آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی
ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔
لائیو کوریج
شجاع ملک، محمد صہیب
ارے! اس میں رمیز راجہ کا کیا قصور؟؟؟, ٹوئٹر پر کچھ مداح مذاق کے طور پر رمیز راجہ کو پاکستانی بیٹنگ کی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
فخر زمان کی شاٹ سلیکشن پر مداحوں کا غصہ
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 16 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 88 رنز, بابر اعظم 1، امام الحق 41
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 15 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز, بابر اعظم 0 ، امام الحق 35
نئے آنے والے بلے باز بابر اعظم
بابر اعظم کو ایک روزہ میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے کے لیے 98 رنز درکار ہیں۔
بریکنگ, فخر زمان آؤٹ
فخر زمان عمران طاہر کی گیند پر انوکھی شاٹ دلشان سکوپ مارنے کے چکر میں ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بریکنگ, فخر زمان کی خوبصورت ڈرائیو
فخر زمان نے عمران کی پہلی ہی گیند پر انھیں کور اور مڈ آف کے بیچ میں سے خوبصورت چوکا مار دیا۔
عمران طاہر کے کیچ پر رائے منقسم, تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا تھا۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 14 اوورز، بغیر کسی نقصان کے 75 رنز, فخر زمان 39 ، امام الحق 34
’فخر زمان اچھے آغاز کو بڑے ٹوٹل میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں‘
تجزیہ کار حسن چیمہ کا کہنا ہے کہ پچھلے 15 ایک روزہ میچوں میں یہ نویں دفعہ ہے کہ فخر نے 25 کا انفرادی سکور عبور کیا ہے لیکن صرف ایک ہی دفعہ وہ اسے 70 سے زیادہ سکور میں تبدیل کر سکیں ہیں۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 13 اوورز، بغیر کسی نقصان کے 73رنز, فخر زمان 38، امام الحق 33
سکواش کے لیجینڈ جہانگیر خان بھی گراؤنڈ میں موجود
بریکنگ, فخر کی آٹھویں اوور کے بعد پہلی باؤنڈری
کرس مارس کا تیسرا اوور بہت دلچسب رہا جس میں ان کی گیند پر فخر زمان آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔ فخر زمان نے ان کو اگلی ہی گیند پر چوکا مار دیا جو آٹھویں اوور کے بعد پاکستان کا پہلا چوکا تھا۔
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 12 اوورز، بغیر کسی نقصان کے 67 رنز, فخر زمان 33، امام الحق 32
بریکنگ, فخر زمان آؤٹ ہوتے ہوتے بچ گئے
کرس مورس کی گیند پر طاہر عمران نے فخر زمان کا کیچ پکڑا ہے مگر گیند ان کی انگلیوں کے بالکل سامنے گراؤنڈ پر لگ چکی تھی۔
ایک مداح کا منفرد انداز
بریکنگ, پاکستان کا سکور: 11 اوور، بغیر کسی نقصان کے 61 رنز, فخر زمان 28، امام الحق 31
بریکنگ, فیفلک وایو کی پہلی گیند ہی نو بال!, میچ کی پہلی فری ہٹ
لیکن فخر زمان فری ہٹ کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور کیچ ہونے سے بال بال بچے۔
دس اوورز میں پاکستان کے 59 رنز, فخر زمان 27 ، امام الحق 30
پاکستان کے اوپنرز نے اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے۔ پہلے دس اوورز میں نو چوکوں کے علاوہ ایک چھکا بھی لگایا ہے۔