آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی
ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔
لائیو کوریج
شجاع ملک، محمد صہیب
بریکنگ, شاداب تیسری وکٹ لیتے لیتے رہ گئے
وین ڈر ڈیوسن کی اونچی شاٹ لانگ آف پر محمد عامر کیچ نہ کر سکے
بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 27 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز, فاف ڈوپلسی 55، وین ڈر ڈیوسن 6
عماد وسیم اپنے ساتویں اوور میں, انھوں نے ابھی تک تقریباً پانچ رنز فی اوور کی اوسط سے رنز دیے ہیں
بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 26 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز, فاف ڈوپلسی 51، وین ڈر ڈیوسن 4
جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی نصف سنچری
بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 25 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز, فاف ڈوپلسی 48، وین ڈر ڈیوسن 1
پاکستان کا ریوو ناکام، ڈوپلیسی بچ گئے
عماد کی گیند پر ڈوپلیسی کے خلاف ریوو
بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 24 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز, فاف ڈوپلسی 46، وین ڈر ڈیوسن 0
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کے تفصیلی سکور کے لیے یہاں کلک کریں۔
شاداب کی دوسری وکٹ، مارکرم بولڈ
’بھارت کے مداح پاکستان کا حوصلہ بڑھانے گراؤنڈ پہنچ گئے‘
بریکنگ, شاداب کے چوتھے اوور میں تین رنز, جنوبی افریقہ کا سکور: 22 اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز
فاف ڈوپلسی 43، مارکرم 5
پاکستان نے آخر کار مضبوط شراکت توڑ دی
کوئنٹن ڈی کاک اور فاف ڈو پلیسی کے درمیان ایک مضبوط شراکت قائم ہو چکی تھی، دونوں نے مل کر 87 رنز جوڑ رکھے تھے، ایسے میں لیگ سپنر شاداب خان نے کوئنٹن ڈی کاک کو لیگ اور مڈل سٹمپ پر گیند کو فلائٹ دی اور انھوں نے اس پر جارحانہ شاٹ مارنے کی کوشش کی۔
امام الحق کو اسی شاٹ کے لیے سکوئر لیگ باؤنڈری پر کھڑا کیا گیا تھا اور انھوں نے ایک اچھا کیچ پکڑ لیا۔
بریکنگ, ایڈن مکرم کریز پر
ڈی کاک آؤٹ
ڈی کاک نصف سنچری مکمل کیے بغیر 47 رنز پر شاداب خان کی گیند پر آؤٰٹ ہو گئے۔
ڈی کاک کا شاندار چھکا
وہاب ریاض نے لیگ سٹمپ پر گیند کی اور ڈی کاک نے اس کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے مڈ وکٹ اور فائن لیگ کے درمیان چھکا مار دیا۔
وہاب ریاض نے اب تک تین اوورز میں 8 رنز دیے ہیں!
پانی کا وقفہ, کوئنٹن ڈی کاک 34 ، فاف ڈوپلیسی 36
پانی کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے17 اوورز میں 73 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اس وقت کریز پر کوئنٹن ڈی کاک اور فاف ڈوپلیسی موجود ہیں دونوں نے اب تک 69 رنز کی شراکت بنا رکھی ہے۔