ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

ٹونٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لائیو کوریج

  1. 15 اوورز ختم، پاکستان کو 35 اوورز میں 234 رنز درکار, پاکستان: 15 اوورز میں 74/2

    پاکستانی شائقین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. ٹونٹن: آسمان میں گہرے بادل اور پاکستانی شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے

    ٹونٹن میں پاکستانی شائقین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. بریکنگ, پاکستان کو بڑا نقصان، بابر اعظم آؤٹ

    بابر اعظم 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے اپنی مختصر اننگز میں خوبصورت شاٹس کھیلے۔ محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

    بابر اعظم آؤٹ ہونے کے بعد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. بابر اعظم اور امام الحق کی 50 رنز کی پارٹنر شپ, پاکستان: دس اووروں میں 51/1

    پاکستان نے ابتدائی دس اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم اور امام الحق اعتماد کے ساتھ آسریلیا کے فاسٹ بولروں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

  5. پاکستانی بیٹسمین جم کر کھیلنے لگے, پاکستان: 9 اووروں میں 46/1

    پاکستان نے ابتدائی نو اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے ہیں ۔ بابر اعظم 22 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ امام الحق 19 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

  6. ’پاکستان کے وراٹ کوہلی اور سُپر سٹار‘, بابر اعظم کے مداح الیاس نجیب

    اگر پاکستان کو آج جیتنا ہے تو اعظم کو سنچری کرنی ہوگی۔ وہ پاکستان کے وراٹ کوہلی اور سُپر سٹار ہیں۔

  7. بابر اعظم کے دلکش سٹروکس

    بابر اعظم نے صرف پندرہ گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے سولہ رنز بنائے ہیں۔

    بابر اعظم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. امام الحق کے چوکے, پاکستان چھ اووروں میں 30/1

    پاکستان نے ابتدائی چھ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنائے۔ امام الحق نے مچل سٹارک کے تیسرے اوور میں تین چوکے لگائے

    امام الحق

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. شاباش بابر!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. پاکستانی بیٹسمینوں کی پراعتماد بیٹنگ

    پاکستان کے بیٹسمینوں نے ابتدائی نقصان کےبعد اعتماد کےساتھ کھیلنا شروع کیا ہے۔ بابر اعظم نے دو خوبصورت چوکے لگائے۔جبکہ امام الحق نے فاسٹ بولر مچل سٹارک کی تیز گینذ پر خوبصورت پل شاٹ کھیلا۔

  11. چار اووروں میں دس رنز

    پاکستان نے پہلے چار اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر دس رنز بنائے ہیں۔

  12. پاکستان کی اننگز کا پہلا چوکا, پاکستان: تین اووروں میں 6/1

    بابر اعظم نے پیٹ کمنز کی گیند پر شاندار چوکا لگایا ہے

  13. بابر اعظم کریز پر

    فخر زمان فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند پرکٹ شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر رچررڈسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم کھیلنے آئے ہیں۔

  14. بریکنگ, پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی

    فخر زمان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ وہ کمِنز کی گیند پر تھرڈ مین پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    فخر زمان آؤٹ ہونے کے بعد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. ہدف کا تعاقب شروع

    پہلے اوور کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے دو رنز بنائے ہیں۔ فخر زمان اور امام الحق کریز پر موجود ہیں۔

  16. پاکستان کی اننگز کا آغاز

    پاکستانی اوپنر 308 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترا آئے ہیں۔

  17. محمد عامر کی شاندار کارکردگی!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. عامر نے پہلی بار کسی ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں

    نونٹن میں موجود ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق عامر نے پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ اس ورلڈ کپ کی بھی اب تک بہترین بولنگ ہے۔ محمد عامر کی اس سے پہلے بہترین بولنگ 28 رنز دے کر 4 وکٹیں تھی جو کہ انھوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں حاصل کی تھیں۔

  19. آسٹریلیا 307 رنز بنا کر آؤٹ

    آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اووروں میں 307 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 308 رنز درکار ہیں۔ محمد عامر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دس اووروں میں صرف 30 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    محمد عامر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. محمد عامر کی پانچویں وکٹ