آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی
ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔
لائیو کوریج
شجاع ملک، محمد صہیب
پاکستان کا سکور: 39 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز, بابر اعظم 62، حارث سہیل 37
پاکستان کی تیز بیٹنگ
گذشتہ پانچ اوورز میں پاکستان نے نو رنز فی اوور کی اوسط سے سکور کیا ہے۔
حارث کی خوبصورت بیٹنگ
39ویں اوور کی پہلی گیند پر حارث سہیل نے عمران طاہر کو ایک خوبصورت ڈرائیو مار کر چار رنز حاصل کیے۔
بریکنگ, پاکستان کے 200 رنز مکمل
پاکستان نے 38ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو رنز مکمل کر لیے ہیں۔ اس وقت کریز پر بابر اعظم (57) اور حارث سہیل (32) موجود ہیں۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 37 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز, حارث سہیل 52 ، بابر اعظم 30
حارث سہیل اور بابر اعظم کی فیفٹی پارٹنرشپ
بریکنگ, عمران طاہر کی بولنگ اٹیک میں واپسی
عمران طاہر نے اب تک اپنے سات اوورز میں دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انھوں نے پاکستانی اوپنرز کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 36 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز, حارث سہیل 51 ، بابر اعظم 28
بریکنگ, بابر اعظم کی نصف سنچری مکمل
بابر اعظم نے یہ سنگِ میل 5 چوکوں کی مدد سے پورا کیا۔ یہ بابر کی 14 ویں نصف سنچری ہے اور انھیں ایک روزہ میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے کے لیے 48 رنز درکار ہیں۔
بریکنگ, حارث سہیل کا عمدہ چھکا!
حارث سہیل نے کگیسو ربادا کو پہلے مڈ آن باؤنڈری پر چوکا اور پھر اگلی ہی گیند پر پوائنٹ کے اوپر سے چھکا مار دیا۔
بریکنگ, 34 اوورز کے اختتام پر پاکستان کے 171 رنز، تین کھلاڑی آؤٹ, حارث سہیل 12 ، بابر اعظم 47
’حفیظ پارٹ ٹائم سپن بولرز کا شکار‘
محمد حفیظ کو ایڈن مارکرم، ایرن فنچ، مومنل حق، جو روٹ اور ایس پراسنا کے گیندوں پر آؤٹ ہوئے ہیں جو پارٹ ٹائم بولر ہیں۔
بریکنگ, 33 اوورز کے اختتام پر پاکستان کے 162 رنز، تین کھلاڑی آؤٹ
بریکنگ, حارث سہیل کا پہلا چوکا
حارث سہیل نے کگیسو ربادا کو پوائنٹ اور کور کے بیچ میں سے خوبصورت ڈرائیو ماری ہے۔
پانی کا وقفہ, حارث سہیل 6 ، بابر اعظم 38
پانی کے دوسرے وقفے تک پاکستان نے 32 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستانی بلے باز بڑے سکور کیوں نہیں کر پا رہے؟
بریکنگ, پاکستان کے 150 رنز مکمل, اس وقت کریز پر پاکستان کے شاید بہترین بلے باز بابر اعظم اور حارث سہیل موجود ہیں۔
حارث سہیل کریز پر
حارث سہیل ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ انھیں شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے حارث سہیل کی وجہ سے اب کریز پر دائیں اور بائیں ہاتھ کے بلے باز موجود ہیں۔ کیا پاکستان اس کا فائدہ اٹھا سکے گا؟
بریکنگ, 30 اوورز کے اختتام پر پاکستان کے 143 رنز، تین کھلاڑی آؤٹ
پاکستان نے 30 اوورز کے اختتام پر تین وکٹیں گوائیں ہیں اور 143 رنز بنا لیے ہیں۔
کیا پاکستان اب اس ٹوٹل کو اگلے 20 اوورز میں دگنا کر سکتا ہے؟