انڈیا میں ایک دن میں پونے چار لاکھ نئے متاثرین، پاکستان میں مزید 151 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے نگراں ادارے این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ وائرس نے مزید 151 افراد کی جان لے لی ہے۔ انڈیا میں بھی وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال بدستور سنگین ہے جبکہ ترکی میں وبا کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات سے پہلا مکمل لاک ڈاؤن لگنے جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

لائیو کوریج

  1. دوستوں کو افطار پارٹی دینے پر خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف مقدمہ

    corona

    ،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

    پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو کورونا وبا کے دوران دوستوں کے لیے افظار پارٹی مہنگی پڑ گئی ۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے وزیر صحت ، نجی ریسٹورٹ کے مالک اور مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    یہ ایف آئی آر اسسٹنٹ کمشنر متنی عادل ایوب کی مدعیت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سر بند میں درج کی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پرکل رات یہ خبر وائرل ہوئی کہ حجرہ ریسٹورنٹ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے بند تھا لیکن صوبائی وزیر نے دوستوں کے لیے ریسٹفورنٹ کھول کر افطاری دی۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس مختصر عبارت میں یہ لکھا گیا تھا کہ ضلعی انتظامیہ صرف غریبوں کی دکانوں کو بند کرانے اور جرمانے عائد کرنے پر لگی ہوئی ہے اب ان کے خلاف کون ایکشن لے گا۔

    اس کے بعد ضلعی انتطامیہ متحرک ہوئی اور رات دیر سے یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس بارے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیان بھی جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں جو بھی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلااف کارروائی ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سارا ملبہ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔

    عوام ہزار بار احتیاط کرے گی لیکن ایسی تصاور دیکھ کر عوام کو شک ہوتا ہے کہ اگر یہ جان لیوا ہے تو کیا ان لوگوں کو جان کی فکر نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ خبروائرل ہوئی تو اس وقت وہ تصاور بھی جاری ہوئیں جس میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور ان کے ساتھ افطاری کے لیے بیٹھے ہیں۔

    پاکستان میں جب سے کورونا وائرس کی وبا آئی ہے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا خود بار بار ذرائع ابلاغ اور عوامی مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتنے کی تلقین کرتے رہے ہیں اور اس بارے میں سوشل میڈیا پر بھی بڑے متحرک نظر آتے ہیں۔ روزانہ صبح سویرے ٹویٹر پر وہ کورونا وائرس کے اعداد وشمار جاری کرتے ہیں اور یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وائرس پھیل رہا ہے اور اس سے محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

  2. کیا خام مال کی کمی نے انڈیا کی ویکسین کی پیداوار کو متاثر کیا؟

  3. وہ شخص جو اپنا سونا اور گاڑی بیچ کر لوگوں کو آکسیجن پہنچا رہا ہے

  4. بلوچستان میں 15 دن تک پانچ اور اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی

    حکومت بلوچستان نے کورونا کی تیسری لہر میں اضافے کے پیش نظر پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع سمیت ہر قسم کے اجتماعات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی ہے۔

    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ پابندی 15 یوم کے عائد رہے گی۔

    اس سے قبل اعلان ہوا تھا کہ ہائی اسکولز اور ہائیر سیکنڈری سکولز بھی عید تک بند رہیں گے۔

    سیکریٹری تعلیم حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سکولز کی بندش کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہرمیں کیسز میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ۔ تاہم نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ اس سے قبل مڈل تک تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔

    corona
  5. سپین کی ’بل ریس‘ دوسرے سال بھی ملتوی

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    سپین کے شہر پامپلونہ نے جالیس برس سے جاری بِل ریس کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملسلسل دوسرے سال ملتوی کر دیا ہے۔

    سان فرمن فیسٹیول جس میں گانا گایا جاتا ہے، ڈانس کیا جاتا ہے اور شراب نوشی ہوتی ہے کو اپنے شیڈیول کے مطابق رواں برس جولائی میں منعقد ہونا تھا۔

    میئر شہر کے مئیر انریک مایا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

    انھوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ اس تقریب کا انعقاد ’بہت زیادہ خطرے‘ کا باعث ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی جن لوگوں کو ویکسین لگ سکی ہے ان کی تعداد بہت کم ہے۔

  6. امریکی شہری شاید اس بار گرمیوں میں یورپ میں چھٹیاں گزار سکیں

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ہو سکتا ہے کہ اس بار کی گرمیوں میں وہ امریکی شہری جنھوں نے مکمل طور پر ویکسین لگوا لی ہے وہ یورپی ممالک کا سفر کر پائیں۔

    یورپین کمیشن کی صدر ارسلہ وان ڈیر نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے اگر دونوں جانب سے ایک ہی ویکسین کی تصدیق کی جائے۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کو ابھی اس بارے میں کوئی حتمی ٹائم ٹیبل نہیں ملا اوراس کا انحصار وبائی صورتحال پر ہوگا۔

    خیال رہے کہ یورپی ممالک نے امریکہ سے اپنے ہاں غیر ضروری سفر پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    امریکہ نے ابھی تک سیر و تفریح کے لیے یورپی یونین اور برطانیہ کے سفر پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اس بارے میں کچھ تجاویز تو موجود ہیں کہ جن سے ان پابندیوں کو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن اس ضمن میں ابھی کوئی بھی اعلان نہیں ہوا۔

  7. فوج کے اہلکار بھی کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ تعینات

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے مختلف شہروں میں حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صوبہ خیبر پختونخواہ کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں جہاں پولیس اور انتطامیہ کے اہلکاروں کے علاوہ عوامی مقامات اور مارکیٹس میں فوجی اہلکار بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

  8. مودی اور بائیڈن کی کورونا سے نمٹنے اور انڈیا کو ویکسین کے خام مال کی سپلائی پر تفصیلی بات چیت

    انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر سے گفتگو میں ویکسین کے لیے خام مال اور ادویات کی بلا رکاوٹ اور موثر طور پر فراہمی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نریندر مودی نے کہا کہ انڈیا اور امریکہ کی شعبہ صحت میں شراکت داری کووڈ کے عالمی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے۔

    نریندر مودی نے کہا کہ ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے آج نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں ملکوں میں کوویڈ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیل سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکہ کی جانب سے انڈیا کو دی جانے والی امداد پر ان صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ امریکا کا کووڈ ویکسین سے متعلق خام اشیا انڈیا کو درآمد کرنے پر مبینہ طور پر پابندی سے متعلق ہنگامے کے بعد بالآخر گذشتہ روز امریکی حکومت نے اس کی فراہمی کی اجازت دے دی تھی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ میں گذشتہ سات دنوں میں 90564 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5845 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن میں کورونا وائرس کے پوزیٹو کیسز کی شرح دس اعشاریہ چار نو فیصد اور ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں پندرہ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. سندھ کے تمام تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 اپریل سے 17 مئی تک پہلی سے بارہویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    سکول ایجوکیشن اینڈ لٹرری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں تعلیمی اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو آن لائن پڑھائیں اور واٹس ایپ/ ای میل یا پھر ہفتے میں ایک بار جو بھی مناسب و محفوظ طریقہ کار ہو اس کے تحت طلبا و طالبات کو ہوم ورک دیں۔

  11. ایران میں ایک روز میں 496 ہلاکتیں

    IRAN

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    ایران کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک روز میں 496 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد سے اب تک ایک دن میں ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ اعدادو شمار میں 70070 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زیادہ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    بی بی سی فارسی کی تحقیق کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری طور پر جاری ہونے والے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل کورونا متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

    تہران میں کورونا سے نمٹنے کے لیے ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی ڈایریکٹر نادر تواکولی نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تہران کے ہسپتالوں میں 1400 افراد داخل ہو رہے ہیں اور وہاں آئی سی یو میں مزید مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔

  12. بریکنگ, بلوچستان میں عید الفطر تک تمام سکولز بند کرنے کا فیصلہ

    کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر بلوچستان میں بھی ہائی سکولز اور ہائیر سیکنڈری سکولز کو فوری طور پر عید الفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری تعلیم حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سکولز کی بندش کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں کیسز میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تاہم نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل مڈل تک تعلیمی اداروں کوبند کیا گیا تھا۔

  13. کورونا کی بگڑتی صورتحال، چین کی انڈیا کو مدد کی پیشکش

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    چین نے انڈیا میں کورونا کے باعث بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    چین کی وزیر خارجہ ہوا چنینگ نے کہا ہے کہ اگر انڈیا ہمیں اپنی مخصوص ضروریات سے آگاہ کرے تو ہم اس کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

    خیال رہے ک انڈیا میں 35 لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز اتوار کو رپورٹ ہوئے۔

    دارالحکومت دلی کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر اور آکسیجن سپلائی کی شدید قلت کا سمانا ہے۔ بہت سے لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

    چین کے علاوہ برطانیہ، امریکہ، فرانس، جرمنی اور پاکستان نے بھی انڈیا کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

  14. ’پاکستان فوج عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی‘

    ISPR

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پیر کی صبح سے ملک کے مختلف شہروں میں حکومت کے احکامات کے تحت ہر سول ادارے کی معاونت کے لیے فوج کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ فوج آئین کی دفعہ 245 کے تحت طلب کی گئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے یپر کی شام ایک مختصر پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان فوج عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستانی فوج ایمرجنسی رسپانڈنٹ کے طور پر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی یہی صورتحال بر قرار رہی تو انڈسٹری کیلئےمختص آکسیجن بھی صحت کےشعبےکووقف کرنا پڑسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 51 شہروں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

    ملک میں چند ایسے ہسپتال بھی ہیں جہاں 90 فیصد سے زیادہ وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں570 افراد وینٹی لیٹر پرہیں اور 3400 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آئین کے آرٹیکل245کے تحت ملک بھر میں ہر انتظامی ڈویژنز کی سطح پر ایک ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔ جس کی سربراہی بریگیڈئیر رینک کے آفیسر کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہرضلع کی سطح پر لیفٹیننٹ کرنل کی سربراہی میں آرمی ٹروپس سول انتظامیہ کی مدد کریں گے ۔

  15. پابندیوں میں نرمی: سکاٹ لینڈ کے قحبہ خانوں کے ملازمین اور کسٹمرز کے لیے خوشی کا دن

    CORONA

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دنیا میں ڈرنک کرتے ہوئے لوگ ایک دوسرے کو ’چیرز‘ بولتے ہیں لیکن سکاٹ لینڈ میں یہ لفظ بدل کا سلانچہ بن جاتا ہے جس کا مطلب ہے ہیلتھ یعنی صحت۔

    یہ شاید کچھ جلدی ہے لیکن اس وقت سکاٹ لینڈ میں لوگ چار ماہ کے انتظار کے بعد بالآخر بار میں ڈرنک کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور یہ ان کے لیے خوشی کے لمحات ہیں۔

    بار سٹاف کے لیے یہ اپنے کام کی جگہ پر پھر سے ویکلم کیے جانے جیسا ہے جھوں نے سردیوں کا مشکل وقت کاٹا ہے۔

    سکاٹ لینڈ میں کورونا کے ضابطہ اخلاق میں نرمی کیے جانے میں اب شراب بار کے باہر بیٹھ کر پی جا سکتی ہے۔ کیفے، پب اور ریسٹورنٹس کو اجازت ہے کہ وہ رات بارہ بجے تک اِن ڈور بھی خوراک سرو کر سکتے ہیں تاہم یہ نرمی شراب سرو کرنے کے لیے نہیں ہے۔

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. موت کے منڈلاتے سائے میں ڈری سہمی دلی کا آنکھوں دیکھا حال

  17. ویسکین کی بروقت فراہمی کا مسئلہ، یورپین کمیشن کا ایسٹرازینیکا کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز

    یورپین کمیشن نے ایسٹرازینیکا ویکسین کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    یورپین کمیشن نے کہا کہ ہے اس نے ویکسین بنانے والی کمپنی اسٹرازینیکا کے خلاف جمعے کو قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

    یورپین کمیشن کا موقف ہے کہ اسٹرازینیکا کے پاس ویسکین کی ڈیلوری کو وقت پر فراہم کرنے کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز نے یورپی کمیشن کی ترجمان کی پیر کو ہونے والی پریس کانفنس کی رپورٹ دی ہے۔

    ویکسین بنانے والی کمپنی اور یورپی کمیشن کے درمیان اس معاملے پر کئی مہینوں سے تنازع چل رہا ہے۔

    اب اس پیش رفت کی تصدیق سٹیلا کیریاکیڈیس نے کی ہے جو یورپی یونین میں کمشنر برائے ہیلتھ اینڈ فوڈ سکیورٹی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. گوگل اور مائیکروسافٹ کے سربراہان کا انڈیا کو مدد فراہم کرنے کا وعدہ

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    گوگل اور مائیکروسافٹ نے انڈیا بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سے نمنٹے کے لیے اس کی مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    گوگل اور اس کی دوسری کمپنی ایلفابیٹ کے سربراہ سندر پیچائی کا کہنا ہے کہ یہ حالات ان کے لیے بہت تباہ کن تھے اور ان کی فرم 18 ملین امریکی ڈالر فنڈ فراہم کرے گی۔

    مائیکرو سافٹ کے سربراہ ساتیا نادیلہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے باعث رنج تھا اور وہ انڈیا میں آکسیجن کی سپلائی کی کمی کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

    خیال رہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کی ان دونوں بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو انڈیا میں پیدا ہوئے تھے۔

    سندر پیچائی جو کہ چنئی میں پیدا ہوئے اور وہیں سکول کی تعلیم حاصل کی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں گوگل کی جانب سے انڈیا کے لیے فنڈنگ کا اعلان کیا۔

    نادیلہ حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے اور سنہ 2014 میں مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے انڈیا کو آکسیجن کی فراہمی کی ڈیوائسز خریدنے میں مدد دیں گے۔

    خیال رہے کہ انڈیا کو اس وقت آکسیجن سپلائی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ حکومت نے ملک بھر میں آکسیجن کی پیداوار کے لیے 500 پلانٹس لگانے کے منصوبے کی منظؤری بھی دی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  19. آسٹریلوی شہر پرتھ میں آج لاک ڈاؤن ختم ہو گا

    perth

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں تین روز لاک ڈاؤن کا آج اختتام ہونے جا رہا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن اس وقت لگایا گیا تھا جب ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کھلے عام گھومتا پھرتا دیکھا گیا تھا۔

    جمعے کے روز سے تین مقامی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور پابندیاں رات 12 بجے تک اٹھا دی جائیں گی۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک صرف تین مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے چھوٹے دورانیے کے لاک ڈاؤن لگانے کا منصوبہ خاصا کامیاب رہا ہے اور اس کے باعث انفیکشن ریٹ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

  20. لاہور: ریستورانوں کے پارکنگ ایریاز میں بھی کھانے پر پابندی

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے باہر پارکنگ ایریا میں کھانا کھانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ شہر اس وقت کووڈ کی شدید لہر کی زد میں ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر دباؤ بہت زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ شام چار بجے قانون نافذ کرنے والے ادارے فلیگ مارچ کریں گے اور ہر وہ شخص جو ماسک پہنے بغیر گھر سے نکلے گا اس پر قانون حرکت میں آئے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ان تمام دفاتر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جہاں 50 فیصد عملے سے زیادہ کو بلایا گیا ہو گا۔ کمشنر لاہور کے مطابق پولیس، فوج اور دیگر ادارے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنوائیں گے۔