فلپائن: سمندری طوفان کا خطرہ، ڈیڑھ لاکھ افراد شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور
فلپائن سے ٹکرانے والے ایک طاقتور سمندری طوفان نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو تنگ پناہ گاہوں میں جمع ہونے پر مجبور کر دیا ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات میں آصافہ ہو رہا ہے۔
طوفان ونگ فونگ اپنے ساتھ تیز بارشیں لے کر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن کے لاکھوں رہائشی اپنی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں لیکن تقریباً 141700 افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق سماجی دوری کے مدنظر پناہ گاہوں کی صرف نصف گنجائش استعمال کی جارہی ہے اور ہر آنے والے کو ماسک فراہم کیے جا رہے ہیں۔ تاہم وبا کے پھیلاؤ کے بعد کئی پناہ گاہوں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل ک دیا گیا تھا جس سے امدادی کارووائیوں میں دشواری ہو رہی ہیں۔