بریکنگ, برطانیہ: پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت چار ممالک پر سفری پابندیاں عائد, پاکستان سمیت چار ممالک برطانیہ کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل
برطانوی شہریوں کو کورونا وائرس کی نئی اقسام سے بچانے کے لیے حکومت نے فلپائن، پاکستان، کینیا اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ان چار ممالک کو انگلینڈ کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کو کورونا وائرس کی نئی اقسام سے بچایا جاسکے۔
اس کا مطلب ہے کہ اگلے جمعہ (9 اپریل) سے ان ممالک سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندی نافذ ہوگی۔
یاد رہے برطانیہ کی اس ریڈ لسٹ میں 35 ممالک شامل ہیں اور 9 اپریل کے بعد ان کی تعداد 39 ہو جائے گی۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ان چاروں ممالک سے آنے والے ایسے افراد جن کے پاس برطانیہ یا آئرلینڈ کی شہریت موجود ہو یا کسی تیسرے ملک کے ایسے شہری جن کے پاس برطانیہ کا ریزیڈنسی ویزا موجود ہو، انھیں برطانیہ پہنچے پر 10 دن تک سرکاری طور پر منظور شدہ ہوٹل میں لازمی قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔
ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نئے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔