سپریم کورٹ کا نیب ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم، الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائر

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ تمام نیب ریفرنسز جو واپس کر دیے گئے ہیں، ان کا ریکارڈ محفوظ بنایا جائے۔ پی ٹی آئی کے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مبینہ طور پر جانب دار ہیں چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے اُنھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

لائیو کوریج

  1. این اے 237 ملیر: 13 پولنگ سٹیشنز میں عمران خان آگے، غیر حتمی نتائج

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہECP

  2. این اے 22 مردان: 22 پولنگ سٹیشنز میں عمران خان آگے، غیر حتمی نتائج

    مردان

    ،تصویر کا ذریعہECP

  3. این اے 24 چارسدہ: 31 پولنگ سٹیشنز میں عمران خان آگے، غیر حتمی نتائج

    چارسدہ

    ،تصویر کا ذریعہECP

  4. این اے 22 مردان میں عمران خان آگے: ابتدائی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

    عمران خان، الیکشن

    ،تصویر کا ذریعہECP

  5. این اے 157 ملتان میں علی موسیٰ گیلانی آگے: ابتدائی غیر حتمی نتائج

    علی موسیٰ گیلانی

    ،تصویر کا ذریعہECP

  6. این اے 108 فیصل آباد میں عمران خان آگے: ابتدائی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

    الیکشن کمیشن

    ،تصویر کا ذریعہECP

  7. این اے 124 چارسدہ میں ووٹوں کی گنتی جاری

    چارسدہ

    ،تصویر کا ذریعہECP

  8. ’پریزائیڈنگ افسران کے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کی خبر کا نوٹس‘

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ملیر این اے 137 میں ایک پولنگ سٹیشن میں پریزائیڈنگ افسران کے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

    ’خبر کی فوری تحقیق کی جائے۔ رپورٹ بھیجی جائے۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے ریٹرننگ افسر ملیر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ملیر سے رپورٹ طلب۔‘

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ’متعلقہ پریزائیڈنگ افسر سے بھی فوری رپورٹ لی جائے۔ الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘

  9. شام چھ بجے تک نتائج نشر کرنے پر پابندی: الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن قوانین کے تحت میڈیا پر شام چھ بجے تک نتائج نشر کرنے پر پابندی ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد صرف ان افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے جو پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ہیں۔

  10. این اے 237 کے پولنگ سٹیشن میں ’جعلی ووٹوں‘ کا دعویٰ

    کراچی این اے 237 کے آسو گوٹھ پولنگ سٹیشن میں ’جعلی ووٹوں‘ کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    مقامی ذرائع ابلاغ پر چلائی جانے والی ایک ویڈیو میں ایک پولنگ سٹیشن کے پریزائیڈنگ آفیسر کو یہ کہتے سنا جاسکتے ہے کہ کچھ لوگ کھانے کے وقفے کے دوران وہاں آئے اور انھوں نے تیر کے نشان کے جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

    انھوں نے بتایا کہ ان افراد نے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگائے اور شور کے بعد پولیس کمرے میں آئی۔

    تاہم ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

  11. بریکنگ, ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع

    ضمنی الیکشن

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ہوچکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    ’ماحول مجموعی طور پر پُرامن رہا‘

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 11 صوبائی و قومی حلقوں کے الیکشن کے دوران مجموعی طور پر ماحول پُرامن رہا ہے۔ پولنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کو 15 شکایتیں موصول ہوئیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق زیادہ تر شکایات کارکنوں کے آپس کے تصادم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں سے متعلق تھیں جن کو فوری طور پر حل کر دیا گیا۔

  12. ضمنی الیکشن کے دوران تمام حلقوں میں حالات کنٹرول میں رہے: عطا تارڑ

    عطا تارڑ

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ’ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں میں حالات مکمل طور پر کنٹرول میں رہے البتہ اکا دکا واقعات رونما ہوئے۔‘

    لاہور میں نیو کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی کے اپنے لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ ووٹر لسٹوں میں خرابی ہے، واویلا کرنے کی بجائے اگر ووٹر لسٹوں میں خرابی ہے تو نشاندہی کریں۔ الیکشن کمیشن بھی اس بارے میں تردید کر چکا ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’ضمنی الیکشن کا نتیجہ آتے ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔‘

    ’اگر عمران خان کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی سیٹوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہوگا کیونکہ عمران خان پہلے ہی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔‘

  13. پی پی 241 بہاولنگر میں سیاسی کارکنان کے تصادم سے پولنگ رُکنے کی خبر غلط ہے: مانیٹرنگ آفیسر

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ پی پی 241 بہاولنگر میں سیاسی کارکنان کے درمیان تصادم نور پورہ پولنگ سٹیشن کے باہر ہوا اور اس دوران پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔

    اس بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ ’پولیس کے عملے نے فوری طور پر جھگڑے پر قابو پا لیا۔ پولنگ کا عمل رکنے کی خبر غلط ہے۔‘

  14. بریکنگ, رانا ثنا اللہ کو این اے 108 کی حدود سے ’فوراً باہر نکالا جائے‘، ریٹرننگ آفیسر کا پولیس کو حکم

    رانا ثنا اللہ

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    فیصل آباد کے حلقے این اے 108 میں ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی پریس ٹاک کے خلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے۔

    ایک بیان میں کمیشن نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی جو کہ الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر فیصل آباد نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وزیر داخلہ کو ’فوراً حلقے کی حدود باہر نکالا جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔‘

    خیال رہے کہ فیصل آباد کے اس حلقے میں رانا ثنا اللہ نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی کو ووٹ ڈالا ہے اور ’آج شیر کامیاب ہوگا۔‘

  15. این اے 237: پولنگ سٹیشن میں غیر متعلقہ پولیس اہلکاروں کی موجودگی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

    صوبائی الیکشن کمیشن سندھ نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی اطلاعات کے مطابق این اے 237 (ملیر 2) کے پولنگ سٹیشن نمبر 63 میں ایس پی ایل برانچ پولیس کے کچھ اہلکاروں کو دیکھا گیا ہے۔

    اس بیان کے تحت ’پولنگ سٹیشن میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی کی اجازت نہیں اور یہ الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔‘

    اس خط میں آئی جی سندھ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ضمنی الیکشن کے دونوں حلقوں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  16. بریکنگ, ضمنی الیکشن: پولنگ میں قریب ایک گھنٹہ باقی

  17. رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

    الیکشن کمیشن

    ،تصویر کا ذریعہECP

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی پر سیکشن 234 الیکشن ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    اس بیان کے مطابق ’ثمر بلور نے پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ یہ سیکریسی آف بیلٹ سیکشن 178 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    ’ثمر بلور کو کل صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کے دفتر اپنی وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے کمیشن پر جانبداری کا بے بنیاد الزام جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔‘

    ’پی ٹی آئی کے ووٹ حلقوں سے تبدیل کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے‘

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے ووٹ حلقوں سے تبدیل کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ ووٹر لسٹ سے کیسے پتا چل سکتا ہے کہ کون کسے ووٹ ڈالے گا؟ یہ الزام سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔‘

    الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے ووٹر فہرستوں میں رد و بدل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ووٹر لسٹیں شفاف اور غلطیوں سے پاک پراسس کے تحت مرتب کی جاتی ہیں جس کے ہر مرحلے پر عوام کو مطلع کیا جاتا ہے۔ آج کے الیکشن 2018 کی ووٹر لسٹوں پر ہو رہے ہیں۔ اس لیے ووٹر لسٹ پر اعتراض سراسر کم علمی اور غلط بیانی ہے۔‘

  18. الیکشن کمیشن نے سپیشل برانچ اہلکاروں کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی لگا دی

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے چھ اضلاع میں سپیشل برانچ کے حکام کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے یہ پابندی سپیشل برانچ کے موجودہ اور سابق اہلکاروں کے پولنگ سٹیشنز میں ’داخلے کی شکایات پر عائد کی جنھیں الیکشن کمیشن نے ’غیرقانونی اور بلا اجازت‘ قرار دیا ہے۔

    صوبائی الیکشن کمشنر نے اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے جو ایڈیشنل آئی جی (سپیشل برانچ) پنجاب کو بھجوا دیا گیا۔

    حکمنامے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 187 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

  19. خانیوال میں ووٹر لسٹ غلط ہونے کی خبر بے بنیاد ہے: الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی پی 209 خانیوال میں ووٹر لسٹ غلط ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔

    کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشن کے باہر سیاسی جماعتوں کے کیمپ میں غلط ووٹر لسٹ موجود ہے اور پولنگ کیمپوں میں موجود سیاسی کارکنان مبینہ طور پر ووٹر پرچی پر غلط نمبر لگا کر ووٹرز کو پولنگ سٹیشن بھیج رہے ہیں۔

    کمیشن کے مطابق غلط ووٹر پرچی کی وجہ سے غلط فہمی اور ووٹر لسٹ غلط ہونے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے حالانکہ پولنگ سٹیشن پر اور پولنگ ایجنٹوں کے پاس درست ووٹر لسٹ موجود ہے۔

  20. امیدواروں اور میڈیا کو نتائج لائیو دکھائے جائیں گے، الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن

    ،تصویر کا ذریعہECP

    الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ میڈیا اور امیدواروں کو الیکشن کے نتائج لائیو دکھانے کے لیے رزلٹ مینیجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس) کا استعمال کرے گا۔

    کمیشن نے مزید بتایا کہ بروقت نتائج نشر کرنے کے لیے رزلٹ مینیجمنٹ سسٹم کے سینٹرز تمام ریٹرننگ افسران، تینوں صوبائی الیکشن کمیشنز کے دفاتر اور اسلام آباد سیکریٹریٹ میں قائم کر دئیے گئے ہیں۔