آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی
ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔
لائیو کوریج
شجاع ملک، محمد صہیب
وین ڈر ڈیوسن آؤٹ، شاداب کی تیسری وکٹ
محمد حفیظ نے آخر کار کیچ پکڑ ہی لیا!
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویراٹ کوہلی پر جرمانہ
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویراٹ کوہلی پر آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔
’جنوبی افریقہ کو ملر کی جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت‘
بریکنگ, پاکستان کی مایوس کن فیلڈنگ، 6 کیچز ڈراپ ہوچکے ہیں
بریکنگ, وہاب ریاض کے اوور میں دو کیچ ڈراپ ہوئے, جنوبی افریقہ: 37 اوورز میں 168/4
پہلے سرفراز اور پھر عامر نے وہاب ریاض کے اوور میں دونوں بیٹسمینوں کے کیچ ڈراپ کر دیے۔
دیکھنا یہ ہو گا کہ یہ کیچ پاکستان کو کتنے مہنگے پڑیں گے۔
بریکنگ, محمد عامر نے ڈیوڈ ملر کا کیچ ڈراپ کر دیا
بریکنگ, سرفراز نے وین ڈر ڈیوسن کا مشکل کیچ ڈراپ!
بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 36 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز, وین ڈر ڈیوسن 23 ، ڈیوڈ ملر 19
پاکستان کی جیت جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دے گی
بریکنگ, شاہین آفریدی کی بولنگ اٹیک میں واپسی
سرفراز نے محمد عامر کی جگہ شاہین آفریدی کو بال تھمائی ہے۔ شاہین آفریدی نے اب تک اپنے چار اوورز میں صرف 19 رنز دیے ہیں لیکن کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔
بریکنگ, وہاب کے پانچویں اوور میں آٹھ رنز بنے, جنوبی افریقہ: 35 اوورز میں 160/4
بریکنگ, وہاب ریاض کی بولنگ اٹیک میں واپسی
وہاب نے اب تک اپنے چار اوورز میں 21 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ہے۔
بریکنگ, عامر کے ساتویں اوور میں صرف دو رن بنے, جنوبی افریقہ: 34 اوورز میں 152/4
جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے نو کی اوسط درکار, عماد کے دس اوورز مکمل
جنوبی افریقہ کو 98 گیندوں پر 159 رنز درکار ہیں اور ان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اس وقت جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والے ڈیوڈ ملر کھڑے ہیں۔ پاکستان کے عماد وسیم نے اپنے دس اوورز مکمل کر لیے ہیں انھوں نے اپنے دس اوورز میں 48 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔
جنوبی افریقہ کا سکور: 32 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز, وین ڈر ڈیوسن 19، ڈیوڈ ملر 4
محمد عامر اپنی ہی گیند پر کیچ چھوڑ بیٹھے, اپنے فالو تھرو میں انھوں نے کیچ کر لیا مگر گرتے ہوئے ان کی کوہنی زمین پر لگی اور گیند ہاتھ سے نکل گئی
بریکنگ, اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز 70 کے سکور تک نہیں پہنچا
بریکنگ, محمد عامر اٹیک میں آتے ہی کامیاب, فاف ڈوپلسی 63 رنز بنا کر آؤٹ
جنوبی افریقہ کا سکور: 28 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز, فاف ڈوپلسی 60، وین ڈر ڈیوسن 13