بلوچستان میں کورونا کے 164 نئے کیسز
بلوچستان میں کورونا کے 164 نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 9162 ہوگئی ہے۔
کورونا سے مزید ایک فرد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 100 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 19جون 2020 کو کورونا کے770 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 164 پازیٹو آئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 41736 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 32574 کے نتائج منفی آئے۔
بلوچستان میں مجموعی طوپر پر91107 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 3289 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔