کورونا وائرس: اتوار کو دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 51 ہزار سے زیادہ افراد میں اس مرض کی تصدیق جبکہ 5265 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اتوار کو دنیا بھر میں کورونا کے ریکارڈ دو لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔

لائیو کوریج

  1. کیا کورونا وائرس آپ کو دوبارہ بھی متاثر کر سکتا ہے؟

  2. ٹی وی سیریز میں سیکس کے مناظر کیسے فلمائے جاتے ہیں؟

  3. زوم میٹنگ میں آخر گدھے کا کیا کام؟

  4. امیر لوگ گھروں میں ہی ’منی آئی سی یو‘ کا انتظام کروا رہے ہیں

  5. غیر ملکی طلبہ کو امریکہ بدر کرنے کی پالیسی واپس لے لی گئی

  6. امریکہ میں ہلاکتیں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ، میکسیکو میں 5311 نئے متاثرین

  7. پنجاب پولیس نے ڈکیتی کے ملزم کے گھر کا کرایہ کیوں ادا کیا؟

  8. کووڈ 19: مریضوں کو کئی ماہ تک تھکاوٹ، سانس پھولنے کی شکایت کیوں رہتی ہے؟

  9. بریکنگ, دنیا بھر میں تازہ ترین صورتحال

    دنیا بھر میں کورونا وائس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 568,541 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین میں اتوار کو ریکارڈ اضافے کے بعد یہ تعداد 12,878,325 ہو گئی ہے۔

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں اور متاثرین کی تعداد بھی وہیں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں اب تک 135,203 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دیگر ممالک کی صورتحال کچھ یوں ہے:

    برازیل: 72,100

    برطانیہ: 44,904

    میکسیکو: 35,006

    اٹلی: 34,954

    فرانس: 30,007

    سپین: 28,403

    انڈیا:22,674

    ایران:12,829

    پیرو:1,870

    روس: 11,318

  10. برطانیہ: فارم ہاؤس میں 73 متاثرین کی تشخیص، 200 مزدور آئسولیشن میں

    UK

    برطانیہ میں ایک فارم ہاؤس میں فصل کاٹنے والے 73 مزدوروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد تقریباً 200 مزدور آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

    ہیئرفورڈ شائر میں کورونا وائرس متاثرین کی تشخیص کے بعد سبزیاں پیدا کرنے والے اے ایس گرین اینڈ کو میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

    ان ورکرز کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی فارم ہاؤس پر کی جا رہی ہے، جہاں ان ورکرز کو علیحدہ سے موبائل ہومز میں رکھا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس فارم ہاؤس کو پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی طرف سے مدد ملتی ہے۔

    ہیئرفورڈ شائر کونسل جو یہاں سے پیداوار کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے کے خیال میں اس فارم ہاؤس میں کورونا وائرس ہے۔

  11. بریکنگ, پاکستان: کورونا سے مزید 69 ہلاکتیں اور 2,769 نئے مریض

    PAKISTAN, CORONA

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مریض 69 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

    پیر کی صبح جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک روز میں کورونا کی تشخیص کے لیے 22532 ٹیسٹ کیے گئے اور 2,769 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 251,625 بتائی گئی ہے جن میں سے 84,442 فعال متاثرین ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے۔

    اب تک 161,917 اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ملک میں مجموعی طور پر ہلاکتیوں کی تعداد 5266 تک پہنچ چکی ہے۔

    سندھ میں اب تک 1795، پنجاب میں 2013، خیبرپختونخوا میں1099، دارالحکومت اسلام آباد میں 153،بلوچستان میں 126 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 44 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

    این سی او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے علاج کے لیے ملک میں 733 ہسپتالوں میں کل 3,589 مریض زیر علاج ہیں۔

    اب تک مجموعی طور پر 1,585,170 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  12. کیا پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار قابل بھروسہ ہیں؟

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے سب سے متاثرہ صوبے پنجاب کے یومیہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 جون کا دن صوبائی دارالحکومت لاہور کے لیے بہت کٹھن تھا۔

    اُن 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مرض نے لاہور شہر میں 55 جانیں نگل لیں جو کہ اب تک کا ریکارڈ ہے۔

    24 جون سے قبل گذشتہ پانچ دنوں میں تقریباً 24 اموات یومیہ کے حساب سے 119 افراد لاہور شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔

    لیکن 25 جون کے صوبائی اعداد و شمار جب سامنے آئے، تو نظر آیا کہ حیران کن طور پر لاہور شہر میں ایک بھی موت نہیں ہوئی تھی۔

    میو ہسپتال سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 جون کو وہاں کوڈ 19 سے تین مصدقہ اور پانچ غیر مصدقہ اموات ہوئیں، 25 جون کو دو مصدقہ اور پانچ غیر مصدقہ، اور 26 جون کو ایک مصدقہ اور تین غیر مصدقہ اموات ہوئیں۔

  13. بریکنگ, پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے 487 نئے کیس، مزید سات افراد دم توڑ گئے

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 487 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 87043 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید سات دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2013 ہو گئی ہے۔

    اب تک 58023 افراد اس وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. وینٹی لیٹرز اور دیگر آلات کی قلت کے باعث ہزاروں بیمار بچوں کی زندگیاں خطرے میں

    corona

    ،تصویر کا ذریعہDawn Lossau/Family Handout/PA

    برطانیہ میں ایک فلاحی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ وینٹی لیٹرز کی قلت کے باعث ہزاروں شدید بیمار بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

    ویل چائلڈ نامی اس قومی فلاحی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً تین ہزار خاندان جو وینٹی لیٹرز استعمال کرتے ہیں وہ ان آلات اور ٹیوبز کی قلت سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ فلاحی ادارہ بیمار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔

    ڈان لوسا کا کہنا ہے کہ انھیں بھی اپنی 15 سالہ بیٹی میسی کے وینٹی لیٹر کے پرزوں کی قلت کا سامنا ہے۔

    انھوں نے پی اے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے اور دیگر خاندانوں لیے زندگی اور موت کا سوال ہے اور یہ صرف بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ عمر رسیدہ افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔‘

  15. نتن یاہو کی اسرائیلی عوام کو مالی مدد کی یقین دہانی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو نے کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ اسرائیلی عوام کو مالی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ان کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہزاروں افراد نے دارالحکومت تل ابیب میں معاشی بحران کے خلاف مظاہرے کیے اور حکومت کی کورونا وائرس بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ملک کے وزیرِ اعظم نے وعدہ کیا کہ ایسے افراد میں 1718 پاؤنڈ کیش رقم تقسیم کی جائے گی جن کا ذاتی کاروبار تھا۔

    انھوں نے کہا کہ ’کچھ ہی دنوں میں ایک بٹن دبایا جائے گا اور رقم آپ کے پاس ہو گی۔‘

    مزدوروں اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کے لیے بھی امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کل 362 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

  16. برطانیہ میں 104 برس کی خاتون کورونا وائرس سے صحتیاب

    corona

    ،تصویر کا ذریعہCRYSTAL APOLLONIA

    انگلینڈ کے علاقے کینٹ میں مقیم ایک 104 سالہ حاتون کورونا وائرس سے حیران کن طور پر صحتیاب ہو گئی ہے۔

    گریس گرین وڈ نامی خاتون نے تقریباً تین ہفتوں تک اپنے گھر میں رہتے ہویے اس بیماری کا مقابلہ کیا اور اپنے بستر میں ہی رہیں کیونکہ انھیں سانس لینے میں دشواری تھی۔

    لیکن زیادہ عمر کے باوجود انھیں ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی اور وہ صحتیاب ہو چکی ہیں۔ ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان میں اتنی ہمت اس لیے پیدا ہوئی ہے کیونکہ انھوں نے ماضی میں مشکلات کا سامنا کیا تھا۔

  17. کیا آپ کو اپنا بخار یا درجۂ حرارت معلوم کرنا آتا ہے؟

    تیز بخار کورونا وائرس کی علامات میں سے ایک ہے۔ جانیے کہ آپ اپنا درجۂ حرارت کس کس طرح معلوم کر سکلتے ہیں؟

    بخار
  18. لاک ڈاؤن میں آن لائن ٹیبل ٹینس کلاسز

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    پاکستان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی جمود کا شکار ہیں جس سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے مگر اب ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی اور کوچ ابصار علی نے آن لائن کلاسز کے ذریعے کھلاڑیوں کو مفید مشورے اور تکنیک سکھا رہے ہیں۔

    مزید دیکھتے ہیں پشاور سے بلال احمد کی اس رپورٹ میں۔

  19. بریکنگ, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 35 نئے مریض، ایک ہلاکت

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGovt. of AJK

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1599 ہو گئی ہے۔

    ان کے مطابق باغ میں ایک شخص کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوا ہے جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

    صحافی ایم اے جرال سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق ایک دن میں ایک ڈاکٹر سمیت ایک سٹاف نرس اور ایک پیرا میڈیکس اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

    ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی چھ خواتین سمیت 11 افراد کا تعلق مظفرآباد، سمیت چھ افراد کا راولاکوٹ، 11 کا میرپور، 2 افراد کا بھمبر اور پانچ افراد کا تعلق کوٹلی سے ہے۔

    ان کے مطابق کورونا سے متاثر مزید 36 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 978 ہو گئی ہے۔

    ان کے مطابق اب تک اس خطے میں 19969 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں.