پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مزید سختیوں کا فیصلہ
وفاقی حکومت اسد عمر کی صدارت میں آج کورونا کی روک تھام کے لیے قائم این سی او سی کا اجلاس ہوا ہے جس میں تمام صوبائی چیف سیکریٹری نے شرکت کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا ہے بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ اور ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں تیزی دیکھی گئی ہے جس میں خاص کر کووڈ 19 کے انتہائی تشویشناک مریض بڑھ گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے مزید سختیوں کا فیصلہ کیا ہے۔