آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی

ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔

لائیو کوریج

شجاع ملک، محمد صہیب

  1. جنوبی افریقہ کا سکور: پانچ اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز, فاف ڈوپلسی 14، کوئنٹن ڈی کاک 6

  2. بریکنگ, شاہین آفریدی بولنگ اٹیک میں

    پہلی گیند پر انسائڈ ایج، وکٹوں سے بچ کر گیند چوکے پر چلی گئی

  3. ’عامر کی گیند پھر سے ان سؤنگ ہونے لگی‘

  4. بریکنگ, عامر کا میڈن اوور, جنوبی افریقہ کا سکور: چار اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز

    فاف ڈوپلسی 6، کوئنٹن ڈی کاک 6

  5. اس ٹورنامنٹ میں اب تک محمد عامر نے 14 وکٹیں لی ہیں, پاکستان کے باقی تمام بولرز نے مل کر بھی 14 وکٹیں ہی لی ہیں

  6. جنوبی افریقہ کا سکور: تین اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز, فاف ڈوپلسی 6، کوئنٹن ڈی کاک 6

  7. جنوبی افریقہ کا سکور: دو اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 8 رنز, فاف ڈوپلسی 4، کوئنٹن ڈی کاک 1

  8. عامر کی تیسری گیند پر ڈو پلیسی کے خلاف زوردار اپیل مگر امپائر کا فیصلہ ناٹ آؤٹ

  9. بریکنگ, ہاشم آملہ آؤٹ!

    محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر آملہ کو آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے دو رنز بنائے۔ عامر نے ہاشم آملہ کے خلاف ریویو لیا اور وہ کامیاب ثابت ہوا۔ یہ عامر کی اس ٹورنامنٹ میں 14ویں وکٹ ہے۔

  10. بریکنگ, کوئنٹن ڈی کاک کا کیچ ڈراپ!

    وہاب ریاض نے پہلے ہی اوور محمد حفیظ کی گیند پر کوئنٹن ڈی کاک کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ ڈی کاک نے اس وقت کوئی سکور نہیں بنایا تھا۔

  11. پاکستان کا حفیظ کو پہلا اوور دینے کا تجربہ

  12. بریکنگ, ڈی کاک اور ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز کریں گے

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔ ڈی کاک نے اب تک ٹورنامنٹ میں 191 رنز بنا رکھے ہیں۔

  13. بریکنگ, پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 309 رنز کا ہدف دے دیا

    پاکستان نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 89 اور بابر اعظم 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے دو اور لنگی نگیڈی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے اننگز کے آخری 10 اوورز میں 91 رنز بنا کر اس بات کو یقینی بنایا کو وہ 300 رنز کی نقسیاتی حد پار ہو سکے۔

    اس وقت اننگز کا وقفہ ہے۔

  14. حارث سہیل آؤٹ, انھوں نے 59 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔

  15. آخری اوور کی پہلی گیند پر وہاب ریاض بولڈ

  16. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 49 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز, وہاب ریاض 4، حارث سہیل 88

    حارث سہیل کو آخری اوور میں سنچری کے لیے 12 رنز درکار ہیں۔

  17. کیا حارث سہیل آج اپنی سنچری کر پائیں گے؟

  18. پاکستان کے 300 رنز مکمل

    پاکستان نے 49ویں اوور میں اپنے 300 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیے۔ اس وقت کریز پر حارث سہیل اور وہاب ریاض موجود ہیں۔

    پاکستان کی اننگز میں اب تک 30 چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں۔

  19. بریکنگ, وہاب ریاض کریز پر

    کپتان سرفراز احمد نے بظاہر اپنی بجائے تیز کھیلنے والے بلے باز کو ترجیح دی ہے۔

  20. عماد وسیم آؤٹ

    انھوں نے 14 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ وہ لنگی نگیڈی کی گیند پر لانگ آف باؤنڈری پر کیچ ہوئے۔