دلی میں 400 ہلاکتیں، پاکستانی پنجاب میں 78 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں مسلسل دوسرے روز بھی ہلاکتوں کی تعداد 400 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ جے پور گولڈن ہپستال نے کہا ہے کہ اس کے پاس فقط تین گھنٹوں کی آکسیجن سپلائی رہ گئی ہے۔ ادھر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مزید 78 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پاکستان میں کووڈ 19 کے نئے یومیہ متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے زائد

    پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5112 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    سنٹر کے مطابق ملک میں کم از کم 49099 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت آنے کی شرح 10.41 فیصد رہی۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 131 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. بریکنگ, انڈیا میں پہلی مرتبہ تین لاکھ 85 ہزار سے زیادہ نئے مریض، لگاتار دوسرے دن 3500 سے زیادہ ہلاکتیں

    کورونا وائرس سے متعلق انڈیا میں جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 386654 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    یہ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد میں ایک اور ریکارڈ اضافہ ہے۔

    گذشتہ کئی روز سے انڈیا میں روزانہ ریکارڈ تعداد میں لوگ وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور ہر آنے والے دن اس تعداد میں اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3501 افراد نے وائرس کے ہاتھوں جانیں گنوائیں۔

    انڈیا میں کووڈ 19 کے مثبت آنے کی شرح کم از کم 18 فیصد ہو چکی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. برکھا دت کے والد کی کورونا وائرس سے وفات کے بعد ان کی حکومت پر کڑی تنقید

    برکھا دت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    'میں تو یتیم ہوگئی ہوں لیکن میں ان لوگوں کے بارے میں سوچتی ہوں جو انڈیا کی ریاست کے یتیم ہیں'۔

    یہ الفاظ تھے انڈیا کی بین الاقوامی شہرت کی حامل صحافی برکھا دت کے جن کے والد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر وفات پاگئے ہیں۔

    انڈیا کی معروف صحافی برکھا دت نے اپنے والد کی کووڈ سے وفات پر بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کی 'غفلت، سنگدلی اور نااہلی' کا نتیجہ ہے۔

    برکھا دت نے کہا کہ 'ریاست کے یتیم' سے ان کی مراد ان کروڑوں غریب عوام سے ہے جن کے بارے میں وہ خبریں دیتی رہی ہیں کہ انھیں ہسپتالوں میں جگہ نہیں مل رہی اور وہ ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال کے دھکے کھا رہے ہیں۔

    انڈیا میں اس سنگین صورت حال میں گزشتہ دس دنوں سے روزانہ اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی سرکاری تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہے۔ میڈیا کے ادارے اسے نظام کی ناکامی قرار دے رہے ہیں اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    ادھر انڈیا کی معروف مصنفہ ارون دتی رائے نے بدھ کے روز برطانوی اخبار گارڈین میں اپنے ایک طویل مضمون میں لکھا ہے کہ ’یہ نظام کی ناکامی نہیں بلکہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ملک میں کوئی نظام تھا ہی نہیں۔‘

    برکھا دت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    میرا دم گھٹ رہاہےمیرا کوئی علاج کرو'

    امریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے برکھا دت نے اپنے والد کے کووڈ میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی موت کے حالات بتاتے ہوئے انڈیا کے سنگین حالات کو واضح کرنے کی کوشش کی۔

    انھوں نے بتایا کہ ان کے والد کے آخری الفاظ تھے ’میرا دم گھٹ رہا ہے میرا کوئی علاج کرو'۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ایک بااثر صحافی ہیں، ان کا تعلق انڈیا کی 'اپر مڈل کلاس' یا ایسے طبقے سے ہے جس کے پاس پیسہ ہے وسائل ہیں اور وہ خود ڈاکٹروں کو جانتی ہیں اور بہتریں ہسپتالوں کے اخراجات برداشت کر سکتی ہیں لیکن وہ اہنے والد کو بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک نجی ہسپتال کی ایمبولینس جو ان کے والد کو ہسپتال لے جانے کے لیے آئی اس کا آکسیجن کا سیلنڈر کام نہیں کر رہا تھا، ’اس میں تربیت یافتہ طبی عملہ نہیں تھا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کو ہسپتال پہنچنے میں تاخیر ہوئی کیونکہ ملک کے دارالحکومت دہلی میں ابھی تک ایمبولینسوں کے لیے سڑکوں پر کوئی 'گرین لین' یا خصوصی لین نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہسپتال تک پہنچتے پہنچتے ان کے والد کے جسم کی آکسیجن خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی اور انھیں سیدھے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں لے جایا گیا جہاں سے وہ واپس نہیں آ سکے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

  4. نئی دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 395 اموات، 24،235 نئے متاثرین

    انڈیا کے دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 395 اموات، 24،235 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    دلی کی حکومت کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے دارالحکومت میں 24 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے ہیں جبکہ دلی میں اس وائرس سے 395 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. پاکستان نے چین سے مزید دس لاکھ ویکسین حاصل کر لی ہے

    ویکسین

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    کورونا ویکسین لانے والے آج کا تیسرا طیارہ بیجنگ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 6854 رات کو 30۔12 بجے اسلام آباد پہنچے گا۔ جمعرات کو پی آئی اے کے تین خصوصی طیارے چین سے کوویڈ ویکسین لینے گئے تھے۔

    تین طیاروں کے ذریعے مجموعی طور پر دس لاکھ ویسکین چین سے پاکستان لائی گئی ہے۔

  6. پاکستان میں عید پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد کیا ہے؟

    عیدالفطر پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA/INFORMATION MINISTRY PAKISTAN

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی این سی او سی نےگائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی' گھر رہو محفوظ رہو' کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔ این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر، اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہو گا۔

    چاند رات پر کس قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں؟

    چاند رات بازاروں پر پابندی کا فیصلہ این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری اورکپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، ان کے اردگرد موجود ہوٹل، پبلک پارکس اور شاپنگ مالز بھی 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔

    عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی جبکہ نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔

  7. سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 1060 افراد متاثر

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 14060 ٹیسٹ کیے گئے اور1060 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چار افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4633 ہوچکی ہے جبکہ جعمرات کو 279 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 52 ہوچکی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 36 لاکھ 21 ہزار 994 ٹیسٹ کیے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار 444 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وقت 13 ہزار 759 متاثرین زیر علاج ہیں۔

  8. انڈیا میں کوویکسن کی قیمتوں میں کمی

    انڈیا کوویکسن کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

    کوویکسن بنانے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک کا کہنا ہے کہ اس نے ریاستوں کو سپلائی یقینی بنانے کے لیے کوویکسن کی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    بھارت بائیو ٹیک کے مطابق اب ویکسین کی ایک خوراک صرف 400 روپے میں دستیاب ہو گی۔

    اس سے قبل اس ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 600 روپے تھی اور نجی ہسپتالوں میں اس کی قیمت 1200 روپے تک تھی۔ مگر نجی ہسپتال اب بھی اس ویکسین کی ایک خوراک 1200 روپے میں ہی فروخت کریں گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ویکسین بنانے والی ایک اور انڈین کمپنی سیروم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے بھی اس سے قبل اپنی ویکیسن کم قیمت میں ریاستوں کو مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  9. پاکستان آنے والی پروازوں پر 5 سے 20 مئی تک پابندی عائد کا فیصلہ

    جعمرات کو پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں 5 مئی سے 20 مئی تک پاکستان آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق یہ پابندی ہٹانے کے بارے میں 18 مئی کو جائزہ لیا جائے گا۔

    اسی اجلاس میں ملک میں 10 سے 15 مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا۔

    ملک بھر میں 8 سے 16 مئی کے دوران عوام کی نقل و حرکت روکنے کے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جن کے تحت سیاحتی مقامات پر واقع ریزورٹس، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز، ہوٹل اور ریستوران بند رہیں گے۔

    اس کے علاوہ بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی رہے گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    آج کے این سی او سی کے اجلاس میں آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی سے متعلق بھی غور کیا گیا اور چھ ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور پانچ ہزار آکسیجن سیلنڈرز درآمد کرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔

    اجلاس میں 20 کرائیوجینک ٹینکس درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

  10. 40 سے 49 سالہ افراد کی ویکسینیشن کا آغاز تین مئی سے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 40 سے 49 سال کی عمر والے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل تین مئی سے شروع کر دیا جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. دم توڑتے دادا کے لیے ٹوئٹر پر آکسیجن کی اپیل کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ

    انڈیا کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    انڈیا میں پولیس نے ایک ایسے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس نے ٹوئٹر پر اپنے دم توڑتے دادا کے لیے آکسیجن کی اپیل کی تھی۔

    ریاست اترپردیش میں پولیس نے ششانک یادو پر آکسیجن کی قلت کے بارے میں خوف پیدا کرنے کی نیت سے افواہیں پھیلانے پر مقدمہ قائم کیا ہے۔ یادو کو جنھوں نے اپنی ٹویٹ میں کووڈ کا کوئی ذکر نہیں کیا تھا، جرم ثابت ہو جانے کی صورت میں قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

    اتر پردیش انڈیا کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں شامل ہے اور یہاں کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ پر کورونا وائرس کی وبا کی شدت کو کم کر کے پیش کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    اس ہفتے کے شروع میں یوگی ادتیاناتھ نے کہا تھا کہ کووڈ کے بارے میں افواہیں اور غلط خبریں پھیلانے والوں کی جائیداد ضبط کر لینی چاہییں۔

    نریندر مودی کی انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ دہلی کے کسی ہسپتال میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جبکہ ملک کے صحت عامہ کے نظام کے اس وبا سے نمٹنے میں بری طرح ناکامی کی خبریں اور تصاویر پوری دنیا میں شائع ہو رہی ہیں۔

  12. پنجاب میں لاہور سمیت زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور

    virus

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 43 واں اجلاس چار گھنٹے طویل اجلاس میں کابینہ کو کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

    لاہور سمیت زیادہ شرح والے شہروں میں عید سے قبل مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز خصوصی کابینہ کمیٹی مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ یہ سفارشات این سی او سی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

    پنجاب کے 23 اضلاع میں مثبت کیسوں کی تعداد آٹھ فیصد سے زائد

    کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 23 اضلاع میں مثبت کیسوں کی تعداد آٹھ فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔

    اجلاس میں کابینہ کا کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں اور شرح اموات میں اضافے پر گہری تشویش اور شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد نہ کیے جانے پر کابینہ نے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

    اجلاس میں عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے-

    کابینہ کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 لاکھ 25 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ اس وقت آٹھ لاکھ 65 ہزار ویکسین کا سٹاک موجود ہے-

  13. منموہن سنگھ کورونا سے صحتیاب، ہسپتال سے گھر منتقل

    منموہن سنگھ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کووڈ 19 سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور انھیں جمعرات کے روز ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    نئی دہلی کے ایمس اسپتال کے عہدیداروں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو آگاہ کیا کہ منموہن سنگھ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    تاہم ابھی تک ان کی صحت سے متعلق مزید معلومات نہیں دی گئیں۔ منموہن سنگھ کو 19 اپریل کو ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔

  14. کووڈ 19 کی بہترین ویکسین وہی ہے جو آپ کو میسر ہو: ڈاکٹر جاوید اکرم

    جاوید

    ،تصویر کا ذریعہUHS

    پاکستان میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کے باعث اگرچہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم متاثر ہوئی اور نتیجتاً لاکھوں بچوں کو خسرہ، اسہال اور پولیو جیسی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے تاہم دوسری جانب لوگوں کو ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کا بھی پتہ چلا ہے۔

    جمعرات کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ صحت عامہ کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن سیمینار (ویبنار) سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ویکسینز 20 سے زائد جان لیوا بیماریوں سے بچاتی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ ’حفاظتی ٹیکہ جات کے باعث ہر سال 20 سے 30 لاکھ افراد تشنج، خناق، کالی کھانسی، فلو اور خسرہ جیسی بیماریوں کے ہاتھوں موت کا شکار ہونے سے بچتے ہیں۔

    کووڈ 19 ویکسین کے حوالے سے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ اس سال فروری تک سات مختلف ویکسینز آ چکی ہی، 200 سے زائد تیاری کے مراحل میں ہیں جن میں سے 60 کے قریب کلینکل ٹرائلزمیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کووڈ 19 کی بہترین ویکیسن وہی ہے جوآپ کو مل جائے۔ پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ پاکستان میں کووڈ 19 کی پانچ ویکسینز کو منظوری مل چکی ہے جن میں کین سائنو، سپوٹنک وی، ایسٹرازینیکا، سائنو فارم اور سائنو ویک شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے مخصوص ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کین سائنو ویکسین کورونا کی شدید بیماری میں 100 فیصد موثر جبکہ علامات والی بیماری کے حوالے سے 74.8 فیصد افادیت رکھتی ہے۔

    حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی) کے قومی پروگرام منیجر ڈاکٹر اکرم شاہ کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کو دو طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

    پہلا چیلنج ویکسین کی سپلائی کے حوالے سے جبکہ دوسرا عوام کی جانب سے ہسپتالوں سے دور رہنے کی صورت میں سامنے آیا۔

  15. چین انڈیا کو عالمی وبا سے لڑنے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کرتا رہے گا: چینی وزیرِ خارجہ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’اس وبا سے لڑنے کے لیے چین میں تیار کردہ سامان تیزی سے بھارت پہنچایا جا رہا ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ چین انڈیا کو ضروری مدد فراہم کرتا رہے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور عالمی برادری کو اکٹھا ہو کر ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

    اس سے قبل، چین میں انڈیا کے سفیر نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ چین انڈیا کو کم سے کم 25 ہزار آکسیجن کونسینٹریٹر فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

  16. انڈیا میں کورونا بحران کی وجہ سے چاردھم یاترا منسوخ کر دی گئی

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چاردھم یاترا کو ملک میں ہر روز بڑھتی ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یاترا کا آغاز 14 مئی کو ہونا تھا۔

    اس یاترا کی منسوخی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترت سنگھ راوت نے کہا ’اتراکھنڈ کی حکومت اس سال کورونا بحران کے پیش نظر ہونے والی چاردھم یاترا کو منسوخ کررہی ہے اور صرف ان کے پجاری چاروں مندروں میں پوجا کریں گے۔‘

    بدھ کے روز ملک میں تین لاکھ 79 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3645 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

  17. امریکہ کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر انڈیا چھوڑنے کی ہدایت

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    امریکہ نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد انڈیا چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکہ نے انڈیا میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے بارے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈیا میں کورونا بحران اس قدر سنگین ہو گیا ہے کہ طبی سہولیات ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔

    اس ضمن میں امریکہ نے لیول 4 ٹریول ہیلتھ نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ انتباہ ایک ایسے موقع پر جاری کیا گیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے انڈیا کو کئی سطحوں پر کورونا بحران سے نمٹنے میں مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے ہیلتھ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انڈیا میں کورونا کیسز اور اموات کے یومیہ ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر ٹوٹ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کووڈ۔19 ٹیسٹ کی سہولیات بھی محدود ہیں اور طبی سامان کی فراہمی کے حوالے سے ہسپتالوں میں خوفناک صورتحال ہے۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے کوئی بستر نہیں بچا ہے۔

    امریکی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے طبی سہولیات منہدم ہو گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو انڈیا سے آنے والی پروازوں سے براہ راست آنا چاہیے۔

  18. بریکنگ, پاکستان میں لگاتار دوسرے روز ایک لاکھ سے زیادہ ویکسینیشنز

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں لگاتار دوسرے روز یومیہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں ویکسین کے لیے اندراج میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

  19. بریکنگ, پاکستان میں 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز تین مئی سے ہو گا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    این سی او سی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 40 سے 49 برس کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز تین مئی سے کیا جائے گا۔

    اس عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اندراج کروا سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اس وقت ملک میں تقریباً 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

  20. امریکہ انڈیا کو 10 کروڑ ڈالر کی طبی امداد بھیجے گا

    biden

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ نے انڈیا کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران 10 کروڑ ڈالر کی طبی امداد دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس طبی امداد میں ایک کروڑ فوری ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز پہلی امدادی پرواز جمعرات کو نئی دہلی پہنچے گی۔

    پہلی پرواز میں نو لاکھ 60 ہزار فوری ٹیسٹنگ کٹس جن کے ذریعے 15 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکتی ہے اور ایک لاکھ این 95 ماسک بھیجے جائیں گے۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں 10 کروڑ ڈالر کی طبی امداد بھیجی جائے گی۔ ایک ہزار آکسیجن سیلنڈر اور 1700 کنسنٹریٹرز بھیجے جائیں گے۔