’حکومت اتنی حساس دکھائی نہیں دی‘

،تصویر کا ذریعہEPA
پاکستان تحریک انصاف کےنائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم بارہا کہتے رہے کہ آپ طاقت کا استعمال نہ کریں اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں لیکن ہمیں حکومت اتنی حساس دکھائی نہیں دی جتنا کہ مسئلہ حساس تھا۔ اب معاملات بگڑ رہے ہیں۔ ہم تو آج بھی چاہیں گے کہ معاملات کو ٹھنڈا کیا جائے۔وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی ہونی چاہیے تھی اور اگر اس سے جذبات ٹھنڈے ہوتے ہیں تو یہ کوئی بڑی قیمت نہیں ہے۔









