اسلام آباد: ’حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج طلب‘

پاکستان کی وزارت داخلہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فوج کی تعیناتی صرف حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے کی جائے گی۔

لائیو کوریج

  1. اسلام آباد میں پولیس کی مظاہرین کی جانب پیش قدمی

    ،ویڈیو کیپشناسلام آباد میں پولیس کی مظاہرین کی جانب پیش قدمی
  2. بریکنگ, ترامڑی اور چٹھہ بختاور میں بھی بھی توڑ پھوڑ: پولیس

    نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مضافات میں ترامڑی اور چٹھہ بختاور میں مسلح افراد نے عام لوگوں پر حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی۔

  3. ’ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال‘

    بینظیر بھٹو ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر مسعود صفدر نے نامہ نگار ذیشان ظفر کو بتایا کہ ہسپتال میں ایک ابھی تک دو زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہے اور انھیں سر پر چوٹ آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں کی گئی ہیں۔

  4. بریکنگ, بھارہ کہو میں 200 مظاہرین کی توڑ پھوڑ

    نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کے آغاز سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے بھارہ کہو کے علاقے اٹھال چوک پر 200 مظاہرین نے توڑپھوڑ شروع کر دی ہے۔

  5. بریکنگ, کراچی میں دھرنے کے شرکا نے سڑکیں بند کر دیں

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے ساتھ ساتھ جماعت لبیک یا رسول اللہ اور سنی تحریک نے کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر بھی دھرنا دیا ہوا ہے۔ کراچی میں پولیس نے دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

  6. ’پولیس دھرنے کے مقام پر پہنچ گئی‘

    اسلام آباد دھرنا

    پولیس حکام کے مطابق اہلکار پیش قدمی کرتے ہوئے دھرنے کے مقام تک پہنچ چکے ہیں جبکہ وہاں جمع مظاہرین اب بھاگنے کی جگہ تلاش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین پر فیض آباد پل سے بھی شیلنگ شروع کی ہے۔

  7. ،ویڈیو کیپشناسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف کارروائی
  8. بریکنگ, سکیورٹی اہلکاروں کا چاروں طرف سے مظاہرین کا گھیراؤ

    اسلام آباد آپریشن

    ،تصویر کا ذریعہbbc

    پولیس نے مظاہرین کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ فیض آباد کے مقام پر اسلام آباد کی طرف سے آپریشن کے ساتھ ساتھ پولیس راولپنڈی کی جانب سے بھی مظاہرین کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

  9. مذاکرات کا اب کوئی فائدہ نہیں!

    نامہ نگار شہزاد ملک نے بتایا کہ آج صبح آپریشن سے قبل مظاہرین کے ایک وفد کو مذاکرات کے لیے گولڑہ کے مقام پر بلایا گیا۔ تاہم انھیں راستے میں ہی آئی ایٹ انٹرچینج پر روک دیا گیا اور ضلعی انتظامیہ نے انھیں پیغام بھیجوایا کہ ’اب مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں!‘

  10. ’فیض آباد پر آنسو گیس کی چادر‘

    نجی ٹی وی چینلز اس وقت آپریشن کے براہِ راست مناظر نشر کر رہے ہیں اور ڈرون کیمروں سے نشر کی جانے والی فوٹیج میں فیض آباد پر آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے دھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں

  11. ’ایف سی کے پاس ہیلمٹ ہی نہیں!‘

    اسلام آباد میں آپریشن

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    نامہ نگار کے مطابق فیض آباد کے مقام پر جاری آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے پاس ہیلمٹ ہیں تاہم ایف سی اہلکاروں میں سے بیشتر نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا اور وہ پتھراؤ کی زد میں ایف سی سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

  12. بریکنگ, 60 مظاہرین گرفتار

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اب تک 60 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  13. اسلام آباد میں مظاہرین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک دن پہلے جمعے کو ہی سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے بعد ایک حکم نامے میں کہا تھا کہ بظاہردھرنا دینے والی جماعت لبیک یا رسول اللہ کے سیاسی عزائم ہیں۔

    سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں یہ بھی لکھا کہ شواہد سے محسوس ہوتا ہے کہ مظاہرین تازہ دم، نہا دھو کرصاف ستھرے کپڑے پہن کر احتجاج کے لیے آتے ہیں۔ اس کے علاوہ اُنھیں شاہراہ کے بیچ میں نشریاتی سہولتیں بھی میسر ہیں جو کہ عمومی طور پر وہاں پر نہیں ہوتیں۔

  14. بریکنگ, ’محتاط آپریشن کیا جائے‘

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس حکام کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ آپریشن ایک محتاط انداز میں کیا جائے اور آتشی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

  15. مظاہرین کے خلاف تین اطراف سے کارروائی

    اسلام آباد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نامہ نگار شہزاد ملک کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف تین اطراف سے آپریشن شروع کیا ہے اور اب تک 50 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہا کہ اسلام آبائی ہائی وے، راول چوک کی طرف سے اسلام آباد پولیس جبکہ مری روڑ کی طرف سے پنجاب پولیس نے آپریشن شروع کیا ہے۔ آپریشن کے مقام کے قریب واقع فیض آباد اور شمس آباد میٹرو سٹیشن کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

  16. بریکنگ, ’سیف سٹی کے کیمروں کی کیبل کاٹ دی گئی‘

    نامعلوم افراد نے گذشتہ رات کو فیض آباد انٹرچینج کی نگرانی کرنے والے سیف سٹی کے کیمروں کی کیبل کاٹ دی گئی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف کمشنر کو اس کی تحقیقات کا حکم دیا۔

  17. بریکنگ, 12 افراد حراست میں

    دھرنا ختم کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن کے آغاز میں 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق پولیس یا ایف سی کے اہلکاروں کے پاس بندوقیں نہیں ہیں۔

  18. بریکنگ, آنسو گیس کی شیلنگ

    فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی کی جانب سے پنجاب پولیس نے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔

  19. بریکنگ, آپریشن شروع

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر دو مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

    دھرنے کے شرکا پر آنسو گیس کی بھاری شیلنگ کی جا رہی ہے۔

  20. بریکنگ, ’دھرنے یا ریلی کے لیے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ مختص ہے‘

    اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا، ریلی یا کسی قسم کے جلسے کے لیے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کی جگہ مختص ہے۔