پاکستان اب دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا: وزیر اعظم عمران خان

دنیا میں اس وقت 66 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 90 ہزار کے قریب ہے۔ لاہور میں لوگوں کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر ٹریفک وارڈن کو چالان کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے جبکہ حکام کے مطابق ملک بھر میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں کاروباری مراکز بند کیے جا چکے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث نو مقامات سیل, اسلام آباد میں کل متاثرین: 3188 | اموات: 34 | صحتیاب: 399

    isloo

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نو مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کووڈ نرو سینٹر میں موجود ماہرین کی آرا کے پیشِ نظر لیا گیا ہے۔

    islamabad

    ،تصویر کا ذریعہDistrict Magistrate Islamabad

    حکم نامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاکستان آرمی کو ان مقامات کو سیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہcovid.gov.pk

    خیال رہے کہ دارالحکومت میں گذشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں گذشتہ ایک ہفتے میں 1309 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور اس دوران 16 اموات بھی ہوئی ہیں۔

  2. بریکنگ, کورونا وائرس: برطانیہ میں 359 ہلاکتیں

    برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 359 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان افراد کا تعلق ہر طرح کی جگہوں سے ہے اور ان سب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے۔ اس طرح اب تک برطانیہ میں اس وبا سے کل 39,728 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی طرف سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 171,829 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1,871 مثبت آئے ہیں۔

  3. کورونا وائرس کے علاج کیے لیے آئیبوپروفین کا تجربہ

  4. برازیل کی صنعتی پیداوار میں تاریخی گراوٹ

    برازیل

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    برازیل کی صنعتی پیداوار کورونا وائرس کی وبا کے شروع ہونے سے ایک مہینہ بعد اپریل میں 18 اعشاریہ 8 فیصد گر گئی تھی۔

    نئے اعداد و شمار کے مطابق یہ گذشتہ سال اسی مہینے کی نسبت 27 اعشاریہ 2 فیصد کمی ہے جو کہ برازیلیئن انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی اینڈ سٹیٹسٹکس (آئی بی جی ای) کے مطابق سب سے زیادہ گراوٹ ہے۔ انسٹیٹیوٹ نے 2012 سے صنعتی پیداوار کو ٹریک کرنا شروع کیا تھا۔

    آئی بی جی ای کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اقدامات نے ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور پیداوار کی یہ کمی ’تاریخی‘ ہے۔

    لاطینی امریکہ میں برازیل کورونا وائرس کی وبا کا مرکز ہے جہاں اب تک اس وبا سے 31,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ ملک تصدیق شدہ متاثرین کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

  5. کورونا وائرس: پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار

    twitter

    ،تصویر کا ذریعہTwitter/UsmanBuzdar

    کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم کے مشیر برائے صحت ظفر مرزا نے گذشتہ ماہ کے اواخر میں ملک بھر میں ماسکس پہننا لازمی قرار دیا تھا۔

  6. کورونا کے دور میں 50 لاکھ پاؤنڈ کے فراڈ

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک سینیئر پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں 2,130 فراڈ کے مقدمات ایسے ہیں جن کا تعلق کسی نہ کسی طرح سے کورونا وائرس کی وبا سے ہے۔

    سٹی آف لندن کی پولیس کمانڈر کیرن بیکسٹر نے اراکانِ پارلیمان کی داخلی امور کی سیلیکٹ کمیٹی کو بتایا کہ ان میں جعلی کووڈ ٹیسٹنگ کٹس اور پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ کی فروخت بھی شامل ہے۔ این ایچ ایس اور دوسرے پبلک سیکٹر کے اداروں کے ساتھ فراڈ کی بھی کوششیں کی گئی ہیں۔

    کمانڈر بیکسٹر نے بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ تقریباً 50 لاکھ پاؤنڈ لگایا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اب تک 47 افراد گرفتار ہوئے ہیں اور دو پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔

    جو فراڈ زیادہ بڑھے ہیں ان میں ’سمشنگ‘ بھی شامل ہے جس میں لوگوں کو ٹیکسٹ میسیج بھیجے جاتے ہیں جن میں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر کے پاس ورڈز اور دوسری نجی معلومات دیں۔

  7. بلوچستان: ٹرانسپورٹرز کا پابندیوں کے خلاف احتجاج، کوئٹہ-کراچی ہائی وے بند

    quetta

    ،تصویر کا ذریعہCourtesy Ehsanullah

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث پابندیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کو تاحال استثنیٰ نہ ملنے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے بطور احتجاج کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔

    ہائی وے بند ہونے سے دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی۔

    quetta

    ،تصویر کا ذریعہCourtesy Ehsanullah

    کوئٹہ سے ہمارے نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے باعث گذشتہ ڈھائی ماہ سے ان کی گاڑیاں بند ہیں جس سے نہ صرف مالکان بلکہ گاڑیوں سے منسلک دوسرے ملازمین مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

    ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جب ایس او پیز کے تحت دیگر تمام شعبوں کو کاروبار کو اجازت دی گئی ہے تو انھیں کیوں اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

    quetta

    ،تصویر کا ذریعہCourtesy Ehsanullah

    دوسری جانب حکومت بلوچستان کا یہ موقف ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ کو تاحال اس لیے استثنیٰ نہیں دے رہی تاکہ کورونا وائرس دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں تک نہ پھیلے۔

    حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق کوئٹہ شہر اس وقت کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ لوگ احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں اور اگر ٹرانسپورٹ بحال کی گئی تو کورونا دیہی علاقوں تک بھی پھیل جائے گا۔

  8. کورونا وائرس: پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور سیاحت کے حوالے سے ایس او پی کیا ہیں؟

    pesh

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد زندگی کے ضابطے اور دنیا داری کے طریقے تبدیل ہو گئے ہیں۔ مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سرکاری سطح پر روز مرہ کے امور انجام دینے کے لیے نئے ضابطے اور طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں، جنھیں ایس او پیز یا سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کہا جاتا ہے۔

    گذشتہ برس تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ سنہ 2020 میں زندگی گزارنا تبدیل ہو جائے گا جہاں چلنے پھرنے، سانس لینے، بازار جانے، کام کے لیے دفاتر، عبادت کے لیے مساجد جانا محال ہو گا۔

    تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہو جائیں گے اور بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوں گے۔ ہر کام کے لیے نئے اور حیران کن وضع کردہ رہنما اصولوں پر زندگی گزارنا پڑے گی۔

  9. ’مئی میں عالمی فضائی ٹریفک میں 30 فیصد اضافہ‘

    سیاحت

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    پوری دنیا میں فضائی سفر پر پابندیوں کی وجہ سے ایوی ایشن انڈسٹری کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ای اے ٹی اے) کے مطابق عالمی مسافروں کی ٹریفک جو کہ اپریل میں کافی کم سطح پر تھی مئی میں اس میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    فضائی کمپنیوں نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے اوسطً 23 فیصد کم کیے ہیں تاکہ مسافروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے کہ وہ جہازوں پر دوبارہ سفر شروع کریں۔

    ای اے ٹی اے کے چیف ماہرِ اقتصادیات برائن پیئرس نے ایک آن لائن پریزنٹیشن کے دوران بتایا کہ ’بحران کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کو کیش کی ضرورت ہے اور وہ کم کرائے کی پیشکش کر کے مسافروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ جہازوں پر دوبارہ سفر کریں۔‘

    اقوامِ متحدہ کی ایک پیشن گوئی کے مطابق اس سال بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں 78 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔

    متعدد فضائی کمپنیوں کو مجبوراً عملے کو نوکریوں سے نکالنا پڑا ہے۔ ائیر کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا تقریباً آدھا عملہ نکالنے کا منصوبہ ہے، جبکہ برٹش ایئر ویز نے کہا ہے کہ وہ 12,000 نوکریاں ختم کرے گی۔

  10. بریکنگ, کورونا وائرس: اسرائیل کے سکولوں میں وبا کے پھیلاؤ کے بعد 7000 بچے قرنطینہ میں, یولاندے نیل، نامہ نگار بی بی سی مشرقِ وسطیٰ، یروشلم

    کوریا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں 40 کے قریب سکولوں میں وبا کہ پھیلاؤ کے بعد 7000 طلبہ و اساتذہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    تاہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکول اور کنڈرگارٹنز تاحال کھلے رہیں گے۔

    حالیہ دنوں میں یروشلم کے جمیزیا ہائی سکول میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد سامنے آئی تھی اور 130 کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ایک بیمار استاد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنا ہے۔

    سکولوں اور دیگر اداروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے اس وبا کی دوسری لہر کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کیا ہے۔

    منگل کے روز وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 116 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 17342 جبکہ اموات 290 ہو گئی ہیں۔

    یہ اعداد و شمار یقیناً دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہیں۔

    ملک میں وبا کی شروعات میں ہی ایک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کے بعد اپریل کے کے ماہ میں اس میں بتدریج نرمی کی گئی تھی اور سکولوں، دفاتر، دکانوں، ریستورانوں اور ساحلوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  11. ’قحبہ خانے دوبارہ کھل بھی گئے تب بھی اس صنعت کی بحالی میں وقت لگے گا‘

  12. کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے اور کیسے پتا چلے گا کہ یہ بیماری کورونا ہے یا عام فلُو

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آج کل فلُو یا نزلے زکام کا موسم ہے، جسے دیکھیں چھینکیں مارتا یا ناک صاف کرتا دکھائی دیتا ہے۔ جسے زکام ہوتا ہے وہ خود ہی کہہ دیتا ہے کہ مجھ سے دور رہیں کہیں آپ کو بھی جراثیم نہ لگ جائیں۔

    یا پھر آپ خود ہی اس متاثرہ شخص کے پاس جانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ایسا ہر سال ہوتا ہے، تاہم اس مرتبہ ایک بات نئی ضرور ہے۔

    آپ لندن میں ٹرین میں بیٹھیں ہیں اور ایک دم کسی کو چھینک یا چھینکیں آنے لگتی ہیں تو پہلے تو لوگ آپ کو غور سے دیکھنے لگتے ہیں اور اس کے بعد آہستہ آہستہ سرکتے ہوئے دور جانے لگتے ہیں۔

  13. کورونا وائرس: دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟

    اٹلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اگر آپ ابھی ابھی ہمارے لائیو صفحے پر آئے ہیں تو دنیا بھر سے کورونا وائرس کے متعلق تازہ ترین ہیڈ لائنز یہ ہیں۔

    • اٹلی نے مختلف علاقوں کے درمیان سفری پابندی ختم کر کے سرحدیں کھول دی ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے کہ وہ موسمِ گرما کے دوران ملک میں آئیں۔
    • روس نے بدھ کو کورونا وائرس کے 8,536 مریض رپورٹ کیے ہیں جبکہ 178 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 432,277 ہو گئی ہے، جو کہ دنیا میں تیسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔
    • چین کا کہنا ہے کہ وہ نئی رپورٹ بالکل غلط ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے کووڈ۔19 کے متعلق عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ تاخیر سے معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔
    • جرمنی کے وزیرِ خارجہ نے بدھ کو کہا کہ جرمنی 15 جون سے یورپی ممالک کا سفر کرنے کے متعلق عام وارننگ ختم کر رہا ہے۔
    • جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے کورونا وائرس کے کچھ قوانین غیر آئینی اور غلط ہیں۔ جج نے کہا کہ جنازوں، غیر رسمی کارکنوں اور ورزش کی مقدار کے متعلق قوانین بے تکے ہیں۔
    • شمالی کوریا میں بچے منہ پر ماسک پہن کر سکولوں میں واپس آ رہے ہیں۔
    • کورونا وائرس: ’سویڈن کے متنازع فیصلے سے بہت ہلاکتیں ہوئیں‘

      سویڈن

      ،تصویر کا ذریعہAFP

      سویڈن کے کووڈ۔19 سے نمٹنے کے شعبے کے انچارج اور ماہر وبائیات اینڈرز ٹیگنل نے تسلیم کیا ہے کہ سویڈن کے لاک ڈاؤن نہ لگانے کے متنازع فیصلے کی وجہ سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

      ابھی تک سویڈن میں اپنے قریبی ہمسایہ ممالک سے زیادہ شرح اموات ہیں اور اس کے شہریوں کے سرحد سے پار جانے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

      ٹیگنل نے سویڈن کے ریڈیو کو بتایا کہ شروع ہی میں کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت تھی۔

      ’صاف ظاہر ہے کہ جو کچھ ہم نے کیا اس زیادہ کرنا ممکن تھا۔‘

      سویڈن کی ایک کروڑ کی آبادی میں اب تک 4,468 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 38,589 اس سے انفیکٹڈ ہیں، جبکہ ڈنمارک، ناروے اور فن لینڈ جنھوں نے لاک ڈاؤن لگائے تھے، وہاں بہت کم شرح اموات ہے۔

      ڈنمارک میں اس وبا سے 580، ناروے میں 237 اور فن لینڈ میں 320 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    • بریکنگ, پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے, پاکستان میں رکن صوبائی و قومی اسمبلی کی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔

      Shaukat Manzoor

      ،تصویر کا ذریعہFB/ShaukatManzoor

      پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت منظورچیمہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

      صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ یہ ان کی پارٹی کےلیے صدمے کا باعث ہے۔

      شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ شوکت منظور کی پارٹی کےلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

      سنہ 1954 میں تحصیل وزیرِآباد میں پیدا ہونے والے شوکت منظور چیمہ پہلی مرتبہ سنہ 2008 میں پنجاب اسمبلی کے لیے وزیر آباد سے منتخب ہوئے تھے۔

      خیال رہے کہ آج ہی کے دن رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا جمشید الدین کاکاخیل بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

      اس طرح ملک میں اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔

      اس سے قبل گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر برائے کچی آبادی بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔

    • کوئی پرائیوٹ سکول نہیں کھل رہے: مراد راس

      پاکستان

      ،تصویر کا ذریعہGetty Images

      پنجاب حکومت وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس نے واضح کیا ہے کہ کوئی سکول بھی نہیں کھولا جا رہا۔

      گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ سکول میں کورونا وائرس لے کر آیا تو اس سے پوری کلاس کے بچوں کو کورونا لاحق ہو سکتا ہے۔

      ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح بچوں اور اساتذہ کی زندگی ہے۔

      ’سکولز بالکل نہیں کھولے جا رہے۔ جو بھی آپ کو کوئی کہہ رہا ہے کہ سکول کھلنے والے ہیں 15 جون سے سکول کھل رہے ہیں یا کوئی اور تاریخ بتا رہے ہیں۔‘

      ان کا کہنا تھا کہ کوئی پرائیوٹ سکول کھلنے کی اجازت نہیں ہے جب تک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب حکومت نوٹیفکیشن ایشو نہیں کرتی۔

      ان کا کہنا تھا کہ بہت کم پرائیویٹ سکول ہیں جو سکولوں کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

      صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ 20 فیصد کم فیسوں کا حکم تب تک رہے گا جب تک وبا کی وجہ سے چھٹیاں رہیں گی۔

    • کورونا وائرس سے متعلق بی بی سی اردو کا مُختصر دورانیے کا خصوصی بُلیٹن

      YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
      Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

      اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

      تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

      YouTube پوسٹ کا اختتام

    • ایک اور پاکستانی اینکر کورونا کا شکار

      X پوسٹ نظرانداز کریں
      X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

      اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

      تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

      X پوسٹ کا اختتام

      پاکستان کے نجی ٹی وی چینل آپ نیوز سے تعلق رکھنے والی اینکر غریدہ فاروقی نے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دو دن قبل ان میں علامات ظاہر ہوئیں تو انھوں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جس سے ان میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی اور اب وہ خود ساختہ تنہائی اختیار کر رہی ہیں۔

      غریدہ سے قبل مختلف چینلز سے تعلق رکھنے والی کم از کم دو اینکرز ماریہ میمن اور تنزیلہ مظہر بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔

    • لاک ڈاؤن کے دوران لندن کے بس ڈرائیورز پر 60 بار تھوکنے کے واقعات پیش آئے, ٹام ایڈورڈز، نمائندہ ٹرانسپورٹ، بی بی سی لندن

      uk

      ،تصویر کا ذریعہAFP

      اگر ہمیں اس بات کے مزید ثبوت درکار ہیں کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کرنے والے اس کورونا وائرس سے لڑنے والوں میں صف اوّل میں شامل ہیں تو ہمیں یہ گذشتہ روز ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) کے بورڈ اجلاس میں مل گئے۔

      ورطہ حیرت میں مبتلا کر دینے والی حقیقت جو سامنے آئی وہ یہ تھی کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا اس وقت تک 60 ڈرائیوروں پر تھوکنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ تشدد کا ایک عام واقعہ ہے، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مجرموں کا پتہ چلانے کے لیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی این اے ٹیسٹ کے زریعے تحقیقات کر رہے ہیں۔

      ٹی ایف ایل کے مطابق انھوں نے تمام بسوں کے لیے مہر بند سکرینیں متعارف کرا دی ہیں، جو ڈرائیورز کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔

      ڈرائیورز پر اس طرح کے تشدد کی اور بھی کئی نمایاں کہانیاں سامنے آئی ہیں۔

      اپریل میں ریلوے کارکن بیلی مجنگا پر ایک شخص نے تھوک کر کہا کہ اسے کورونا وائرس ہے۔ اس کے بعد بیلی مجنگا کی موت واقع ہو گئی۔

      برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کی تحقیقات کے مطابق ہلاکت کی وجہ اس شخص کا تھوک نہیں یعنی وہ کورونا سے ہلاک نہیں ہوئیں۔ تاہم تشدد کے اس واقعے میں ملوث شخص کو تلاش کرنے کے لیے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

    • بریکنگ, صوبہ پنجاب: مزید 30 اموات، 1639 نئے مریض

      پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1639 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 29489 ہو گئی۔

      ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر لاہور کی جانب سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 30 مزید اموات کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 570 ہو چکی ہے۔

      صوبے میں اب تک 252469 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7110 ہو چکی ہے۔

      اعدادو شمار کے مطابق لاہور 817 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ راولپنڈی میں 81، گوجرانوالہ 50 اور سیالکوٹ میں 79 نئے کیس سامنے آئے۔

      ملتان میں نئے کیسز کی تعداد 96، فیصل آباد میں 128، رحیم یار خان میں 42 ، سرگودھا 41، مظفر گڑھ 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔