اسلام آباد: ’حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج طلب‘

پاکستان کی وزارت داخلہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فوج کی تعیناتی صرف حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے کی جائے گی۔

لائیو کوریج

  1. فیض آباد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. لاہور کے کچھ علاقوں میں میٹرو سروس بند

    ڈپٹی کمنشر لاہور نے بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز کو بتایا کہ لاہور کے ان علاقوں جہاں مظاہرین احتجاج کر رہے تھے وہاں میڑو سروس کو بھی بند کر دیا گیا ۔ نامہ نگار کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں مظاہرین کی تعداد 40 سے 50 کے درمیان ہے۔

  3. بریکنگ, ’پولیس کی تیاری مناسب نہیں تھی‘

    اسلام آباد میں آپریشن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سابق آئی جی پولیس طاہر عالم خان نے ایک مقامی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو یہ آپریشن کرنے سے پہلے اور زیادہ تیاری کرنی چاہیے تھی۔ ان کے خیال میں پولیس نے آپریشن بہتر انداز میں نہیں کیا اور ان کی رائے ہے کہ پولیس نے تمام وسائل ایک ہی بار میں چھونک دیے ہیں۔

  4. ’ایک استعفے سے اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا‘

    ٹوئٹر صافر محسن لکھتے ہیں کہ ’میں خادم رضوی کا حمایتی نہیں ہوں اور نہ ہی جس قسم کی زبان وہ استعمال کرتے ہیں اس کا۔ لیکن اس احتجاج پر وہ بالکل صحیح ہیں۔ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ ایک استعفے سے اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا۔‘

  5. لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج کا آغاز

    نامہ نگار عمر دراز کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں نے لاہور میں مختلف علاقوں میں احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔ مظاہرین شاہدرہ، اسلامیہ کالونی، لاہوری گیٹ، بند روڈ اور داتا دربار کے پاس احتجاج کر رہے ہیں۔

  6. بریکنگ, پتھراؤ کے بعد پولیس پسپا

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق فیض آباد کے قریب واقع ایک مدرسہ سے درجنوں طلبا باہر نکل آئے ہیں۔ انھوں نے فیض آباد کے پل پر دھرنا دینے والے مظاہرین کے ساتھ مل کر پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ہے جس کے بعد پولیس پسا ہونے پر مجبور ہو گئی۔

  7. ملک کے مختلف علاقوں میں سٹرکوں کی بندش

    اسلام آباد میں مظاہرے

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق لبیگ یا رسول اللہ کے کارکنوں نے نہ صرف اسلام آباد کی مختلف سٹرکوں کو بند کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ انھوں نے گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں بھی بعض مقامات پر سٹرکیں بند کر دی ہیں۔

  8. ’والدین بچوں کو سکولوں سے لے جائیں‘

    ابرار احمد خان، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کا کہنا ہے کہ فیض آباد میں مظاہرین پر شدید شیلنگ کی وجہ سے اردگرد کے علاقوں میں واقع نجی سکولوں کے طلبا و طالبات کی حالت غیر ہو رہی ہے۔ سکولوں کے مالکان نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں سے لے جائیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے سکولوں کی مینیجمنٹ کو احتیاطی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

  9. ،ویڈیو کیپشندھرنے کے خلاف آپریشن: زخمیوں کو پمز لایا جا رہا ہے
  10. بریکنگ, ’پورے ملک میں دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا ہے‘

    نامہ نگار ذیشان علی کے مطابق اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترامڑی چوک اور ارد گرد کے علاقوں میں مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اکٹھے ہو کر اجتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے ترامڑی چوک میں رکاوٹیں لگا کر سٹرکیں بند کر دی ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کے بعد پورے ملک میں دھرنوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    دھرنا
  11. بریکنگ, ’پاگل ہو!‘

    خادم حسین رضوی فیض آباد پر اپنے سٹیج سے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے ان سے سٹیج کی جانب آنے سے رکنے اور واپس جانے کا کہہ رہے ہیں۔

  12. ’ پمز میں 27 زخمی منتقل‘

    اسلام آباد میں دھرنا

    اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کے ترجمان ڈاکٹر الطاف نے نامہ نگار ذیشان ظفر کو بتایا کہ اس وقت تک ہسپتال میں 27 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ زخمیوں میں اسلام آباد پولیس کے 12، ایف سی کے چھ اور نو مظاہرین ہیں۔ ڈاکٹر الطاف کے مطابق زخمیوں میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور انھیں سر سمیت جسم کے مختلف حصوں پر پتھر لگنے کے باعث چوٹیں آئی ہیں جبکہ چند ایک آنسو گیس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

  13. آپریشن جاری، خادم حسین رضوی کا فیس بک لائیو جاری

    اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا کے شرکا کو ہٹانے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ے خادم حسین رضوی فیس بک لائیو کر رہے ہیں۔ فیس بک لائیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے آس پاس افراد آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث ماسک پہنے ہوئے ہیں لیکن خادم حسین رضوی نے ماسک پہنا نہیں ہوا بلکہ گلے میں ڈالا ہوا ہے۔

  14. دھرنا
  15. ،ویڈیو کیپشنترامڑی میں بھی احجاج
  16. بریکنگ, ہوا کا رخ مظاہرین کی جانب

    جائے وقوع پر موجود ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے ہوا کا رخ ایک بار دوبارہ مظاہرین کی جانب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شیلنگ میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔ دھرے کے مقام پر بیشتر علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  17. دھرنا
    ،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے مضافات میں ترامڑی کے مقام پر مظاہرین نے دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کرنے کے احتجاج میں سڑک بلاک کر دی ہے۔
  18. بریکنگ, راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے

    نامہ نگار فرحت جاوید نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ اور سواں کے علاوہ دیگر علاقوں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دی ہیں۔

  19. ’370 مظاہرین گرفتار، 14 زخمی‘

    حکام کے مطابق اب تک 370 مظاہرین گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 14 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے

  20. ’مظاہرین ایف سی کے جوان کو اٹھا کر لے گئے!‘

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق فیض آباد کے مقام پر مظاہرین ایف سی کے ایک جوان کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔

    مظاہرین نے تھانہ آبپارہ پولیس کی گاڑی چھین لی جبکہ ڈرائیور جان بچا کے بھاگ گیا۔