ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

ٹونٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لائیو کوریج

  1. محمد عامر کی کامیابی

    محمد نے ایلکس کیری کو آؤٹ کر کےمیچ میں چوتھی وکٹ حاصل کر لی۔ محمد عامر کی گیند پر آصف علی نے سلپ میں کیچ بھی ڈراپ کیا تھا۔

  2. آسٹریلیا نے موقع مِس کر دیا, مائیکل وان، انگلینڈ کے سابق کپتان

    آسٹریلیا کے پاس موقع تھا کہ وہ 350 سے زیادہ سکور کر کے پاکستان کو میچ سے باہر کر دیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

  3. بریکنگ, آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ گر گئی

    حسن علی نے پیٹ کمنز کی وکٹ حاصل کر لی۔

  4. آسٹریلیا کے 300 رنز مکمل, آسٹریلیا: سینتالیس اووروں میں 300/7

    آسٹریلیا نے 47 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

  5. بریکنگ, پاکستان کی ایک اور کامیابی

    وہاب ریاض نے کولٹرنائل کو پویلین روانہ کر دیا۔ یہ وہاب ریاض کی میچ میں پہلی کامیابی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. حسن علی کا عمدہ اوور, آسٹریلیا: 46 اووروں میں298/6

    حسن علی نے چھیالیسویں اوور میں صرف پانچ رنز دیئے۔

  7. آخری پانچ اووروں کا کھیل شروع, آسٹریلیا: 45 اووروں میں 291/6

    آسٹریلیا نے 45 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے ہیں۔ آخری پانچ اووروں کی مار دھاڑ شروع ہو چکی ہے۔ حسن علی بولنگ کر رہے ہیں۔

  8. عامر کی ایک اور کامیابی

    محمد عامر نے شان مارش کو کیچ آؤٹ کرا دیا۔ محمد عامر اس میچ میں تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

  9. محمد عامر کی عمدہ بولنگ, آسٹریلیا: 43 اووروں میں 278/5

    محمد عامر نے آج بہت عمدہ بولنگ کی ہے۔ عامر نے نہ صرف ابتدائی اووروں میں عمدہ بولنگ بلکہ پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔ محمد آٹھ آوروں صرف 20 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    amir

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. بریکنگ, محمد عامر کی ایک اور کامیابی, آسٹریلیا: 42 اووروں میں 277/4

    محمد عامر نے اپنے نئے سپیل کی پہلی گیند پر عثمان خواجہ کو آؤٹ کر دیا۔

  11. عثمان خواجہ کے چوکے, آسٹریلیا: 41 اووروں میں 265/4

    عثمان خواجہ نے وہاب ریاض کے ساتویں اوور میں لگا تار دو چوکے لگائے۔ وہاب ریاض کے 7ویں اوور میں مجموعی طور پر پندرہ رنز بنے۔

  12. آصف علی کے دو ڈراپ کیچ

    آصف علی نے 104 کے انفرادی سکور پر وارنر کا کیچ ڈراپ کیا لیکن پھر وہ صرف تین رنز کے اضافے کے بعد 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 26 کے انفرادی سکور پر فنچ کا کیچ ڈراپ کیا جو کے مہنگا ثابت ہوا اور وہ 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آصف علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنآصف علی نے سلپ میں فِنچ کا کیچ ڈراپ کیا تھا
  13. آسٹریلیا کے 256 رنز مکمل, آسٹریلیا: 40 اووروں میں 256/4

    آسٹریلیا نے چالیس اووروں میں چار وکٹوں کےنقصان پر256 رنز بنائے ہیں۔ شان مارش اور عثمان خواجہ کریز پر موجود ہیں۔ شاہین آفریدی اپنے دس اووروں میں 70 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  14. عثمان خواجہ کریز پر, آسٹریلیا: 38 اوورں میں 243/4

    آسٹریلیا نے 38 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے چار کیچ بھی ڈراپ کیے۔

  15. بریکنگ, ڈیوڈ وارنر آؤٹ

    ڈیوڈ وارنر سنچری بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

    امام الحق

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنڈیوڈ وارنر سنچری بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
  16. ڈیوڈ وارنر کی پاکستان کے خلاف لگاتار تیسری ون ڈے سنچری

    وارنر نے 2017 میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں 130 اور ایڈیلیڈ میں ایک سو اناسی رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد پاکستان کے خلاف یہ ان کا پہلا میچ ہے۔

    سنچری کے بعد وارنر کا جشن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. آصف علی نے ایک اور کیچ ڈراپ کر دیا, آسٹریلیا: 37 اووروں میں 239 رنز

    آصف علی نے وہاب ریاض کی گیند پر ایک اور کیچ ڈراپ کر دیا۔ آصف علی اس میچ میں دو کیچ ڈارپ کر چکے ہیں۔

  18. بریکنگ, ڈیوڈ ورانر کی سنچری مکمل, وارنر نے 102 بولز پر سنچری مکمل کی

    وہ شکیب الحسن کے بعد اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

  19. شان مارش کریز پر, آسٹریلیا: 35 اووروں میں 228/3

    آسٹریلیا نے گلین میکسویل کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خواجہ کی جگہ شان مارش کو بیٹنگ کے لیے بھیجا ہے۔

  20. شاہین آفریدی نے میکسویل کو بولڈ کر دیا, میکسویل 20 رنز بنا کر آؤٹ۔ آسٹریلیا: 223/3

    شاہین آفریدی کو آخر کار اپنے ساتویں اوور میں کامیابی مل گئی۔ وہ اس سے پہلے اپنے چھ اووروں میں مشکل میں نظر آ رہے تھے اور انھیں اس وکٹ سے پہلے 50 رنز پڑ چکے تھے۔

    میکسویل کے بولڈ ہونے کا منظر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images