دلی میں 400 ہلاکتیں، پاکستانی پنجاب میں 78 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں مسلسل دوسرے روز بھی ہلاکتوں کی تعداد 400 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ جے پور گولڈن ہپستال نے کہا ہے کہ اس کے پاس فقط تین گھنٹوں کی آکسیجن سپلائی رہ گئی ہے۔ ادھر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مزید 78 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. انڈیا میں کورونا وائرس کے بحران سے لڑنے کے لیے امدادی سامان لے کر تین جہاز امریکہ سے روانہ

    India

    ،تصویر کا ذریعہCourtesy USAID

    امریکہ نے انڈیا میں کورونا وائرس کے بحران سے مقابلے کے لیے امدادی سامان سے لدے مزید تین جہاز بھیجے ہیں۔

    امریکہ حکومت کی امدادی ایجنسی یو ایس ایڈ کے پریس ریلیز کے مطابق ان طیاروں میں آکسیجن سلنڈرز، آکسیجن سے متعلق دیگر سامان اور اس کے علاوہ مزید طبی ساز و سامان موجود ہے۔

    اس کے علاوہ ان طیاروں میں تقریباً نو لاکھ این 95 ماسکس بھی بھیجے گئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. بریکنگ, پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 113 ہلاکتیں، کل اموات کی تعداد 18 ہزار سے زیادہ ہو گئی

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہcovid.org.pk

    مئی کے پہلے روز پاکستان میں 45 ہزار سے زیادہ ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں 4414 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی اور انھی 24 گھنٹوں میں 113 اموات کی تصدیق بھی ہوئی۔

    تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد پاکستان میں اب مجموعی متاثرین کی تعداد 829933 ہو چکی ہے جبکہ کُل اموات اب 18 ہزار سے بڑھی گئی ہیں۔

    ایک خوش آئند بات یہ رہی کہ ایک ہی دن میں پانچ ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہو گئے اور ملک میں فعال مریضوں کی تعداد ساڑھے 90 ہزار سے کچھ کم ہو کر 89661 تک آ گئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں وبا کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ فعال مریض گذشتہ برس پہلی جولائی کو تھے جب پاکستان میں ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زیادہ کووڈ 19 کے مریض تھے لیکن اس کے بعد سے یہ تعداد گھٹنا شروع ہو گئی تھی۔

  3. کیا 85 برس کے نارائن دبھادکر نے واقعی ہسپتال میں اپنا آکسیجن بیڈ نوجوان مریض کو دیا؟

    نارائن دبھادکر کووڈ 19 کے مریض تھے لیکن انھوں نے ہسپتال میں زیر علاج ایک نوجوان مریض کو اپنا آکسیجن بیڈ دیا۔‘ انڈیا کے شہر ناگپور کا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اب اس پر شدید بحث و مباحثہ ہو رہا ہے۔ اس واقعے کی حقیقت کیا ہے، جانیے اس تحریر میں۔

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہSocial Media

  4. گذشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخواہ میں 864 نئے مریض، 40 افراد ہلاک

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کے مطابق صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 864 نئے مریضوں میں کورونا پایا گیا ہے جبکہ چالیس مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر خیبر پختونخواہ میں 3350 لوگ کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

  5. ترکی میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود لیبر ڈے کی ریلیاں، 200 سے زیادہ افراد گرفتار

    ترکی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ترکی میں پولیس نے کم از کم دو سو افراد کو بغیر اجازت کے لیبر ڈے کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے اور ان میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

    ترکی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں کمی کے لیے مختلف پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اس سال کورونا وائرس کے تناظر میں ان ریلیوں کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    ترکی کے علاوہ بھی لیبر ڈے کی ریلیاں کئی ممالک میں نکالی گئی ہیں جہاں حکام کو خدشات ہیں کہ یہ ریلیاں کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام میں منفی کردار ادا کریں گی۔

  6. بریکنگ, انڈیا میں کووڈ سے ایک مرتبہ پھر 3600 سے زیادہ ہلاکتیں

    india

    ،تصویر کا ذریعہgett

    یکم مئی کو انڈیا میں کووڈ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک مرتبہ پھر 3650 سے زیادہ رہی ہے۔

    تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سنیچر کو اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3689 رہی جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

    سنیچر کو انڈیا میں تین لاکھ 92 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے جبکہ ملک میں کورونا کے نئے متاثرین کی شرح 18.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. یوم علی کے جلوسوں پر بھی پابندی

    این سی او سی نے ملک بھر میں حضرت علی کے یومِ شہادت کے موقع پر ملک بھر میں جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم اس دن کی مناسبت سے مجالس کی اجازت دی گئی ہے

    NCOC

    ،تصویر کا ذریعہNCOC

  8. ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے ویکسین رجسٹریشن میں 31 مئی تک توسیع

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. پونا والا: دوسرے ملکوں میں بھی ویکسین تیار کر سکتے ہیں

    VACCINE

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا جس نے آسٹرازینیکا آکسفورڈ کوویڈ 19 ویکسین کو کویسشیلڈ کے نام سے بنائی ہے کا کہنا ہے کہ وہ دیگر ممالک میں بھی یہ ویسکین تیار کر سکتی ہے۔

    سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آدر پوناوالا نے جمعے کو برطانیہ کے ٹائمز میگزین کو انٹرویو میں یہ خبر دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں اعلان کیا جائے گا۔

    پونا والا کا کہنا ہے کہ جولائی تک ان کی کمپنی ہر ماہ میں دس کروڑ خوراکیں تیار کر لے گی۔

    پونا والا کا کہنا تھا کہ میں لندن میں ہوں کیونکہ میں واپس نہیں جانا چاہتا۔

    انھوں نے کہا کہ `ہر بات کی ذمہ داری میرے کندھوں پر ہے، مگر میں اسے تنہا نہیں کر سکتا۔ میں ایسی صورتحال میں نہیں جانا چاہتا جہاں آپ بس اپنا کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ اور بس اس لیے کہ آپ کسی ایکس وائی زیڈ کو ان کی ضرورت کے مطابق ویکسین فراہم نہیں کر سکتے، آپ واقعی یہ انداز نہیں لگانا چاہتے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ویکسین کے حصول کی خواہش اور اس حوالے سے پایا جانے والا غصہ ایسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔ ہر کوئی سوچتا ہے کہ اسے ویکسین کی ضرورت ہے۔ لیکن وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کسی کو ان سے پہلے ملنا کیوں ضروری ہے۔

  10. دلی میں مزید 412 ہلاکتیں، ٹیسٹ کروانے والے ہر تین میں سے ایک کو کورونا ہے

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    سنیچر کو انڈیا کے دارالحکومت دلی میں کورونا وائرس کے مزید 25219 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ مزید 412 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دلی میں مثبت کیسز کی شرح 31 اعشاریہ چھ ایک فیصد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیسٹ کروانے والے ہر تین میں سے ایک شخص کو کورونا وائرس ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 50554 افراد گھروں میں تنہائی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    صورتحال دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

    انھوں نے اس کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔ یہ دوسری بار ہے جب دلی میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  11. 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگ شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں

    PUNJAB

    پنجاب میں حکام کا کہنا ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد شناختی کارڈ دکھا کر کسی بھی سنٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمرکے معذور اور نہ چل پھر سکنے والے شہریوں کے لیے ہوم ویکسینیشن کی سہولت بھی موجود ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر طرح کے اجتماعات سے گریز کریں۔

  12. محکمہ اوقاف پنجاب نے مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی

    MASJID

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے جاری ٹوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے آخری عشرے میں مساجد اور مزارات پر اعتکاف کی اجازت نہیں دی جائے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔

  13. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 110 افراد میں کورونا کی تشخیص

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 110 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 کورونا متاثرین صحت یاب ہو گئے ہیں۔

    اس وقت وہاں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 2236 ہے۔

    KASHMIR

    ،تصویر کا ذریعہGOV OF AJ&K

  14. انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں رات کے وقت کورونا کرفیو کا نفاذ

    انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ اطلاعات اور پبلک ریلیشن کا کہنا ہے کہ کورونا کرفیو جموں اور کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں نافذ رہے گا۔

    رات کے وقت کرفیو کا آغاز آٹھ بجے شروع ہوا تھا جو صبح سات بجے تک جاری رہے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. لاہور میں دو روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن رہے گا

    usman

    ،تصویر کا ذریعہsocial media

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے 2 روز تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

    عثمان بزدار شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں، بلاضرورت باہر نہ نکلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی مثبت کیسوں اور شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    ۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے لاہور سمیت زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہےاور اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہیلتھ پروفیشنلز بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

  16. ماسک نہ پہننااور ہاتھ ملاتے رہنا بہادری نہیں

    امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف بڑائے شعبہ متعدی امراض ڈاکٹر فہیم یونس کا کہنا ہے کہ کھلی جگہوں پر کورونا وائرس کے پھیلنے کا امکان 10 فیصد سے کم ہوتا ہے تاہم بند جگہوں پر یہ امکان 18 گنّا بڑھ جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنے ایک اور پیغام میں انھوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننااور ہاتھ ملاتے رہنا بہادری نہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. لاہور کے مزید 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن

    LAHORE

    ،تصویر کا ذریعہDC LAHORE

    کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر لاہور شہر کے مزید 15علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے سمارٹ لاک ڈاؤن نوٹیفیکیشن جاری میں بتایا ہے کہ یہ 13 مئی تک نافذالعمل رہے گا اور زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

    لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں مصطفی ٹاؤن اور پی آئی اے سوسائٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ لاہور کینٹ میں ڈی ایچ اے فیز-1، فیز -5، عارف جان روڈ اورایڈن کاٹیج کو بند کر دیا گیا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن کے علاقے میسن روڈ، سنت نگر، راج گڑھ ، اسلام پورہ، ساندہ اور شاہ جمال میں بھی سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔

    حکام نے گلبرگ میں گارڈن ٹاؤن کے علاقے اتا ترک بکر بلاک اور ماڈل ٹاؤن ڈی بلاک کو بند کر دیا ہے۔

    لاہور میں شالیمار ٹاؤن کا علاقہ سٹاف کالونی UET میں بھی لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ اس دوران ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

  18. کووڈ 19: سونگھنے کی حس کھونے والوں کو ’سونگھنے کی ٹریننگ‘ کا مشورہ

    کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد سامنے آنے والے مضر اثرات پر تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس واپس لانے کے لیے 'سونگھنے کی ٹریننگ' کروائی جائے اور اس دوران سٹیرائڈز کا استعمال نہ کیے جائیں۔

    یہ ایک ایسا مرحلہ ہوتا ہے جس کے دوران متاثرہ شخص کو متعدد ماہ تک مختلف اشیا کی مہک سونگھائی جاتی ہیں تاکہ اس کے دماغ کو دوبارہ ان کی مہک کو پہچاننے سے متعلق ٹریننگ دی جا سکے۔

    بین الاقوامی ماہرین کے ایک گروہ کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی ٹریننگ کرنا انتہائی سستا اور آسان عمل ہے۔

    اور سٹیرائڈز کے برعکس یہ کسی بھی قسم کے مضر اثرات سے بھی پاک ہے۔

    سونگھنے کی حس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  19. آکسیجن کی قلت: نئی دہلی کے ہسپتال میں کورونا کے آٹھ مریض ہلاک

    انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے بترا ہسپتال میں آکسیجن کی قلت سے کورونا وائرس کے آٹھ مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

    پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مرنے والوں میں بترا ہسپتال میں معدے اور پیٹ کے امراض کے ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین بھی شامل ہیں۔

    دلی کے وزیراعلیٰ آروند کیجروال نے انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ آکسیجن کی شدید قلت ہے اور بہت سے ہپستالوں نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔

    انھوں نے کہا: ’ہم نے عدالت کو بتایا اور مرکزی حکومت کو بھی لکھا ہے کہ دلی کو روزانہ کی بنیاد پر 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے لیکن ہمیں صرف 490 ٹن آکسیجن دی گئی ہے اور گذشتہ روز ہمیں صرف 312 ٹن آکسیجن دی گئی۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. ہسپتالوں کو سبق سیکھ کر آکسیجن پلانٹس لگائے چاہیے: دلی ہائی کورٹ

    انڈیا، کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران ہسپتالوں کو موجودہ تجربے سے سبق سیکھنا چاہیے اور آکسیجن پلانٹس لگانے چاہیے۔

    جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس ریکھا پیلی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ کچھ ہسپتال اخراجات پر غور کرتے ہوئے آکسیجن پلانٹ جیسی اہم چیزوں پر سرمائے کے اخراجات کو کم کر دیتے ہیں۔

    ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران جاری آکسیجن کی قلت کے معاملے پر دائر متعدد درخواستوں کی سنیچر کے روز سماعت کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ اہم ہیں اور ان کا نہ ہونا غیر زدمہ داری ہے۔