شہباز شریف کے بارے میں مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم شہباز شریف کے بارے میں ان سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں۔‘
جمعرات کی رات کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں رنگ لائیں گی اور وہ عمران خان کی جانب سے پیدا کردہ بحران سے ملک کو نکالیں گے۔‘
نواز شریف کی جانب سے یہ وضاحت حال ہی میں لندن میں ان سے ملاقات کرنے والے سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کی جانب سے جیو نیوز پر اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے کہ نواز شریف شہباز شریف اور مفاتح اسماعیل دونوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔
سہیل وڑائچ نے کہا تھا کہ نواز شریف موجودہ حکومت کی معاشی پالیسوں سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام








