اسٹیبلشمنٹ نے عدم اعتماد، استعفیٰ یا پھر قبل از وقت انتخابات کے آپشنز دیے: عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کچھ ایسا نہیں کرنا چاہیے جس سے فوج کو نقصان پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ ن لیگ کے ایک رہنما نے میڈیا سے کہا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے۔

لائیو کوریج

  1. عمران خان جلسے میں کارکنوں کی شرکت پر شکرگزار

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. ’امر بالمعروف‘ جلسہ: 10 لاکھ شرکا کا دعویٰ ٹیکنالوجی کی کسوٹی پر

  3. ’عمران خان کا ایجنڈا پاکستانی آئین کے اسلامی تشخص کا خاتمہ ہے‘

    اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے تحریکِ انصاف کے جلسے سے خطاب کے بعد اب سے کچھ دیر قبل مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ہی اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اُنھوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے ’مسلط‘ کیا گیا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی جوابدہی سے بھی آزاد کر دیا ہے اور کہا کہ عوام کو اس وقت خوراک اور روزگار کی فکر لاحق ہے۔

    جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور اُن کے ایجنڈے میں اسرائیل کو تسلیم کرنا شامل ہے۔

    اُنھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستانی آئین کے اسلامی تشخص کا خاتمہ ہے۔

  4. پی ٹی آئی حکومت کا جنوبی پنجاب صوبے کا بل لانے کا مقصد کیا ہے؟

    پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جہاں تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جانے والی ہے وہیں تحریکِ انصاف کی حکومت اس دن جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کا بل بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ حکومت نے ایک بحرانی وقت کو ہی ایک نئے صوبے کے قیام کے لیے کیوں چنا اور یہ کس حد تک سنجیدہ تحریک ہے؟

    یہ بات بھی اہم ہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکین قومی اسملبی بھی حکومت سے ناراض ہیں اور انھوں نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    ان ناراض حکومتی اراکین میں سے کم از کم سات اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ کیا حکومت ان ناراض اراکین کو منانے کے لیے یہ بل سامنے لے کر آئی ہے؟

  5. پی ٹی آئی نے 2018 الیکشن سے پہلے جن امیدواروں کی ’وکٹ گرائی‘ وہ اب کہاں کھڑے ہیں؟

    جیسے ہی کسی دوسری جماعت کا رکن پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتا، تو تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ’ہم نے وکٹ گرا دی ہے۔‘

    اب جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آئی ہے تو ایسے میں پی ٹی آئی کو اپنی ’وکٹیں‘ سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے۔

    آئیے ایسے اُمیدواروں کا جائزہ لیتے ہیں جنھوں نے الیکشن سنہ 2018 سے قبل اپنی اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کا انتخاب کیا تھا اور جن کی شمولیت پر ’وکٹ گرانا‘ کہا جاتا تھا۔

  6. عمران خان نے ذوالفقار بھٹو کے خلاف کس ’بیرونی سازش‘ کا حوالہ دیا؟

    بھٹو اور کیسنجر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے جیب سے ایک خط نکال کر لہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بیرونِ ملک سے ان کی حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے اور انھیں ’لکھ کر دھمکی دی گئی ہے۔‘

    عمران خان نے اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا بھی حوالہ دیا جنھیں نے 45 برس قبل پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کی جانے والی ایک انتہائی جذباتی تقریر میں الزام لگایا تھا کہ ان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کے پیچھے امریکہ ہے جو انھیں اقتدار سے نکالنا چاہتا ہے۔

  7. حکومت کی اتحادی جماعتوں کی اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اپوزیشن کی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے اتوار کو رات گئے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔

    اس ملاقات سے قبل اتوار کی شام مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جبکہ مسلم لیگ ن کا ایک وفد اتوار کی شب حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے بھی ملا ہے۔

    مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا تھا کہ ’ن لیگ کا وفد ہمارے پاس آیا ہے اور اس حوالے سے مزید مشاورت ہو گی اور ایک دو روز میں اس بارے میں فیصلہ سامنے آئے گا۔‘

    انھوں نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہماری خواہش ضرور ہے کہ ہم اس بارے میں ایک ساتھ فیصلہ کریں۔ کیونکہ ہم چھوٹی جماعتیں ہیں اور ہمیں اپنی کوئی دفاعی حکمت عملی بھی بنانی ہو گی کیونکہ پچھلے ساڑھے تین سالوں کا تجربہ اچھا نہیں ہے۔‘

    خیال رہے کہ اتوار کو ہی حکومت کی اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ جماعت کے واحد رکنِ اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اس موقع پر کہا تھا کہ وہ اب اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کا ساتھ دیں گے۔

  8. اسلام آباد میں سیاسی گہماگہمی عروج پر

    اتوار کے دن اسلام آباد میں سیاسی گہماگہمی عروج پر رہی اور جہاں سری نگر ہائی وے کے علاقے میں اپوزیشن کی جماعت جمیعت علمائے اسلام کے کارکن موجود رہے وہیں پریڈ گراؤنڈ میں تحریکِ انصاف نے ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں کارکن شریک ہوئے۔

    اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت گرانے کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے پیسے کی مدد سے سازش ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سازش میں بہت سے لوگ انجانے میں اور کچھ جان بوجھ کر شریک ہیں۔

  9. وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج میں خوش آمدید

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    یہ اجلاس شام چار بجے شروع ہو گا اور آٹھ مارچ کو جمع کروائی جانے والی تحریک پیر کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

    یہ تحریک جمعے کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی موجود تھی تاہم سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وہ اجلاس تحریکِ انصاف کے وفات پانے والے ایک رکن اسمبلی کی دعائے مغفرت کے بعد ملتوی کر دیا تھا۔

  10. اسٹیبلشمنٹ نے عدم اعتماد، استعفیٰ یا پھر قبل از وقت انتخابات کے آپشنز دیے: عمران خان

  11. پی ٹی آئی نے الیکشن 2018 سے پہلے جن امیدواروں کی ’وکٹ گرائی‘ وہ اب کہاں کھڑے ہیں؟

  12. تحریک عدم اعتماد: جنوبی پنجاب پر حکومتی بل کیا ناراض اراکین کو منانے کی ایک کوشش ہے؟

  13. عمران خان نے کیا غلط کیا!

  14. ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، باہر سے پاکستانی حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عمران خان

  15. وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی نوبت کیوں آئی؟