آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم، سپریم کورٹ کا پرویز الٰہی سے آج رات ہی حلف لینے کا حکم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے نوٹیفیکیشن کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے اور گورنر پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں۔

لائیو کوریج

  1. اسلام آباد میں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سکیورٹی ’ہائی الرٹ‘ پر

    ترجمان اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کر دیے۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔

    ’تمام پولیس سٹیشنز، اہم عمارات اور سرکاری دفاتر اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری۔

    اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔‘

  2. بریکنگ, واحد حل صاف و شفاف عام انتخابات ہیں: عمران خان

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ واحد حل ایک قابل اعتماد الیکشن کمیشن کے ذریعے صاف و شفاف انتخابات ہیں۔ ’کوئی بھی دوسرا راستہ مزید سیاسی غیر یقینی اور معاشی تباہی کی طرف لے جائے گا۔‘

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور ووٹرز نے نہ صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دی بلکہ تمام ریاستی مشینری، پولیس کے ظلم اور جانبدار الیکشن کمیشن کو شکست دی ہے۔

  3. لاہور پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کی فتح: غیر حتمی نتائج

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق لاہور کے حلقے پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک اسد علی 26169 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے ہیں۔

    اس حلقے میں دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے رہنما محمد نواز اعوان رہے جنھوں نے 15767 ووٹ حاصل کیے۔ تیسرے نمبر پر ٹی ایل پی کے امجد حسین عباسی نے 6246 ووٹ حاصل کیے۔

  4. 2538 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج: تحریک انصاف 47 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے

  5. ’عمران خان کے کہنے پر بغیر سوچے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے‘

    سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اور صوبے میں وزارت اعلیٰ کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الہی نے کہا ہے کہ ’اللہ نے ناممکن چیز کو ممکن بنایا، عمران خان کے کہنے پر اسمبلی توڑ دیں گے۔‘

    جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’سب سے زیادہ محنت عمران خان کی ہے۔ یہ انہی کی حکمت عملی تھی۔ اللہ نے انھیں بہت انرجی دی ہے۔‘

    اس سوال پر کہ کیا وہ عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑیں گے، ان کا جواب تھا کہ ’میں نے بغیر سوچے اسمبلی توڑ دینی ہے۔‘

    ’تھوڑا سا بھی کوئی احسان کرے تو احسان فراموشی گناہ ہے۔ یہ عمران خان کا ہمارے خاندان پر احسان ہے۔ مشورہ ضرور دوں گا لیکن فیصلہ عمران خان کا ہی ہوگا۔ میرا نہیں ہوگا۔‘

    پرویز الہی نے کہا کہ مذاکرات سیاست کا حصہ ہے اور معاملات خود بخود طے ہوتے ہیں۔

    انھوں نے شریف خاندان کو تجویز دی کہ ’ان کو چاہیے کہ خود آکر کہیں ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، مل کر چلیں گے۔ وہ یہ کریں گے نہیں، مجھے معلوم ہے۔ کم از کم لوگوں کو پتا چل جائے کہ یہ صرف باتیں کرتے ہیں۔‘

    پنجاب کے ضمنی الیکشن کی شفافیت کے حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ ’اب ہم الیکشن جیت چکے ہیں، اس میں کیڑے نہیں نکالنے چاہییں۔‘

  6. لاہور کے دو حلقوں میں تحریک انصاف کی فتح: غیر حتمی نتائج

    پنجاب کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 167 لاہور میں تحریک انصاف کے شبیر احمد اور پی پی 158 میں میاں محمد اکرم عثمان کی فتح ہوئی ہے۔

  7. شہباز شریف اب قبل از وقت الیکشن نہ کرانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں: فواد چوہدری

    ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب بڑی سیاسی جماعتوں کو آپس میں فیصلہ کر کے سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہیے۔

    انھوں نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’عوام نے فسطائیت کو شکست دی ہے۔ پولنگ کے دوران ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور بے ضابطگیاں ہوئیں، اس کے باوجود تحریک انصاف کی فتح ہوئی۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’بڑی جماعتیں آپس میں فیصلہ کریں بجائے سیاسی بحران جاری رہے۔ شہباز شریف اب کہاں کے وزیر اعظم رہ گئے ہیں۔ کل کور کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ سیاسی و معاشی بحران کو ختم کرنا ضروری ہے۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔‘

    فواد چوہدری نے کہا کہ ’نواز شریف نے پہلے بھی یہی کہا تھا الیکشن میں جانا چاہیے۔ بڑے رہنماؤں کو سوچنا چاہیے وہ آئندہ چھ ماہ میں کیا کر لیں گے۔‘

    ’تمام سیاسی جماعتوں کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ خود بھی الیکشن جیت سکتے ہیں۔ عمران خان بھی سمجھتے ہیں کہ سیاسی حل کی ضرورت ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’محض الیکشن ہونا ضروری نہیں، اسے تسلیم کرنا بھی ضروری ہے۔

    ’شہباز شریف کی حکومت وینٹی لیٹر پر آچکی ہے۔ صرف عارف علوی کو کہنا ہوگا کہ آپ اعتماد کا ووٹ لیں۔ شہباز شریف اب الیکشن نہ کرانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔‘

  8. 2359 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں تحریک انصاف 47 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے, الیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر حتمی نتائج

  9. پی پی 217 میں تحریک انصاف کے زین قریشی کی فتح: غیر حتمی نتائج

  10. 3131 پولنگ سٹیشنر میں سے 2224 کے نتائج موصول

  11. عوام نے فیصلہ کر لیا ہے، غلامی نامنظور: اسد عمر

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ان کی پارٹی کم از کم 16 یا 17 سیٹیں جیتے گی۔

    پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سیاسی جدوجہد نہیں، پاکستان کے فیصلے بیرونی سازشوں کے ذریعے ہوں گے یا عوام کریں گے۔ اپریل نو کی رات سے نظر آ رہا تھا، عوام کو یہ قبول نہیں۔‘

    ’آج انھوں نے جمہوری حق اور ووٹ کی طاقت سے پیغام دیا ہے غلامی نامنظور۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ کل دوپہر تین بجے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔ پنجاب میں تحریک انصاف و اتحادیوں کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

    ’شہباز شریف اب صرف اسلام آباد کے وزیر اعلیٰ رہ گئے ہیں۔ میرا سیاسی تجزیہ کہتا ہے، اب شہباز شریف کی ضروری بن گئی ہے کہ نئے الیکشن کی طرف پاکستان کو لے جایا جائے۔‘

  12. بریکنگ, ’مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں، دل بڑا کرنا چاہیے‘: مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔‘

    ’عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔

    ’جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔‘

  13. پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں میں پارٹی پوزیشن, اب تک پنجاب کے 3131 پولنگ سٹیشنر میں سے 1859 کا رزلٹ موصول ہو چکا ہے: الیکشن کمیشن

  14. ’منحرف ارکان کو ساتھ ملانے سے فتح نہ مل سکی‘

    رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے ساتھ ضمنی الیکشن میں جانے سے جماعت کو فتح نہ مل سکی۔

    جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’چھ اضلاع میں مہم کی، پولنگ کے دن تک لگتا تھا کڑا مقابلہ ہوگا۔ لیکن نتائج اس کے برعکس آئے ہیں۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’تحریک انصاف اب پنجاب میں حکومت بنا سکتی ہے۔ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہماری ایک سوچ ہے جسے ہمیں مضبوط کرنا ہے نہ کہ سمجھوتے کیے جائیں۔

    ’اگر فوری الیکشن ہوتے ہیں تو سیاسی صورتحال میں بہت تناؤ ہے۔‘

  15. پی پی 217: تحریک انصاف کے زین قریشی کو برتری حاصل

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 217 ملتان میں تحریک انصاف کے زین قریشی کو مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سلمان کے مقابلے چھ ہزار سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

    124 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق زین قریشی کو 46963 جبکہ محمد سلمان کو 40104 ووٹ ملے۔

  16. 1704 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

  17. بریکنگ, تحریک انصاف کی ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ ہوئی ہے: رہنما مسلم لیگ ملک احمد خان

    رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ’تحریک انصاف کی لینڈ سلائیڈ وکٹری ہوئی ہے جسے ہم تسلیم کرتے ہیں۔‘

    انھوں نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت جو صورتحال ہے تحریک انصاف جیتی ہے ہم ہارے ہیں۔ ہم جیتنے والوں کو مبارکباد کہتے ہیں۔‘

    ’عوام نے اپنی رائے دی ہے ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا ہم سے کہاں غلطی ہوئی۔ میں اسے ضمنی الیکشن نہیں قبل از وقت الیکشن کہوں گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ شکست اور جیت اس پورے نظام کا حصہ ہے۔‘

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پنجاب ہمارے ہاتھ سے جا سکتا ہے، عددی اکثریت نہیں رہے گی۔‘

  18. 1524 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

  19. ابتدائی غیر حتمی نتائج: 1275 پولنگ سٹیشنز میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

    پنجاب کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 20 حلقوں میں 3131 پولنگ سٹیشنز میں سے 1275 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جس میں تحریک انصاف کو 47.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے اور ووٹر ٹرن آؤٹ 47.8 فیصد رہا ہے۔

    مسلم لیگ ن کو 39.2 فیصد، آزاد امیدواروں کو آٹھ فیصد اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو پانچ فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

  20. ’آر ٹی ایس بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے‘

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس) ’بہتریں طریقے سے کام کر رہا ہے۔‘

    ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ تمام 20 ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں سكرينز لگائی گئی ہیں جہاں سے براہِ راست تمام پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ دکھایا جا رہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشنر لاہور میں بھی تمام امیدواروں اور میڈیا کو لائیو دکھایا جا رہا ہے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بھی لائیو ہے۔‘