کورونا: پنجاب میں مزید 44 افراد متاثر، 80 صحت یاب، ملک میں کل متاثرین 6937 ہو گئے
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 20 اموات ہوئی ہیں جو کہ ایک دن میں اب تک سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک میں اس وقت مصدقہ مریضوں کی تعداد 6937 ہے تاہم خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آئی ہے لیکن ابھی خطرہ نہیں ٹلا۔
لائیو کوریج
بریکنگ, کورونا وائرس: سندھ میں 150 نئے مریض، پاکستان میں متاثرین چھ ہزار سے زیادہ, پاکستان میں کل متاثرین: 6138 | اموات: 114 | صحت یاب: 1579
پاکستان کے صوبہ سندھ میں 150 نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6138 ہو گئی ہے۔
صوبہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید چھ ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 133 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
کورونا وائرس: پنجاب میں ٹیسٹنگ صلاحیت 10 ہزار یومیہ تک بڑھانے کا اعلان
،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کا کوروناکے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کارروزانہ 10 ہزارتک بڑھانے کااعلان کیا ہے۔
انھوں نے ایک اجلاس میں بتایا کہ آٹھ نئی لیبارٹریز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔
ان کے مطابق پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبے میں اب تک 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کردیے ہیں۔
یہ ہسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں اور ان ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
پنجاب میں رمضان بازاروں کی بجائے بجلی کے بل میں سبسڈی دینے کی تجویز
،تصویر کا ذریعہGovernment of Punjab
حکومت پنجاب کے ڈائریکٹوریٹ برائے انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میژرز کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اس مرتبہ سستے رمضان بازاروں کو سبسڈی دینے کی بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں چھوٹ دی جا سکتی ہے۔
بجلی کمپنیوں کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان بازار نہیں لگ سکے گے اس لیے رمضان بازاروں کو دی جانے والی سبسڈی بجلی کے بل میں چھوٹ کے ذریعے دی جائے گی۔
حکومت نے بجلی کپمنیوں سے 1500، 2000 اور 3000 تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
کیا کورونا وائرس کا ہمارے ماحول پر مثبت اثر پڑے گا؟
چینی ماہرین کی ڈاکٹرز، سرکاری اہلکاروں، شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں
،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کے طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور مختلف شہروں میں طبی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کیں جس کا مقصد موجودہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے پاکستان کو مدد فراہم کرنا ہے۔
کمانڈ سنٹر نے کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر طبی آلات اور ادویات فراہم کی گئیں۔
،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
چین نے پانچ لاکھ 29 ہزار نوسو چوبیس این 95 ماسک فراہم کئے دوسری امداد میں 33 ہزار سات چوالیس حفاظتی آلات اور دس ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔
چینی امداد میں 15 لاکھ میڈیکل ماسک، 36 وینٹی لیٹرز،180 تھرما میٹر،100 تھرمل سیکنر،24 ہزار 900 دستانے اور 59 ہزار 376 حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔
،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کہا کہ چین کی حکومت نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے بھی خصوصی امداد فراہم کی ہے۔
’لاک ڈاؤن کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے، وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم صوبوں کو خود مختار فیصلے کرنے کا حق دیتی ہے اس لیے لاک ڈاؤن میں وہ اپنی مرضی سے تبدیلی لا سکتے ہیں اس بارے میں وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور تقویت دینے میں اپنا کرداراور ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔
صدر عارف علوی: جزوی لاک ڈاؤن میں کمی کا فیصلہ اپنی جگہ اہم لیکن احتیاطی تدابیر میں کمی نہ لائیں
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں نئے مریض، پاکستان میں کل 5988 متاثرین, پاکستان کل متاثرین: 5988 | اموات: 108 | صحتیاب: 1446
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نو جبکہ گلگت بلتستان میں ایک نئے مریض میں کووڈ 19 کی تشخیص کے بعد پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 5988 ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 272 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک اس بیماری سے ملک میں 108 افراد ہلاک جبکہ 1446 صحتیاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان سے برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے برطانیہ کا چارٹرڈ پروازیں چلانے کا فیصلہ
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان اور برطانیہ کا کورونا سے نمٹنے کے لیے روابط جاری رکھنے پر اتفاق
،تصویر کا ذریعہGetty/Radio Pakistan
پاکستان اور برطانیہ نے کورونا وائرس کی وبا سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگوکے دوران ہوا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق شاہ محمودقریشی نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ہسپتال سے گھرمنتقلی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
انھوں نے کوروناوائرس کے باعث برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد میں اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
ڈومینک راب نے برطانوی شہریوں کو پاکستان سے واپس لانے کے لیے برطانیہ سے چارٹرڈ پروازیں بھجوانے کی اجازت طلب کی تو شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جب کورونا وائرس نے ایک ہنستے بستے گھر کو ویران کر دیا
گھر بیٹھے طلبہ کے لیے پی ٹی وی ٹیلی سکول کی نشریات جاری
،تصویر کا ذریعہPTV
کورونا وائرس کے خدشے کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔
گھر بیٹھے طلبہ کے لیے وزارت تعلیم کے اشتراک سے پی ٹی وی ٹیلی سکول کا آغاز کیا گیا ہے جس کی نشریات آج دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
پہلی جماعت سے 12ویں تک طلبہ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے ٹی وی کے ذریعے دی جانے والی کلاسز سے مستفید ہو سکیں گے۔
اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر چند صارفین کا کہنا ہے کہ اسے صرف سکول کے نصاب تک ہی محدود نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے ایسے بچوں کی بھی نشاندہی کرنی چاہیے جو سکول میں نہیں پڑھتے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
اسد عمر: ’صنعتیں کھولنے کے بروقت اقدام کے ذریعے مزدوروں کی مشکلات میں کمی آئے گی‘
،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات کی صنعت، باغبانی اور ڈرائی کلینر کے شعبوں کو بروقت کھولنے کے اقدام سے مزدوروں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاؤن نے دہاڑی دار مزدور کو بے روز گار کر دیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو کم آمدنی والے طبقے کی روزانہ کی ضروریات کا بخوبی علم ہے اور موجودہ بحران کے پیشِ نظر تعمیرات کی صنعت اور دیگر چھوٹے کاروبار کھولنے کی اجازت دینی ہو گی۔
وزیر مذہبی امور: ’نماز جمعہ، تراویح، اعتکاف کے حوالے سے فیصلے تمام علما کی مشاورت سے ہوں گے‘
،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ، تراویح اور اعتکاف کے حوالے سے فیصلے تمام علما کی مشاورت کے بعد لیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علما اور مذہبی و سیاسی رہنماؤں کو بھی اس بارے میں سنیچر کے روز صدر عارف علوی کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اعتماد میں لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے مختلف مکاتب فکر کے مذہبی علما نے کہا تھا کہ ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کا اطلاق آئندہ سے مساجد پر نہیں ہو گا۔
کراچی سے جاری ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ملک بھر میں مساجد کھلی رہیں گی اور اُن میں پنج وقتہ نماز باجماعت، نمازِ جمعہ جاری رہے گی کیونکہ تین یا پانچ افراد کی پابندی قابلِ عمل ثابت نہیں ہو رہی ہے۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 نئے متاثرین, پاکستان میں کل متاثرین: 5978 | اموات: 108 | صحتیاب: 1411
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2978 ہو گئی ہے۔
اب تک کورونا وائرس سے 108 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1411 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
اس وقت ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 2945 ہے۔
کورونا: پنجاب میں مزید 44 افراد متاثر، 80 صحت یاب، ملک میں کل متاثرین 6937 ہو گئے
لاہور چڑیا گھر میں کورونا سے بچاؤ اقدامات: ’جانوروں کو قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات دی جا رہی ہیں‘
،تصویر کا ذریعہLAHORE ZOO
امریکہ کی ریاست نیویارک کے چڑیا گھر کے ٹائیگر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے بعد لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے حکومت پنجاب سے یہ درخواست کی گئی کہ چڑیا گھر کے تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں۔اس کے علاوہ لاہور چڑیا گھر کی طرف سے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور سے بھی ان کی خدمات مانگی گئیں تاکہ وہ چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کا طبی معائنہ کر سکیں۔
،تصویر کا ذریعہLAHORE ZOO
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ جنگلی حیات پنجاب تنویر جنجوعہ نے بتایا کہ لاہور چڑیا گھر کے تمام عملے کی کورونا کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے۔اس کے علاوہ ہم پنجاب بھر کے چڑیا گھروں اور جانوروں کے پرائیویٹ فارم ہاوسسز کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ جانوروں کی صحت اور صفائی سھترائی کا خیال رکھا جائے۔جبکہ ہم چڑیا گھروں میں موجود جانوروں کے کھانے میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات اور وٹامن ملا رہے ہیں تاکہ انھیں اس کورونا وائرس سے بچانے میں مدد مل سکے۔
بریکنگ, صوبہ سندھ: لاک ڈاون میں مزید پندرہ روز کا اضافہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنحکومت سندھ اس نوٹیفیکیشن میں کنسٹریکشن سرگرمیوں کی بحالی کے بارے میں واضح موقف اختیار نہیں کیا گیا
حکومت سندھ نے لاک ڈاون میں مزید پندرہ روز کا اضافہ کردیا ہے، جس کے دوران
اشیا خورد نوش کی دکانوں اور اس کی صنعت سے وابستہ کاروبار، کے ساتھ زراعت اور
میڈیکل کےشعبے کو اجازت ہوگی، جبکہ، پانی، بجلی اور گیس کی فراہمی کے اداروں ٹیلی
کام صنعت سرکاری اور پرائیوٹ ادارے کے محدود اسٹاف کو فرائض سرانجام دینے کی اجازت
ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کنسٹریکشن صنعت کی
بحالی کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت سندھ اس نوٹیفیکیشن میں کنسٹریکشن سرگرمیوں کی
بحالی کے بارے میں واضح موقف اختیار نہیں کیا گیا ہے صرف اتنا لکھا گیا ہے کہ یہ
معاملہ ابھی زیر غور ہے جس میں گرے اسٹریکچر بنانے کی اجازت ہوگی لیکن اس کو ایس
او پیز کے ساتھ مشروط کیا جائے گا۔
ایکسپورٹ سے وابستہ صنعت کو ٹریڈ اینڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کی اجازت سے مشروط کیا
گیا ہے، صنعتوں میں مزدوروں کی موجودگی کی اجازت متعلقہ ڈپٹی کمشنر، محکمہ لیبر سے
لی جائے گی اور یقین دہانی کرائی جائے گی کے کووڈ 19 سے بچاؤ اور سماجی فاصلے کے
انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسی طرح سیمنٹ، کیمیکلز اور فرٹیلائیزر صنعت کی فعالی بھی
ایس او پیز سے مشروط کی گئی ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پلمبر، الیکٹریشن اور کارپینٹر مقامی اسٹنٹ کمشنر سے تحریری اجازت لیں گے وہ آن کال ہوں گے لیکن دکانیں اور ورکشاپ نہیں کھولیں گے جبکہ لانڈری اور ڈرائی کلینرز اور بک شاپس کو بھی مقامی ڈپٹی کمشنر کو انڈر ٹیکنگ دینی ہوگی کہ متعلقہ انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
عام عوام کے لیے جاری کی گئی ایس او پیز کے مطابق بغیر کسی ایمرجنسی یا موثر وجہ کہ کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہےگی تاہم خواتین کو استثنیٰ حاصل ہوگا، کار میں تین افراد سے زیادہ افراد سوار نہیں ہوسکیں گے۔ گروہ کی صورت میں چلنے کی اجازت نہیں تین فٹ کا فاصلہ لازمی اختیار کرنا ہوگا۔
عوام کو باہر نکلنے کے لیے ماسک پہننا اور سینی ٹائیزر کا انتظام ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جہاں موقع ملے وہاں ہاتھوں کو صابن کے ساتھ بیس سیکنڈ تک دھوئیں، ٹشو پیپر کے استعمال کے بعد اس درست انداز میں ضائع کریں اگر چھینک آئے تو کہنی کی طرف منہ کریں، کسی شخص کو خشک کھانسی، جسم میں حرارت اور درد ہے وہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔
ایس او پیز کے مطابق ایسے مقامات جہاں لوگ آتے ہیں اس کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملازمین کو کووڈ 19 کے بارے میں آگاہی دیں، واضح جگہ پر اردو، سندھی اور انگریزی میں آگاہی کے پوسٹر آویزاں کریں۔50 سال سے عمر کے ملازمین کو ملازمت پر طلب نہ کیا جائے۔
ملازمین میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی عادت کی حوصلہ شکنی کی جائے، داخلی راستے پر تھرمل گنز کا استعمال کرکے لوگوں کی اسکریننگ کی جائے اس کے ساتھ سینی ٹائیزر اور خاص طور پر ہاتھ دہونے کا انتظام کیا جائے۔
جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما لاک ڈاون احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار, محمد زبیر خان، صحافی
صوبہ خیبر پختوں خوا کے ضلع مانسہرہ کی پولیس نے جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی کو کورونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو جمعیت علماء اسلام ف کے مانسہرہ سے سابق امیدوار مولانا سید عبدالعزیز شاہ جو کہ کوورنا کے سبب سے ہلاک ہو گئے تھے ان کی نماز جنازہ سے واپسی کے موقع پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں کو 16 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ڈسڑکٹ پولیس افسیر مانسہرہ صادق بلوچ کے مطابق مفتی کفایت اللہ پر 12اپریل کو ایک نماز جنازہ کے موقع پر اشتعال انگیز تقریر کرنے،فرقہ واریت پھیلانے اور کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون کے لیے نافذ کردہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کی دفعہ سولہ بھی عائد کی گئی ہے۔
صادق بلوچ کے مطابق ان پر مانسہرہ کے علاقے تھانہ بفہ میں تین مختلف مقدمات درج ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مفتی کفایت اللہ نے مساجد میں نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کے خلاف مہم چلا رکھی تھی اور انھوں نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ وہ اس پابندی کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ نماز مساجد میں ادا کریں اور جمعے کے روز بڑی تعداد میں مساجد میں پہنچیں۔
خیال رہے کہ محکمہ صحت صوبہ خیبر پختونخوا کے مطابق ضلع مانسہرہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 28 ہے جبکہ مولانا عبدالعزیزسمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہے۔
بریکنگ, صوبہ پنجاب میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 2945 ہو گئی، 28 ہلاکتیں
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے تازہ صورتحال کے بارے میں ٹویٹ کی ہے جس کے مطابق 14 اپریل کی شام تک صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2945 ہو گئی ہے۔
اب تک 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ نو مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
وزیر اعلی کی جانب سے دی جانی والی تفصیلات کے مطابق کورونا کا شکار افراد میں 701 افراد ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے قرنطینہ مراکز میں ہیں جبکہ 89 متاثرین جیلوں کے قیدی ہیں۔ کورونا مریضوں میں 1055 افراد تبلیغی جماعت کے اراکین ہیں۔
پنجاب میں اب تک 43565 افراد کی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔