آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی

ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔

لائیو کوریج

شجاع ملک، محمد صہیب

  1. بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 16 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز, فاف ڈوپلسی 35 ، کوئنٹن ڈی کاک 32

  2. بریکنگ, شاداب خان کو بولنگ اٹیک میں لایا گیا ہے

  3. ’عماد وسیم رنز بچانے سے زیادہ وکٹ لینے کی کوشش کریں‘, کرکٹ تجزیہ کار لینا عزیز

    عماد وسیم رنز بچانے سے زیادہ وکٹ لینے کی کوشش کریں کیونکہ ٹیم کو زیادہ فائدہ وکٹ لینے سے ہوگا۔

    پاکستان کے پاس ابھی بولنگ آپشز موجود ہیں جیسا کہ فرنٹ لائن سپنر شاداب خان نے ابھی بولنگ کرنی ہے لیکن ان کے لیے ضروری ہے وہ گیند کو فلائٹ کریں اور ٹرن کرنے کی کوشش کریں جیسا کہ انڈین سپنر کلدیپ یادیو کرتے ہیں۔

  4. بریکنگ, ’دباؤ کے باوجود محمد حفیظ سے بولنگ اٹیک کروانا کپتان کا دلیرانہ فیصلہ تھا‘, کرکٹ تجزیہ کار لینا عزیز

    دباؤ کے باوجود محمد حفیظ سے بولنگ اٹیک کروانا کپتان کا دلیرانہ فیصلہ تھا کیونکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ڈی کوک کر رہے تھے۔

    وہاب ریاض قدرے پرانی گیند سے زیادہ اچھی بولنگ کرتے ہیں بانسبتاً نئی گیند کے اور ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس پارٹنرشپ کو توڑیں۔

    نوجوان بولر شاہین آفریدی نے آج اچھی لائن و لینتھ پر گیند کروائی ہے اور خاص کر آج ان کی لینتھ بہت بہتر تھی جس کی وجہ سے ان کو زیادہ مار نہیں پڑی۔

  5. بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 13 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 53 رنز, فاف ڈوپلسی 32 ، کوئنٹن ڈی کاک 18

  6. لارڈز میں پاکستانی مداحوں کے رنگ برنگے لباس

  7. ’پاکستان کو اس وقت ایک وکٹ درکار ہے‘, کرکٹ تجزیہ کار لینا عزیز

    پاکستان کے لیے پہلا پاور پلے کافی اچھا گیا ہے۔ اس میں جنوبی افریقہ کے اہم بلے باز ہاشم آملہ کی وکٹ ملی ہے مگر یہ اس سے بھی بہتر ہو سکتا تھا۔ اگر پہلے ہی اوور میں وہاب ریاض محمد حفیظ کی گیند پر کوئنٹن ڈی کوک کا آسان کیچ ڈراپ نہ کرتے۔ اس وقت دوسرے پاور پلے کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور ڈی کوک ایک پارٹنرشپ بنا رہے ہیں۔ پاکستان کو اس وقت ایک وکٹ درکار ہے۔

  8. وہاب ریاض بولنگ اٹیک میں, وہاب اس وقت پاکستانی ٹیم کے شاید تیز ترین بولر ہیں

  9. بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 12 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز, فاف ڈوپلسی 31، کوئنٹن ڈی کاک 17

  10. جنوبی افریقہ کے 50 رنز مکمل

  11. بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: 11 اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز, فاف ڈوپلسی 29 ، کوئنٹن ڈی کاک 12

  12. بریکنگ, پہلے 10 اوورز میں جنوبی افریقہ کے 38 رنز, کوئنٹن ڈی کاک 11 ، فاف ڈو پلیسی 24

    پہلے دس اوورز میں پاکستان کے محمد عامر اور شاہین آفریدی نے گیند اچھی جگہوں پر پچ کر کے لارڈز کی پچ سے مدد حاصل کی ہے۔

    محمد عامر کو اپنی پہلی ہی گیند پر ہاشم آملہ کی وکٹ ملی جس کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دس اوورز میں 38 رنز بنائے ہیں۔

    یاد رہے کہ اننگز کے پہلے اوور میں وہاب ریاض نے ڈی کاک کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔

  13. بریکنگ, عماد وسیم بولنگ اٹیک میں

    پاکستان کے لیے محمد حفیظ کے بعد دوسرے سپنر عماد وسیم بھی بولنگ اٹیک میں آ گئے ہیں۔

  14. بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: نو اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 32 رنز, فاف ڈوپلسی 19، کوئنٹن ڈی کاک 10

  15. شاہین آفریدی کی گیند پر ڈو پلیسی کا مشکل کیچ ڈراپ, پوائنٹ پر شاداب نے بہترین ڈائیو لگائی مگر گیند ان کی انگلیوں کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

  16. بریکنگ, محمد عامر کے چوتھے اوور میں دو رنز, جنوبی افریقہ کا سکور: آٹھ اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز

    فاف ڈوپلسی 18، کوئنٹن ڈی کاک 10

  17. کیا سرفراز کو ایک اور سلپ کھڑی کرنی چاہیے؟, عامر کے چوتھے اوور میں گیند کم از کم تین مرتبہ بلے کا کنارے لیتی سلپ سے گزری ہے۔

  18. انٹرنیٹ پر لوگ مذاق اڑانے میں دیر نہیں لگاتے!

  19. بریکنگ, جنوبی افریقہ کا سکور: چھ اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز, فاف ڈوپلسی 17 ، کوئنٹن ڈی کاک 9

  20. بریکنگ, محمد عامر کے تیسرے اوور میں تین رنز, جنوبی افریقہ کا سکور: چھ اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز

    فاف ڈوپلسی 16، کوئنٹن ڈی کاک 7