لاہور میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر سٹور، سنوکر کلب اور سیلون سیل

،تصویر کا ذریعہDC Office
لاہور میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر سٹور، سنوکر کلب اور سیلون سیل کر دیے گئے ہیں۔
کمشنر لاہور کے احکامات پر سپیشل سکواڈ نے اطلاعات موصول ہونے پر یہ کارروائیاں کی ہیں۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔












