نہیں چاہتا کہ کل ہم آپ کے خلاف بھی سپریم کورٹ جائیں: آصف زرداری
آصف زرداری نے کہا کہ وہ ذاتیات پر حملہ نہ کرتے ہیں نہ ان سے متاثر ہوتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ایک لیڈر کہتا ہے کہ میں اس کی بندوق کی نالی کے سامنے ہوں۔
آصف زرداری نے کہا کہ برآمدات کی جو بات حکومت کر رہی ہے، وہ روپے کی قدر میں 100 فیصد کمی کے بعد ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ اپنے دورِ حکومت کے اختتام پر چھوڑ کر گئے تھے۔
سابق صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ انھیں (پی ٹی آئی کو) بہت سی چیزیں سمجھانے کی ضرورت ہے اور یہ لوگ سمجھیں گے، کیونکہ سیاسی یونیورسٹی صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ ’میں نہیں چاہتا کہ کل ہم آپ کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں جائیں کہ انھوں نے ووٹ کی توہین کی ہے۔ سیاست ہے، پاکستان میں رہنا ہے، تعلقات بھی بنا کر رکھنے ہیں، سوائے ایک شخص ہے۔‘
تاہم اُنھوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔









