بریکنگ, شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے: عطا تارڑ
پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ رہنما تحریک انصاف شہباز گل کو ’اسلحہ رکھنے پر‘ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے آخری پیغام میں شہباز گل نے لکھا تھا کہ ’پی پی 272 میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ شہباز گل ایک فیکٹری میں محصور۔
’میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا۔ عمران خان کا سپاہی ہوں۔ ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوتا۔ ہم دہشتگردی کرنے نہیں آئے۔ میں گرفتاری کے لیے تیار ہوں۔‘
عمران خان: ’ہینڈلرز کو معلوم ہونا چاہیے وہ قوم کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں‘
ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اس لیے گرفتار کیا گیا تاکہ لوگوں میں خوف پھیلایا جاسکے۔ ’یہ فاشسٹ اقدام کام نہیں کریں گے اور ہمارے لوگوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔‘
’امپورٹڈ حکومت کے ہینڈلر کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ قوم کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘