بریکنگ, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 35 نئے مریض، ایک ہلاکت

،تصویر کا ذریعہGovt. of AJK
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1599 ہو گئی ہے۔
ان کے مطابق باغ میں ایک شخص کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔
صحافی ایم اے جرال سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق ایک دن میں ایک ڈاکٹر سمیت ایک سٹاف نرس اور ایک پیرا میڈیکس اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی چھ خواتین سمیت 11 افراد کا تعلق مظفرآباد، سمیت چھ افراد کا راولاکوٹ، 11 کا میرپور، 2 افراد کا بھمبر اور پانچ افراد کا تعلق کوٹلی سے ہے۔
ان کے مطابق کورونا سے متاثر مزید 36 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 978 ہو گئی ہے۔
ان کے مطابق اب تک اس خطے میں 19969 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں.


















