 31 کے امیدواروں میں سابق وزیراعظم عمران خان، اے این پی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور، جماعت اسلامی کے محمد اسلم اور دیگر شامل ہیں۔

  16. اس ملک کی تاریخ کے سب بڑے احتجاج کی کال دینے لگا ہوں: عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ کے روز کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اس ملک کی تاریخ کے سب بڑے احتجاج کی کال دینے جا رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ اس ملک کے عوام کا سمندر ہمارے ساتھ نکلے گا جو یہ پیغام دے گا کہ قوم آج کدھر کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسے ہم سیاست نہیں بلکہ حقیقی آزادی کا جہاد سمجھ رہے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ بڑی تحریکیں کراچی سے شروع ہوئیں۔ عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ کے بعد وہ اندرون سندھ کا رخ کریں گے اور زرداری سے سندھ کو آزاد کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ دو دن الیکشن میں ووٹ دے کر یہ پیغام دیں کہ ہم اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

  17. آئین کے مطابق وقت پر انتخابات پر ہوں گے، قبل از وقت انتخابات کے دور دور تک امکانات نہیں: وفاقی وزرا

    Khawaj Asif

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسلام آباد میں وفاقی وزرا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اگلے برس آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے۔

    عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق وقت پر انتخابات پر ہوں گے، قبل از وقت انتخابات کے دور دور تک کوئی امکانات ہیں۔

    Ahsen Iqbal

    ،تصویر کا ذریعہAhsen Iqbal

    ان کے مطابق اگر پہلے بھی انتخابات کرانے ہوئے تو یہ مشاورت سے فیصلہ ہوگا اور وہ اس حکومت کا فیصلہ ہوگا۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ عام انتخابات ہونے ہیں یہ کوئی میانوانی کے ضلع کونسل کے انتخابات نہیں ہیں۔ ان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں سب سے بڑا چیلنج آبادکاری اور بحالی ہے۔

    ان کے مطابق اس وقت اگر کوئی انتنخابات کی بات کرے گا تو لوگ اسے پتھر ماریں گے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان سنگ دل ہیں جو ایسے حالات میں بھی انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔ احسن اقبال کے مطابق مارچ اور اپریل میں مردم شماری ہو گی اور اس کے بعد تین سے چار ماہ انتخابات کے لیے درکار ہوں گے۔

  18. اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مزید مہنگا, تنویر ملک، صحافی

    Dollar

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان تسلسل سے جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ڈالر کی قیمت جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پر 224 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    انٹر بنک میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک ڈالر کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے بعد 218.43 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

  19. ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد اضافہ, تنویر ملک، صحافی

    Latins

    ،تصویر کا ذریعہAbdul Majeed

    ملک میں سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی میں 28.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.57 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    زیر جائزہ ہفتے میں ٹماٹر، پیاز، دالوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہفتے کے دوران چینی اور گُڑ کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

  20. رکن اسمبلی کا پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ ڈالنا پارلیمانی جمہوری نظام کے لیے تباہ کن ہے: سپریم کورٹ

    Pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صدر عارف علوی کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ ڈالنا پارلیمانی جمہوری نظام کے لیے تباہ کن ہے۔

    یاد رہے کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے اکثریتی فیصلہ سے اختلاف کیا تھا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر نے منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پارلیمانی پارٹی میں اعتماد کھو بیٹھے تو اسے عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یہ 95 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے۔

    فیصلے کا آغاز چیف جسٹس مارشل کے قول سے کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہمارا کام صرف آئین کی تشریح کرنا ہے۔‘

    فیصلے کے مطابق منحرف رکن کا پارٹی ہدایات کے خلاف ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا۔ تاہم منحرف رکن کی نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمنٹ کرے۔

    سپریم کورٹ کے مطابق آئین میں پارٹی ہدایات کے لیے پارلیمانی پارٹی کا ذکر ہے، پارٹی ہیڈ کا نہیں۔ اراکینِ پارلیمنٹ کو اظہارِ رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

    تفصیلی فیصلے کے مطابق اظہارِ رائے کی اس آزادی کا استعمال آرٹیکل 63 اے کی روشنی میں ووٹ ڈالتے ہوئے نہیں ہو سکتا۔ اکثریتی فیصلے میں کہ گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے قابلِ سماعت ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں۔

    عدالت عظمیٰ کے مطابق ارکان اسمبلی ووٹ کے معاملے پر پارٹی کے اندر بحث، اتفاق یا عدم اتفاق کر سکتے ہیں، جب معاملہ ووٹ ڈالنے کا آئے گا تو پھر صورتحال مختلف ہوگی۔ ووٹ ڈالتے وقت آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

    اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ ’یہ دلیل دی گئی کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے سے پارلیمانی پارٹی میں آمریت کو فرغ ملے گا، آمریت کو فروغ ملنے کی دلیل سے ہم متفق نہیں ہیں۔‘ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ڈالے گئے ووٹ کو شمار کرنا جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے۔