انڈیا میں ایک دن میں پونے چار لاکھ نئے متاثرین، پاکستان میں مزید 151 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے نگراں ادارے این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ وائرس نے مزید 151 افراد کی جان لے لی ہے۔ انڈیا میں بھی وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال بدستور سنگین ہے جبکہ ترکی میں وبا کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات سے پہلا مکمل لاک ڈاؤن لگنے جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

لائیو کوریج

  1. پنجاب میں تمام سکولوں کو عید تک بند کرنے کا فیصلہ

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب بھر میں تمام سرکاری سکول بند کرنے سے متعلق اعلان کیا ہے۔ انھوں نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کے بارے میں ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے۔ ان کے مطابق 29 اپریل سے یہ سکول عید تک بند رہیں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    صوبائی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پنجاب بھر سکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

  2. عالمی ادارہ صحت: ’سپتنک وی پر ابھی مشاورت جاری ہے‘

    عالمی ادارہ صحت: ’سپتنک وی پر ابھی مشاورت جاری ہے‘

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عالمی ادارہ صحت نے منگل کو کہا ہے کہ روسی ساختہ کورونا ویکسین سپتنک وی پر مشاورت جاری ہے مگر اب تک اسے ہنگامی بنیادوں پر استعمال ہونے والی ویکسینز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ جبکہ اس سے متعلق طبی معلومات کے جائزے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی ترجمان نے جنیوا میں بتایا کہ ’سپتنک وی پر ہم ابھی انتظار کر رہے ہیں اور یہ آزمائشی مرحلوں سے گزر رہی ہے۔ اس لیے ابھی تک جائزے کی میٹنگ طے نہیں ہوئی۔‘

    برازیل کے طبی نگراں ادارے نے کورونا کی خطرناک دوسری لہر کے باوجود پیر کو سپتنک وی درآمد کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس نے ویکسین کے استعمال میں تحفظ، معیار اور موثر ہونے سے متعلق معلومات کی کمی کا حوالہ دیا تھا اور کہا تھا کہ سپتنک وی استعمال کرنے کے خطرات ہوسکتے ہیں۔

    تاہم پاکستان سمیت بہت سے ملکوں میں سپتنک وی کو کورونا سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

  3. شبلی فراز کا وینٹیلیٹرز پر بیان: کیا پاکستانی ساختہ وینٹیلیٹرز واقعی کم کارآمد ہیں؟

  4. دلی کے اصل حالات جلتی چتائیں بیان کر رہی ہیں، سرکاری اعداد و شمار نہیں

  5. 15 جون تک ملک میں کوئی امتحان نہیں ہو گا: شفقت محمود

    Pakistan

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ 15 جون تک تمام امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ اب نویں سے 12 ویں جماعت کے امتحانات 15 جون تک منعقد نہیں کیے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مئی کے وسط میں جائزہ لیں گے کہ ان امتحانات کو مزید آگے لے کر جانا ہے یا پھر 15 جون سے ہی یہ سلسلہ شروع کر دیا جائے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ 18 اپریل کو ہم نے این سی او سی کا جو آخری اجلاس کیا تھا اس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا لیکن اس کے بعد سے 27 اپریل تک بیماری میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    schools

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شفقت محمود نے کہا کہ آج سے لے کر 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو گا اور نویں سے 12 ویں جماعت کے جن امتحانات کو مئی کے آخر میں شروع ہونا تھا، انھیں مزید ملتوی کردیا گیا ہے اور اب 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو گا۔

    شفقت محمود نے کہا ہے کہ او لیول کے امتحان بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم شاید ایک ایسی صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہمیں زیادہ انفیکشن کے حامل علاقوں کا لاک ڈاؤن کرنا پڑے لہٰذا اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ یونیورسٹی میں جنوری تک داخلے ہوتے رہیں تا کہ کوئی رہ نہ جائے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ جو بچے پاکستان کی جامعات میں جانا چاہتے ہیں ان کے لیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جنوری تک ایڈمیشن ہوتے رہیں تاکہ بچوں کو ایڈمیشن اور یونیورسٹی جانے میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔

  6. پاکستان میں عید الفطر پر سیاحت، پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ

    نثہث

    ،تصویر کا ذریعہNCOC

    پاکستان کی وزارت داخلہ نے این سی او سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق منگل کو ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

    سرکلر کے مطابق:

    • اعتکاف، شب قدر، نماز عید سےمتعلق ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آٹھ سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند رکھے جائیں گے
    • عید کی چھٹیوں میں پبلک پارکس، ہوٹلز اور شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے
    • عید کی تعطیلات کے دوران شہروں اور صوبوں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی
    • مری، گلیات، کالام اور سوات جانے والے راستے بھی بند رہیں گے
    • گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والوں کو اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی
  7. روس: اموات میں اضافہ، نئے مریضوں میں کمی

    روس: اموات میں اضافہ، نئے مریضوں میں کمی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روس میں سرکاری سطح پر کووڈ 19 کے 8053 نئے مریضوں اور 392 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک دن پہلے کے مقابلے اموات میں اضافہ جبکہ نئے مریضوں میں کمی آئی ہے۔

    27 اپریل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماسکو میں 2098 جبکہ سینٹ پیٹرز برگ میں 712 یومیہ متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔

    روس میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 4,779,425 متاثرین، 108980 اموات اور 4402678 افراد کے صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

  8. انڈیا میں اموات کے اعداد و شمار کم ظاہر کرنے کا خدشہ

    انڈیا میں اموات کے اعداد و شمار کم ظاہر کرنے کا دعویٰ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا میں مقامی ذرائع ابلاغ کی کئی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کو سرکاری اعداد و شمار میں کم ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق دلی میں کووڈ 19 سے اموات کے سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے شمشان گھاٹوں میں درج اعداد و شمار دگنے ہوسکتے ہیں۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرکار صرف ہسپتالوں میں کورونا سے مرنے والوں کو گن رہی ہے۔

    ایک مقامی ٹی وی چینل نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ شمشان گھاٹ معمول کے مطابق گھروں میں ہونے والی اموات کو بھی گن رہے ہیں۔

    ادھر انڈیا نے منگل کو برطانوی وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کنسنٹریٹرز سمیت دیگر طبی سامان کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔ تھائی لینڈ اور دبئی سے بھی طبی سامان انڈیا پہنچ چکا ہے جبکہ فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی جلد مدد بھیج رہے ہیں۔

    اس سے قبل چھتیس گڑھ سے ایک ٹرین پر 70 ٹن آکسیجن دلی پہنچ چکی ہے۔

  9. دہلی حکومت کا بنکاک سے 18 آکسیجن سلنڈرز منگوانے کا فیصلہ

    انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران بگڑتی ہوئی صورتحال اور ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلی کے باعث دہلی کی صوبائی حکومت نے بنکاک سے 18 آکسیجن سلنڈرز منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بنکاک سے آکسیجن کے یہ سلنڈرز بدھ کے روز سے پہنچنا شروع ہو جائے گے۔

    انڈیا کے خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس کے لیے انھیں فضائیہ کے طیارہ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے مذاکرات چل رہے ہیں اور امید ہے جلد ہی گیس سلنڈروں کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

    وزیر اعلی کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت فرانس سے 21 اکسیجن کے تیار پلانٹ درآمد کر رہا ہے جنھیں مختلف ہسپتالوںمیں لگایا جائے گا اور اس سے آکسیجن کی قلت دور کرنے میں مدد ملے گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. انڈین ریاست کرناٹکا میں 14 روز کے لیے کرفیو کا نفاذ

    Covid 19

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    انڈیا کی جنوب مغربی ریاست کرناٹکا میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے باعث ریاستی حکومت نے آج سے 14 روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

    ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اشوت نارائین نے پیر کے روز کہا تھا کہ کرفیو 27 اپریل سے دس مئی تک نافذ رہے گا اور اس دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی پابندیاں لاگو رہیں گی۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ضرورت کی اشیا کی دکانوں کو صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک کھلی رہنے کی اجازت ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے زراعت اور تعیمراتی شعبے کو محدود پیمانے پر کام کرنے کی اجازت دی ہے۔‘

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرناٹکا ریاست میں 34 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 143 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

  11. 17ویں صدی کا لاک ڈاؤن جس نے روم کو مہلک وبا سے محفوظ رکھا

  12. بریکنگ, آسٹریلیا نے انڈیا سے براہ راست فضائی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

    Covid 19

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا نے 15 مئی تک انڈیا سے براہ راست فضائی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے یہ فیصلہ انڈیا میں کوروبا کی بے قابو ہوتی ہوئی دوسری لہر کے باعث کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اگلے تین ہفتوں کے لیے انڈیا سے براہ راست فضائی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے منگل کو کہا ہے کہ انڈیا سے پروازوں کی بحالی کے فیصلے پر 15 مئی کے بعد نظر ثانی کی جائے گی۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش نے بھی انڈیا میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے باعث اپنی سرحدیں بند کر دی تھی جبکہ دیگر برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی انڈیا پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

  13. دہلی حکومت ہائیکورٹ کے ججوں اور عملے کے لیے ہوٹل کے 100 کمرے کورونا وارڈ میں تبدیل کرے گی

    Covid-19

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کی دہلی حکومت دہلی ہائیکورٹ کے ججوں اور عدالتی عملے کے دیگر افسران کے لیے ہوٹل کے 100 کمروں کو کورونا وارڈ میں تبدیل کریں گے۔

    انڈیا کے خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق دہلی حکومت اشوکا ہوٹل کے 100 کمروں کو دہلی ہائیکورٹ کے ججوں اور دیگر عدالتی عملے کے افسران و اہلخانے کے لیے علیحدہ سے کورونا وارڈ میں تبدیل کرے گی۔

    یاد رہے کہ انڈیا میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، گذشتہ ایک ہفتے سے زائد میں یومیہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہے۔ دلی اور ممبئی جیسے بڑے شہر وبا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثر ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے بڑھتے دباؤ کے سبب بستر کم پڑ رہے ہیں جبکہ ملک میں آکسیجن کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. لاہور انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک، خلاف ورزی پر متعدد کارروائیاں

    Corona virus

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں انتظامیہ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کروانے کے لیے متحرک ہیں جبکہ شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد کارروائیاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

    لاہور پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لاہور شہر میں گذشتہ روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 239 مقدمات درج کیے گئے۔

    ماسک استعمال نہ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 205 مقدمات درج جبکہ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر 34 مقدمات درج ہوئے۔

    لاہور پولیس کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مارچ سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ابتک2090مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

    انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کاروبار کے لیے حکومت کی طرف سے جاری اوقات کار پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب ڈی سی لاہور دفتر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 24 دکانوں، سٹورز و ہوٹلز کو سیل کیا ہے۔

  15. پشاور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا بڑھتا دباؤ

    Hospital

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا دباؤ جاری ہے۔ ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

    پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہپستال میں اس وقت کل 94 مریض داخل ہیں جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص 38 وینٹیلیٹرز میں سے 32 وینٹیلیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ جبکہ 178 کورونا مختص بستروں میں سے 156 بستروں پر مریض موجود ہیں۔

    اسی طرح لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 485 مختص بستروں میں سے 403 تین پر مریض داخل ہیں جبکہ 31 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

  16. امریکی دوا ساز کمپنی گلیئڈ کا انڈیا کو ریمیڈیسور کی ساڑھے چار لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان

    ریمیڈیسسور

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    انڈیا میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں بڑھتی ہوئی تباہی کے پیش نظر امریکی دوا ساز کمپنی گلیئڈ سائنسز کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا کو ریمیڈیسور کی ساڑھے چار لاکھ خوراکیں دی گی۔

    پیر کے روز کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ انڈیا کو اس دوا کا خام مال بھی مہیا کرے گی تاکہ وہ مقامی سطح پر مطلوبہ تعداد میں اس کی تیاری کر سکیں۔

    گلیئڈ کا کہنا ہے کہ دنیا میں ان ساتوں کمپنیوں نے جن کے پاس اس کی تیاری کا لائسنس موجود ہے اپنی پروڈکشن میں اضافہ کر دیا ہے۔

    دوسری جانب یہ تمام کمپنیاں مقامی سطح پر بھی دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ اس دوا کی پروڈکشن بڑھانے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔

    روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق 11 اپریل تک ان کمپنیوں نے اپنی پروڈکشن ماہانہ 39 لاکھ خوراکوں تک بڑھا دی ہے۔

    حالیہ ہفتوں میں انڈیا میں کورونا کے وبا میں شدت آنے کے بعد اس دوا کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

  17. ’بلیک مارکیٹ میں آکسیجن سیلنڈروں کی قیمت دس گنا بڑھ گئی ہے‘

  18. بریکنگ, انڈیا میں تین لاکھ 23 ہزار سے زیادہ نئے مریض، 2771 اموات

    India

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر تین لاکھ سے زائد نئے مریض سامنےآئے ہیں۔ انڈیا کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 323144 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 2771 مزید ہلاکتیں ہوئی ہے۔

    انڈیا میں کورونا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے سے زائد کے دوران ملک میں متاثرین کی یومیہ تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہے۔

    انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق انڈیا میں مجموعی طور پر176,36,307 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

    ملک میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے باعث صورتحال بہت سنگین ہو چکی ہے، دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں سمیت ملک کے بیشتر شہروں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین بحران جاری ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. برطانیہ کی جانب سے بھیجے گئے 100 وینٹیلیٹرز انڈیا پہنچ گئے

    India

    ،تصویر کا ذریعہ@MEAIndia

    انڈیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ جانب سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی جانب سی بھیجی گئی امداد انڈیا پہنچ گئی ہے۔

    برطانیہ کی جانب سے انڈیا کو بھیجی گئی امداد کی پہلی کھیپ میں 100 وینٹیلیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز، اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

    ایک روز قبل برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ انڈیا کو 600 طبی آلات بطور امداد بھیجیں گے جن میں 300 سے زائد آکسیجن سلنڈرز شامل ہیں۔

    انڈیا کو امداد کی کل نو کھیپ بھیجی جائیں گی جس میں سے پہلی کھیپ منگل کی صبح دہلی پہنچ گئی ہے۔

    انڈیا میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں یومیہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔

    ملک میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین بحران ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 142 اموات، 4487 نئے مریض

    Covid-19

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آتی جا رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 4487 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 142 افراد کی وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

    کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب ہوئی ہیں۔ ملک میںاس وقت فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

    حکومت نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا کہا ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے پاکستانی فوج کی بھی مدد طلب کی ہے۔

    ملک میں کورونا کی حالیہ لہر میں شدت کے باعثملک کے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے آج سے ملک میں 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔