سپریم کورٹ کا نیب ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم، الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائر

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ تمام نیب ریفرنسز جو واپس کر دیے گئے ہیں، ان کا ریکارڈ محفوظ بنایا جائے۔ پی ٹی آئی کے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مبینہ طور پر جانب دار ہیں چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے اُنھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

لائیو کوریج

  1. برطانیہ نے پاکستان کے لیے مزید ایک کروڑ پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کر دیا

    برطانوی حکومت نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مزید ایک کروڑ پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے جس کے بعد برطانیہ کی جانب سے کل امداد دو کروڑ 65 لاکھ پاؤنڈز ہوگئی ہے۔

  2. سینیٹ میں اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے بعد اجلاس ملتوی

    پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے بعد کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس آج شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا اور ’اعظم سواتی کو رہا کرو‘ کے نعرے لگائے۔

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس کے بعد سینیٹ میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور اجلاس شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ جمعرات کو ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کو آرمی چیف جنرل باجوہ اور فوج کے خلاف ٹویٹ کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

    عدالت نے ان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم دیا تھا مگر انھوں نے دوران حراست تشدد کا الزام لگایا ہے۔

  3. سپریم کورٹ آڈیو لیکس پر طاقتور کمیشن تشکیل دے: فواد چوہدری

    رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ’آڈیو لیکس سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ترین دفتر کی حیثیت شدید متاثر ہوئی ہے۔

    ’شہباز شریف کا نیا آڈیو کلپ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر کس قدر غیر محفوظ ہے۔امید ہےسپریم کورٹ اس معاملے کی اہمیت کو سمجھے گی اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ایک طاقتور کمیشن تشکیل دے گی۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا رجحان جاری، موجودہ حکومت کے دور میں تیس فیصد کمی, تنویر ملک، صحافی

    زرمبادلہ ذخائر

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 13.2 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جن میں موجودہ حکومت کے دور میں 3.7 ارب ڈالر کی کمی واقع ہو چکی ہے جو جولائی 2019 کی سطح تک گر گئے۔

    موجودہ حکومت کے دور میں اب تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں تیس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس اس وقت 7.5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔ تجارتی بینکوں کے پاس 5.6 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

  5. جنوبی ٹرانسمشن میں تعطل کی انکوائری کمیٹی تشکیل

    وزارت توانائی کے ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر خان کی ہدایت پر این ٹی ڈی سی نے 13 اکتوبر کی صبح جنوبی ٹرانسمشن میں تعطل کی انکوائری کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔ ’کمیٹی چار دن میں رپورٹ وزارت توانائی کو دے گا۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. ’الیکشن سے بھاگنے کا طریقہ ڈھونڈنے کے لیے میٹنگ بلائی گئی‘

    وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی کا دعویٰ ہے کہ ’تازہ اطلاع یہ آئی ہے کہ شہباز شریف نے صوبوں سے اعلی حکام کو میٹنگ کے لیے بلایا ہے تاکہ الیکشن سے بھاگنے کا طریقہ ڈھونڈا جائے۔

    ’میاں صاحب عزت اسی میں ہے کہ استعفی دو اور گھر جاؤ۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. پنجاب کے مشیر داخلہ کی آئی جی پنجاب کو رانا ثنا اللہ کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت

    رانا ثنا اللہ

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    ،تصویر کا کیپشنرانا ثنا اللہ

    مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے مشیر داخلہ عمر چیمہ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائے۔

    خیال رہے کہ ایک عدالت نے اینٹی کرپشن پنجاب کے ایک کیس میں رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان لانگ مارچ لے کر آئے تو انھیں پکڑ کر الٹا لٹکا دیں گے۔ ’عمران خان کو پتا ہی نہیں ہے کہ حکومت اس بار اُن کے ساتھ کیا کرے گی۔‘

  8. امریکی ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کے ساتھ بدتمیزی

    سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گذشتہ روز سے گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ائیرپورٹ آمد پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

    ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد اور اسحاق ڈار کے ساتھیوں کے درمیان گالم گلوچ ہونے کے بعد ایک کشیدہ صورتحال جنم لیتی ہے مگر پھر دونوں گروہ اپنے اپنے راستے روانہ ہوجاتے ہیں۔

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے ثاقب الاسلام نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’اسحاق ڈار کے واشنگٹن ایئرپورٹ پر پہنچنے پر مقامی پاکستانیوں نے نعرے بازی کی۔ اسحاق ڈار غصے میں آگئے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر ہاتھ پکڑ کر ساتھ لے گئے۔

    ’اسحاق ڈار کے ساتھ موجود لوگوں کی احتجاج کرنے والوں کے ساتھ تلخ کلامی اور گالم گلوچ۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. قرضے کی ری شیڈولنگ کا معاملہ: آئی ایم ایف سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے جائزوں کا منتظر

    قرضے کی ری شیڈولنگ کا معاملہ: آئی ایم ایف سیلاب کے نقصانات کے جائزوں کا منتظر

    ،تصویر کا ذریعہIMF

    آئی ایم ایف حکام نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کی ٹیم پروگرام کے آئندے جائزے کے لیے نومبر کے دوران پاکستان آئے گی جبکہ قرضے کی ری شیڈولنگ کے معاملے پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے جائزوں کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطی اور وسط ایشیا کے لیے ڈائریکٹر جہاد آذور نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ادارے نے فنڈز کے فوری اجرا سمیت کئی لچکدار اقدامات کیے ہیں۔

    انھوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے حکام کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے مگر حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حقیقی جائزے کا منتظر ہے۔ ان کے مطابق ان جائزوں سے معلوم ہوسکے گا کہ سیلاب سے پاکستان کو کن معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

    قرضے کی ری شیڈولنگ سے متعلق سوال پر جہاد آذور نے کہا کہ ان جائزوں کی بنیاد پر اعداد و شمار اپ ڈیٹ کیے جائیں گے اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ ’ہم ان کی بات سنیں گے تاکہ ان سے یہ پوچھ سکیں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں اور آئی ایم ایف کیسے مدد کر سکتا ہے۔‘

    پیٹرول کی قیمتوں پر سبسڈی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پاکستان اور دیگر ممالک سے کہا ہے کہ ان ٹارگٹڈ سبسڈی سے گریز کریں جو کہ وسائل کا ضیاع ہے اور ان وسائل کو ان لوگوں کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے جنھیں اس کی ضرورت ہے۔‘

    سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتھونیٹ سائیح سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان امور کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان کی معیشت کے کلیدی اعشاریوں، پائیدار اقتصادی نمو اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    انھوں نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان میں حالیہ سیلاب اور اس سے معیشت کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی بتایا۔

  10. اعظم سواتی جسمانی اور ذہنی طور پر ٹھیک ہیں: پمز کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

    پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سینیٹر اعظم سواتی کی میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریض جسمانی اور ذہنی طور پر ٹھیک ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. ایک ٹویٹ پر اعظم سواتی کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا جانا ہماری تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ ہے: عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ این آر او 2 کے حوالے سے ایک ٹویٹ پر اعظم سواتی کو زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا جانا ہماری تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ ہے۔

    انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا دھونس اور تشدد سے لوگوں کو کسی فرد یا ادارے کے احترام پر مجبور کیا جاسکتا ہے؟ عمران خان نے لکھا کہ وہ سب جنھوں نے سب سے بڑے مجرموں کو قومی خزانے پر اربوں کا ڈاکہ ڈالنے کے بعد احتساب سے فرار ہی کی نہیں بلکہ ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آنے کی اجازت دی، ان کے مقدر میں ذلت لکھی جاچکی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. اگر وفاق ذمہ داریاں نہیں سنبھالتا تو خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف کھڑا ہو گا: عمران خان

    IK

    ،تصویر کا ذریعہFacebook

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مردان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے عوام آج احتجاج کر رہے ہیں جبکہ ان کے دور حکومت میں ایسی دہشتگردی نہیں تھی۔

    سابق وزیراعظم نے نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’وفاقی حکومت سے پوچھیں کہ اگر وہ ذمہ داری نہیں سنبھالتے تو پھر ہم دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔‘

    ’شہباز شریف، حمزہ شہباز کو این آر او دے کر آپ نے ملک سے غداری کی‘

    عمران خان نے کہا کہ شہاز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا گیا ہے اور جو بھی ان چوروں کو این آر او دے رہا ہے، وہ اس ملک کا غدار ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’آپ ملک کے غدار ہیں، آپ ملک سے غداری کر رہے ہیں، جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، اسے شرم آنی چاہیے۔‘

    عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا، شرم آنی چاہیے تمھیں، شرم آنی چاہیے تمھیں۔، کیا یہ کام رہ گیا ہے آپ کا، آپ کا کام تو لا اینڈ آرڈر کو بہتر کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کر کے آپ عزت کرا لیں گے تو اس طرح عزت نہیں ملے گی۔ جو ظلم کرتا ہے لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں۔‘

  13. ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے مہنگا, تنویر ملک، صحافی

    Dollar

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دوسرے دن بھی جاری رہا اور جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ڈالر کی قیمت کاروبار کے اختتام پر 222 روپے کی سطح پر بند ہوئی انٹر بنک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اور ایک ڈالر کی قیمت پچاس پیسے اضافے کے بعد 218.38 روپے کی سطح پر بند ہوئی جو گذشتہ روز 217.88 پر بند ہوئی تھی۔

  14. شہباز شریف: ’انڈیا سے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہوں‘

    PM Shahbaz Sharif

    ،تصویر کا ذریعہPID

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن اور خوشحالی کی خاطر اپنے پڑوسی ملک انڈیا سے بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر شرط یہ کہ نیو دہلی اس حوالے سے سنجیدگی اور آمادگی ظاہر کرے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق قازقسان کے دارالحکومت استانہ میں ایشیا میں بات چیت اور اعتماد کی بحالی کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ انڈیا سے سنجیدہ مذاکرات اور بات چیت کے لیے بالکل تیار ہیں مگر اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ انڈیا ان امور پر جو کئی دہائیوں سے ہماری دوری کا سبب بنے ہوئے ہیں پر سنجیدگی دکھائے اور وہ یہ ظاہر کرے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

    شہباز شریف کے مطابق اب اس عمل کی ذمہ داری نیو دہلی پر ہے کہ وہ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں انڈیا کی طرف سے کیے جانے والے مبینہ مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے کشمیریوں کی اپنے حقوق کے لیے آواز کو دبانے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔

    انھوں نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ انڈیا کی نیو دہلی کے زیرانتظام کشمیر میں ’ظالمانہ نوعیت کی پالیسی کا نوٹس لیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا اپنی اقلیتوں، پڑوسیوں اور پورے خطے کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

  15. امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا: شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ نے کہا ہے کہ انھیں ’پوری امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔ میں نے آج عمران خان کو جلسے میں کہا ہے کہ آر کرو یا پار۔

    ’اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتا ہے۔ آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔ حکومت نے اپنے کیسز ختم کرا کے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. ملالہ فنڈ کا سیلاب زدگان کی امداد کے لیے سات لاکھ ڈالر کا اعلان

    ملالہ فنڈ

    ،تصویر کا ذریعہAmina Zuberi/Malala Fund

    نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی فلاحی تنظیم ملالہ فنڈ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے سات لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

    ایک بیان میں تنظیم ملالہ فنڈ کا کہنا ہے کہ ’اپنی طرف سے عطیہ کی گئی ابتدائی ہنگامی امدادی رقم کے علاوہ ملالہ فنڈ نے پاکستان میں امدادی اقدامات کرنے والی تنظیموں کو سات لاکھ ڈالر (پاکستانی روپے میں تقریباً 154 ملین) تک کا مزید وعدہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جس میں مقامی پارٹنرز کو براہ راست فنڈنگ فراہم کرنا ​​اور سیلاب ریلیف فنڈ میں شراکت داری دونوں شامل ہیں۔‘

    ملالہ کا کہنا ہے کہ ’اس قدر وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی کہ یقین کرنا مشکل ہے اور مختلف افراد خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں پر مرتب ہونے والے نفسیاتی اور معاشی اثرات ناقابل بیان ہیں۔

    ’لاکھوں پاکستانی موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ عالمی رہنماوں کو آگے بڑھنا چاہیے، اپنے جوابی اقدامات کے منصوبوں کو تیز کرنا چاہیے اور پاکستان کی تعمیر نو اور متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے درکار مالی امداد کا سلسلہ تیز کرنا چاہیے۔‘

  17. بریکنگ, اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    عدالت نے ایف آئے اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

  18. اعظم سواتی آرمی چیف اور فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار

    اعظم سواتی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستانی فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور عدالتی نظام کے خلاف عدم اعتماد پیدا کیا ہے۔

    اعظم سواتی کے خلاف انسداد الیکٹرنک کرائم ایکٹ 216 کی دفعات کے تحت 13 اور 14 اکتوبر کی درمیانی شب ایک بجے درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم کے اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے ’بدنیتی پر مبنی اور غلط مقاصد کی تکمیل کے لیے انتہائی تضحیک آمیز ٹویٹ کیا‘ اور یہ ’افواج پاکستان میں تقسیم پھیلانے کی گھناؤنے سازش ہے۔‘

    ایف آئی اے کے اس مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ’اعظم سواتی نے غلط معلومات پھیلا کر عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔۔۔ ٹویٹ سے عوام میں خوف اور دہشت کی فضا پیدا ہوئی۔‘

    مقدمے کے متن کے مطابق ’اعظم سواتی نے ریاست پاکستان، ریاستی اداروں اور چیف آف آرمی سٹاف کو براہ راست نشانہ بنایا۔‘

    گذشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’مسٹر باجوہ آپ کو اور آپ کے ساتھ چند لوگوں کو مبارک ہو۔

    ’آپ کا منصوبہ کامیاب ہو رہا ہے اور اس ملک کی قیمت پر تمام جرائم پیشہ افراد چھوٹ رہے ہیں۔ ان چوروں کو آزاد کر کے آپ نے کرپشن کو قانونی حیثیت دلا دی ہے۔ اب آپ اس ملک کے مستقبل کی کیا پیشگوئی کریں گے؟‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. ’صرف ایک نام لیا باجوہ کا، ٹویٹ کرنے کے جُرم میں گرفتار کیا گیا‘

    عدالت پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے صحافیوں کو بتایا کہ ’قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔۔۔ صرف ایک نام لیا باجوہ کا اور یہ خلاف ورزی ہے۔‘

    انھوں نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے نے گرفتار کیا ’مگر ایجنسیوں نے مجھ پر تشدد کیا ہے۔‘

    ’یہاں تک کہ پارلیمنٹیرین کے کپڑے نکالے گئے ہیں، قوم اور ملک کو بتا رہا ہوں کہ تمھارا حشر یہ ہوگا۔‘

    جب ان سے پوچھا گیا کہ کس جُرم پر انھیں گرفتار کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا ’ٹویٹ کرنے پر۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اعظم سواتی کو سینیئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    اعظم سواتی کو گذشتہ رات ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان، سردار مصروف خان اور فیصر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی بنیادوں پر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ’اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا۔‘

    عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے فوری طور پر اعظم سواتی کا پمز ہسپتال میں میڈیکل کرانے کا حکم دیا ہے۔

    ایف آئی اے کی ٹیم اعظم سواتی کو لے کر پمز ہسپتال روانہ ہوئی ہے۔