گرفتاری کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ’آپ نے پُرامن رہنا ہے‘ اور صوبے میں دھاندلی کے خلاف ’پہیہ جام ہڑتال کرنی ہے۔‘
مظفرگڑھ میں ضمنی انتخابات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’میرے پر ایف آئی آر غلط ہے۔ سکیورٹی ایجنسی کے تین گارڈ میرے ساتھ تھے جنھیں وزارت داخلہ نے اجازت دی ہوئی ہے۔‘
’15 جون کے ضابطہ اخلاق کے مطابق میں نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔‘
انھوں نے کہا کہ ’آج دھاندلی کر کے ہرایا گیا تو ہر شہر میں پہیہ جام ہڑتال کریں۔ امپورٹڈ حکومت کو پتا چلے یہ غیرت مندوں کی قوم ہے۔‘
اس خطاب کے بعد شہباز گل کو قیدیوں کی وین میں منتقل کر دیا گیا اور اب انھیں تھانہ شہر سلطان لے جایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو اسلحے کی نمائش پر گرفتار کیا گیا ہے۔