بریکنگ, یوکرین کا اب تک 4300 روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ
یوکرین کی نائب وزیر دفاع ہنا مالیار نے ایک فیس بک پوسٹ میں ملک کی افواج کی جانب سے روس کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی فہرست جاری کی ہے۔
بی بی سی ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کر سکا اور روس نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے متعلق اب تک کچھ نہیں کہا ہے۔
یوکرین کی جانب سے روسی فوجیوں کو پہنچنے والے نقصانات:
- 4300 ہلاکتیں
- 27 طیارے
- 26 ہیلی کاپٹر
- 146 ٹینک
- 706 بکتر بند گاڑیاں
- 49 توپیں
- ایک بک ایئر ڈیفنس سسٹم
- مختلف اقسام کے چار راکٹ لانچنگ سسٹم
- 30 گاڑیاں
- 60 ٹینکرز
- دو ڈرون
- دو کشتیاں












