آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی
ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔
لائیو کوریج
شجاع ملک، محمد صہیب
آپ کے خیال میں پاکستان کا ٹوٹل سکور کیا ہوگا؟
ہمارے فیس بک پیچ پر آ کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
https://www.facebook.com/bbcurdu/
بریکنگ, پاکستان کے آخری پانچ اوورز میں 55 رنز
آخری پانچ اوورز میں پاکستان نے 11 کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے 55 رنز بنائے ہیں اور صرف ایک وکٹ گنوائی ہے۔ حارث سہیل اور عماد وسیم کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ اب بھی جاری ہے، اور پاکستان 300 رنز کا ہدف عبور کرنے کے قریب ہے۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 46 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز, عماد وسیم 10 ، حارث سہیل 79
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 45 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز, عماد وسیم 6 ، حارث سہیل 72
شائقین کو عمران طاہر کا وکٹ حاصل کرنے پر خوشی کے اظہار کا انداز بہت پسند ہے
عمران طاہر حارث سہیل کا کیچ نہ پکڑ سکے
حارث سہیل نے کرس مارس کی گیند پر پوائنٹ باؤنڈری کی جانب اونچی شاٹ کھیلی لیکن عمران طاہر نے ایک مشکل کیچ ڈراپ کر دیا۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 44 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز, عماد وسیم 5، حارث سہیل 65
بریکنگ, پاکستان کے 250 رنز مکمل
پاکستان نے 44ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر اپنے 250 رنز مکمل کر لیے ہیں۔
’حارث اور عماد کو پہلے سلیکٹ نہ کرنا غلطی تھی‘
کچھ کرکٹ شائقین کی رائے میں حارث سہیل اور عماد وسیم کو پہلے بھی کھلایا جانا چاہیے تھا۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 43 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز, عماد وسیم 0، حارث سہیل 54
حارث سہیل کی نصف سنچری
حارث سہیل نے سلیکٹرز کے اعتماد کا بہترین جواب دیتے ہوئے 38 گیندوں پر اپنی 11ویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔
بریکنگ, کرس مورس بولنگ اٹیک میں واپس
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 42 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز, عماد وسیم 0، حارث سہیل 45
بابر اعظم آؤٹ
بابر اعظم آج پھر اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے تاہم انھوں نے 60 گیندوں پر 69 رنز کی اہم ترین اننگز کھیلی ہے۔ بابر اور حارث نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 81 رنز جوڑے تھے۔
بابر کو فیفلک وایو نے آؤٹ کیا۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 41 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز, بابر اعظم 67 ، حارث سہیل 40
بریکنگ, عمران طاہر کے اوورز مکمل
انھوں نے اپنے دس اوورز میں 41 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو وقفے کے دوران کھانے میں آج کیا ملے گا؟, ارے واہ!
دنیا کے معروف ترین اور کرکٹ کا گھر سمجھے جانے والے گراؤنڈ لارڈز کا آج کا لنچ مینیو پیشِ خدمت ہے۔
بریکنگ, 40 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 217
حارث سہیل اور بابر اعظم اس وقت کریز پر موجود ہیں اور جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے اب تک تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
آخری دس اوورز میں پاکستان کتنا سکور کر سکتا ہے؟