اسلام آباد: ’حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج طلب‘

پاکستان کی وزارت داخلہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فوج کی تعیناتی صرف حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے کی جائے گی۔

لائیو کوریج

  1. ’بکتر بند گاڑیاں اور واٹر کینن بھی پہنچا دی گئیں‘

    دھرنا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنا ختم کرنے کے لیے پولیس اور ایف سی کے تازہ دم دستے فیض آباد کے ارد گرد تعینات کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ بکتر بند گاڑیاں اور واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

  2. ’دھرنا حتم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘

    اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکا کو آخری ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہو گئی تھی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھرنا حتم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  3. ’آج یہ علاقہ خالی کرائیں گے‘

    ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق آج یہ علاقہ خالی کرائیں گے۔

    فیض آباد انٹرچینج کے آس پاس سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    دھرنا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  4. ،آڈیو کیپشن’اسلام آباد میں دھرنہ ختم کرانے کے لیے طاقت کا استعمال آخری آپشن‘
  5. مظاہرین کا مطالبہ

    دھرنا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد مستعفی ہوں، سیون سی اورسیون بی کی پہلی حالت میں بحالی ہو، چاروں طرف اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر لگانے کی اجازت ملے اور آسیہ بی بی کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کو تیزی سے چلایا جائے۔

    مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 12 ربیع الاول کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ 1974 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پاکستانی آئین میں ترمیم ہوئی تھی اور ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔

  6. مظاہرین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے پر مُصر ہیں

    دھرنے میں شامل جماعت لبیک یا رسول اللہ اور سنی تحریک سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا موقف ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بل میں حلف نامے کے بارے میں جو ترمیم کی گئی تھی وہ ختم نبوت کے منافی تھی۔

    حکومت نے حلف نامے کو پرانی حالت میں بحال کر دیا تاہم مظاہرین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے پر مُصر ہیں۔

  7. ،آڈیو کیپشنفیض آباد پر دھرنے سے متعلق سیربین نے خادم حسین رضوی سے بات کی۔