ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
ٹونٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
لائیو کوریج
حسن علی کا عمدہ اوور, آسٹریلیا: چھ اوور: 28/0
حسن علی نے اپنے پہلے اوور میں صرف ایک رن دیا۔ آسٹریلیا نے چھ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے اٹھائیس رنز بنائے ہیں۔
شاہین آفریدی کی جگہ حسن علی کی آمد, آ
کپتان سرفراز احمد نے شاہین شاہ کو دو مہنگے اووروں کے بعد بولنگ سے ہٹا کر حسن علی کو بولنگ کے بلایا ہے۔ شاہین آفریدی کے پہلے دو اووروں میں چوبیس رنز بنے۔ شاہین آفریدی کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
محمد عامر کی عمدہ بولنگ, آسٹریلیا: پانچواں اوور 27/0
محمد عامر نے اپنے تین اووروں میں صرف تین رنز دیئے ہیں۔ آسٹریلیا نے پانچ اووروں کے اختتام پر 27 رنز بنائے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
میچ کا پہلا چھکا, آسٹریلیا:چوتھا اوور 25/0
ایرن فنچ نے شاہین آفریدی کے دوسرے اوور میں اننگز کا پہلا چھکا لگایا۔ محمد عامر نے دو اووروں میں تین رنز دیے جبکہ شاہین شاہ کے دو اوروں میں سترہ رنز بنے ہیں۔
شائقین کی امیدیں!
دوسرا اوور, آسٹریلیا: دوسرا اوور 7/0
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے اوور میں سات رنز دیے۔ ڈیوڈ وارنر نے چوکا لگا کر اپنے سکور کا آغاز کیا۔
پہلا اوور میڈن, آسٹریلیا: پہلا اوور 0/0
پہلے اوور میں محمد عامر نے عمدہ لائن پر بولنگ کی۔ ایرن فنچ دو دفعہ بیٹ ہوئے۔ کوئی رنز نہیں بنا۔
پاکستانی شائقین کا جوش
میدان کے باہر پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں صبح سے پہنچ جکے تھے اور بعض تو ڈھول باجوں کے ساتھ آئے ہیں


آسٹریلیا کی ٹیم
ایرن فنچ (کپتان) ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، شان مارش، گلین میکسویل، نیتھن کولٹرنائل، پیٹ کمنز،مچل سٹارک ، کین رچررڈسن
پاکستان کی ٹیم
پاکستان کی ٹیم: امام الحق، فخرزمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر/کپتان) شیعب ملک، آصف علی، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، شاہین آفریدی۔
کالی پٹیاں
پاکستانی کرکٹرز نے آج انٹرنیشنل کرکٹر اختر سرفراز اور امپائر ریاض الدین کے انتقال کے سوگ میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہیں۔
’پاکستان کو شاداب کو ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا‘
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے مطابق پاکستان نے شاداب خان کو ڈراپ کر کے غلطی کی ہے کیونکہ شاداب خان ایک ایسا بولر ہے جو ہر صورتحال میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان چار فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ شاہین شاہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کی ٹیم میں تبدیلی
پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
زیمپا آؤٹ، رچررڈسن ان
آسٹریلیا نے ٹیم میں واحد سپیشلسٹ سپنر ایڈم زیمپا کو ڈراپ کر کے فاسٹ بولر رچررڈسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آل رونڈر شان مارش ٹیم میں واپس آئے ہیں
بارش کا امکان
ٹوئنٹن میں گہرے بادل چھائے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے ابتدائی گھنٹوں میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں لیکن دوپہر کے بعد بارش کے امکانات کم ہوتے جائیں گے۔

،تصویر کا ذریعہBBC Urdu
،تصویر کا کیپشنٹوئنٹن پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے
پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بجھے بجھے وارنر
بال ٹمپرنگ کی سزا کے طور پرایک سال تک کرکٹ سے دور رہنے والے سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ سٹیو سمتھ نے تو اپنا کھیل وہیں سے شروع کیا ہے جہاں ایک سال پہلے چھوڑا تھا لیکن ڈیوڈ وارنر بجھے بجھے لگ رہے ہیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں سکور تو کر رہے ہیں لیکن اس رفتار سے نہیں جس کی ان سے توقع کی جاتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا کے کھلاڑی مارکس سٹونس ان فٹ
وہاب ریاض کے یادگار سپیل
گذشتہ ورلڈ کپ میں پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کا وہ سپیل آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ وہاب ریاض جس طرح کی بولنگ کر رہے تھے اگر راحت علی شین واٹسن کا کیچ پکڑ لیتے تو شاید میچ کا پانسہ ہی پلٹ جاتا۔ شین واٹسن نے نئی زندگی ملنے کے بعد ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلا دی تھی۔ وہاب ریاض نے ہر ورلڈ کپ میں کم از ایک یادگار بولنگ سپیل کیا۔ 2011 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں وہاب ریاض نے چندی گڑھ کے موہالی کرکٹ گراؤنڈ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن پاکستان اپنی خراب بیٹنگ کی وجہ سے وہ میچ ہار گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنوہاب ریاض

