ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

ٹونٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لائیو کوریج

  1. , آسٹریلیا: 33 اووروں میں 218/2

    گلین میکسویل نے محمد حفیظ کے پچھلے اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے لگائے ہیں۔ آسٹریلین بیٹسمین کسی پریشانی کے بغیر تیزی سے سکور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  2. بریکنگ, آسٹریلیا کے دو سو رنز مکمل, آسٹریلیا: 33 اووروں میں 202/2

    آسٹریلیا نے 33 اووروں میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

  3. حفیظ کا وکٹ لینے پر مونچھوں کو تاؤ, حفیظ کی ایک وکٹ اور ایک کیچ، تو آئیے ان کی موچھوں کا ذکر ہو جائے

  4. آسٹریلیا: 30 اووروں میں 190/2, آسٹریلیا نے 30 اووروں میں 191 رنز بنائے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 88 اور میکسویل 2 کریز پر موجود ہیں۔

  5. میکسویل کی کریز پر آمد

    آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی جگہ گلین میکسویل کو بیٹنگ کے لیے بھیجا ہے۔ میکسویل تیز رنز کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  6. بریکنگ, پاکستان کی دوسری کامیابی، سٹیو سمتھ 10 رنز بنا کر آؤٹ

    سٹیو سمتھ 10 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد آصف نے ان کا کیچ پکڑا۔

  7. آسٹریلیا ایک بڑے سکور کی طرف بڑھتا ہوا, آسٹریلیا: 28 اووروں میں 186/1

    آسٹریلیا نےاٹھائیس اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 80 اور سٹیو سمتھ 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ شعیب ملک کے آخری اوور میں 13 رنز بنے جن میں ایک چھکا بھی شامل ہے۔

  8. فری ہِٹ پر وارنر کا پہلا چھکا, وارنر نے شعیب ملک کو ان کے دوسرے اوور میں چھکا لگایا

  9. آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فنچ کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. پاکستان کی اب تک کی واحد وکٹ

    محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ نے آسٹریلوی کپتان فنچ کا کیچ پکڑا۔

    محمد حفیظ نے فنچ کا کیچ پکڑا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. شعیب ملک کی آمد, آسٹریلیا: 25 اووروں میں 166

    کپتان سرفراز نے شعیب ملک کو بولنگ کے لیے بلایا ہے۔ محمد حفیظ نے اپنے ابتدائی تین اووروں میں 32 رنز دیئے۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو مل کر کم از کم دس اوور کرنے ہوں گے۔

  12. پاکستان کا ریویو ناکام

    پاکستان نے محمد عامر کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے خلاف ریویو لیا لیکن ریویو ناکام رہا۔

  13. پاکستان نے ریویو لے لیا, آسٹریلیا: 25 اووروں میں 165/1

    پاکستان نے وارنر کے خلاف ریویو لیا ہے۔

  14. حسن علی کی پٹائی, آسٹریلیا: چوبیس اووروں میں 163/1

    محمد عامر کے عمدہ اوور کے بعد حسن علی کا مہنگا اوور۔ چودہ رنز بن گئے۔ آسٹریلیا چھ اعشاریہ سات کی اوسط سے رنز بنا رہا ہے۔

  15. سٹیو سمتھ کی کریز پر آمد, آسٹریلیا: 23 اووروں میں 149/1

    ایرن فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد سٹیو سمتھ کریز پر آئے ہیں۔ سٹیو سمتھ عالمی کپ مقابلوں کے گزشتہ سات میچوں میں مسلسل نصف سنچری سکور کرتے آ رہے ہیں۔ جس میں سنہ 2015 میں پاکستان کے خلاف 65 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

    سٹیو سمتھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. وارنر کی ورلڈ کپ 2019 میں تیسری ففٹی!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. بریکنگ, پاکستان کی پہلی کامیابی, آسٹریلیا: بائیس اووروں میں 146/1

    ایرن فنچ محمد عامر کی گیند پر آؤٹ۔ ایرن فنچ 82 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان نے اس سے پہلے فنچ کے دو کیچ ڈراپ کیے۔

    محمد عامر فنچ کی وکٹ لینے کے بعد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. ’شاداب کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے‘

    ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے سب سے مستند سپنر شاداب خان کی کمی درمیانے اوورز میں شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔

  19. ایرن فنچ کے چھکے, آسٹریلیا:21 اووروں میں 136

    ایرن فنچ نے محمد حفیظ کی دو مسلسل گیندوں پر چھکے لگائے۔ فنچ محمد کو دو اووروں میں تین چھکے لگا چکے ہیں۔ پاکستان کو شاداب خان کی یاد آنے لگی۔ محمد حفیظ نے تین اووروں میں 32 دیے ہیں جن میں انھیں دو چوکے اور تین چھکے لگے ہیں۔

  20. زینب عباس بھی شاداب کو نہ کھیلانے کے فیصلے سے خوش نہیں

    زینب عباس کا ذکر ہوا ہی ہے تو ان کے بارے میں یہ بھی پڑھیے